02/03/2024
29/02/2024

نیدرلینڈز کی ایک عدالت نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرکے پاکستان میں حکام سے کہا ہے کہ وہ 55اور 29 برس کی عمر کے دو مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے انہیں نیدرلینڈ کے حوالے کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں پاکستانیوں پر شبہ ہے کہ وہ عوامی طور پر لوگوں کو گیرٹ ولڈرز کو انعام کے بدلے قتل کرنے کے لیے اُکسا رہے تھے، تاہم عدالتی بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہوں نے اکسانے کا یہ کام کیسے انجام دیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد گیرٹ ولڈرز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، "مجھے امید ہے کہ ان (دو مشتبہ افراد) کو نیدرلینڈز کے حوالے کرکے اور انہیں مجرم قرار دے کر جیل بھیج دیا جائے گا۔"

ڈچ الیکشن میں اسلام اور یورپی یونین کے مخالف ولڈرز کی کامیابی پر تشویش

خیال رہے کہ نومبر 2023 میں ہونے والے انتخابات میں اپنی پارٹی کی کامیابی کے بعد گیرٹ ولڈرز نیدرلینڈ میں نئی حکومت کی قیادت کریں گے۔

گزشتہ ستمبر میں ایک ڈچ عدالت نے پاکستان کے سابق کرکٹرخالد لطیف کے خلاف ولڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب دینے کا مقدمہ چلایا تھاگزشتہ ستمبر میں ایک ڈچ عدالت نے پاکستان کے سابق کرکٹرخالد لطیف کے خلاف ولڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب دینے کا مقدمہ چلایا تھا
گزشتہ ستمبر میں ایک ڈچ عدالت نے پاکستان کے سابق کرکٹرخالد لطیف کے خلاف ولڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب دینے کا مقدمہ چلایا تھاتصویر: Altaf Qadri/AP Photo/picture alliance
دونوں پاکستانی کون ہیں؟

استغاثہ نے رازداری کی وجوہات کی بنا پر ان دونوں ملزمان کے نام نہیں بتائے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے کہ وہ آزادانہ طورپر ناموں کی تصدیق نہیں کرسکا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اس کیس کی پہلی سماعت دو ستمبر کو ہوگی۔ چونکہ نیدرلینڈ اور پاکستان کے درمیان حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے اس لیے مقدمے کی سماعت کے امکانا ت غیر واضح ہیں۔

ڈچ حکام نے اسلام آباد سے دونو ں مشتبہ افرا د سے پوچھ گچھ اور عدالت میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کرنے میں مدد طلب کی ہے لیکن چونکہ پاکستان کے ساتھ باہمی قانونی معاونت کا کوئی معاہدہ نہیں ہے اس لیے ایسا لگتا ہے کہ دونوں افراد کبھی کٹہرے میں نہیں آئیں گے۔

اسلام مخالف ڈچ سیاستدان کو دھمکی دینے پر پاکستانی کرکٹر کے خلاف کیس

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ستمبر میں ایک ڈچ عدالت نے پاکستان کے سابق کرکٹرخالد لطیف کو اس وقت بارہ سال قید کی سزا سنائی تھی جب ان پر عوامی طورپر ولڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب دینے کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔ تاہم پاکستان میں مقیم لطیف نے عدالتی سماعت میں حصہ نہیں لیا۔

نیدرلینڈز کے حکام کا الزام ہے کہ خالد لطیف نے سن 2018 میں ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں گیرٹ ولڈرز کو قتل کرنے پر 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ یہ ویڈیو ولڈرز کی جانب سے پیغمبر اسلام کے 'گستاخانہ‘ خاکوں کے مقابلے کے اعلان کے بعد سامنے آئی تھی، تاہم بعد میں اس مقابلے کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

نیدر لینڈز کے عام انتخابات میں گیرٹ ولڈرز کی پارٹی نے غیر متوقع فتح حاصل کی تھی نیدر لینڈز کے عام انتخابات میں گیرٹ ولڈرز کی پارٹی نے غیر متوقع فتح حاصل کی تھی
نیدر لینڈز کے عام انتخابات میں گیرٹ ولڈرز کی پارٹی نے غیر متوقع فتح حاصل کی تھیتصویر: Robin Utrecht/ANP/AFP/Getty Images
گیرٹ ولڈرز کون ہیں؟

گیرٹ ولڈرز انتہائی دائیں بازو اور اسلام مخالف سیاست دان ہیں۔ نیدر لینڈز کے عام انتخابات میں ان کی پارٹی نے غیر متوقع فتح حاصل کی تھی۔ انہیں نیدر لینڈز کا ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ ان کا جارحانہ انداز، شدت پسند سوچ اور اسلام مخالف موقف ہے۔

قرآن نذر آتش کرنے کے خلاف کئی اسلامی ممالک میں شدید مظاہرے

وہ اپنے متازع بیانات کی وجہ سے سن 2004 سے مسلسل پولیس کی حفاظت میں ہیں۔

انتخابی مہم کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں ملک کا اقتدار حاصل ہوگیا تو وہ امیگریشن قوانین کے علاوہ پناہ گزینوں سے متعلق سخت فیصلے کریں گے، جس سے کئی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ولڈرز نے اسلام مخالف فلم بنانے، مسلمان تارکینِ وطن اور پناہ گزینوں کو نیدر لینڈز سے نکالنے اور قرآن پر پابندی لگانے جیسی مہمات کے ذریعے مقبولیت حاصل کی۔ اس وجہ سے انہیں نیدر لینڈز کے سیاسی حلقوں میں بھی پسند نہیں کیا جاتا۔

ج ا/ ص ز (اے ایف پی، روئٹرز)

صرف ایک لفظ 👇🏼🥀❤️🥀Waheed                                                               ❤️❤️❤️❤️❤️
29/02/2024

صرف ایک لفظ 👇🏼

🥀❤️🥀

Waheed






❤️❤️❤️❤️❤️

16/02/2024

کل تک ایک دوسرے کو یھودی ایجنٹ اور ڈیزل کی صدا لگانے والے آج سے ایک ٹیبل پر ہونگے یی ایک سیاسی ڈرامہ نہیں تو اور کیا

Democracy has won for the first time in the history of Pakistan. I congratulate all the workers and leadership of Pakist...
09/02/2024

Democracy has won for the first time in the history of Pakistan. I congratulate all the workers and leadership of Pakistan Tehreek-e-Insaaf and request all political parties to recognize the mandate of the people. The victory of democracy is as much as a single political party. Rather, the entire nation wins and this time this victory is a true democratic victory for the nation

25/12/2023

Address

Bunerwal
Khyber Pakhtunkhwa

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AZIZ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AZIZ:

Share

Category