21/06/2025
🏛️ گورنمنٹ گریجویٹ کالج، خیرپور ٹامیوالی
📢 فرسٹ ایئر انٹرمیڈیٹ میں داخلے جاری ہیں!
دسویں کلاس کے امتحان سے فارغ طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فرسٹ ایئر (FA، FSc، ICS) میں نویں کلاس کے رزلٹ کی بنیاد پر داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ داخلے کے خواہشمند طلبہ درج ذیل دستاویزات ہمراہ لائیں:
📄 مطلوبہ دستاویزات:
4 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر (سافٹ کاپی کے ساتھ)
ب فارم کی 3 عدد فوٹو کاپیاں
والد کے شناختی کارڈ کی 3 عدد فوٹو کاپیاں
نویں جماعت کے نتیجے کی 1 عدد کاپی
دسویں جماعت کے رول نمبر سلپ کی 1 عدد کاپی
ہیلتھ پرفارما (کالج سے دستیاب ہوگا)
داخلہ فارم (کالج سے حاصل کیا جا سکتا ہے)
💰 داخلہ فیس:
FA: 4400 روپے
FSc: 4400 روپے
ICS: 4700 روپے
🎓 خصوصی رعایت:
وہ طلبہ جن کے نمبر 85 فیصد یا اس سے زائد ہوں
یتیم یا معذور طلبہ
ان کا داخلہ بالکل مفت ہوگا۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کریں:
📞 پروفیسر شاہ فراز: 03126168696
📞 محمد کامران (داخلہ کلرک): 03007076706
کالج روزانہ کی بنیاد پر طلباء کے لئے کھلا ہے. تمام طلباء 25 جون سے پہلے اپنے داخلے کو یقینی بنائیں.
📚 آئیں، اعلیٰ تعلیم کی طرف پہلا قدم بڑھائیں — آج ہی داخلہ حاصل کریں!