14/07/2026
قصور: دھاتی ڈور تیار کرنے والے 10 ملزمان گرفتار، دیگر اضلاع میں بھی سپلائی کا انکشاف
قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھاتی ڈور تیار کرنے والے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان دو مختلف مقامات پر بانس کی فصل میں خفیہ اڈے بنا کر دھاتی ڈور تیار کر رہے تھے۔
کارروائی کے دوران کثیر تعداد میں تیار دھاتی ڈور، چرخیاں اور خام مال بھی برآمد کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر قصور سمیت دیگر اضلاع میں بھی دھاتی ڈور سپلائی کر رہے تھے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ ڈی پی او قصور کی ہدایت پر پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔