03/09/2026
بنوں: تھانہ سٹی پولیس کی اہم کارروائی، ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں روپے نقدی اور مسروقہ رقم سے خریدے گئے سونے کے زیورات برآمد
17 جون 2026 کو کوثر فتح خیل کے مقام پر مدعی شیر بہادر سے اسلحہ کی نوک پر 55 لاکھ روپے چھیننے اور مزاحمت پر فائرنگ کرنے کے واقعہ کا تھانہ سٹی پولیس نے سراغ لگا لیا۔
واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور مسروقہ رقم کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔ ڈی ایس پی صدر ارشد خان اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن فہیم باچا کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی انور خٹک اور انچارج انویسٹی گیشن صفت اللہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی و تکنیکی ذرائع اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم عمران ولد ولیاز، سکنہ کوٹانی ممش خیل کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 18 لاکھ 84 ہزار روپے نقد جبکہ باقی مسروقہ رقم سے خریدے گئے سونے کے زیورات بھی برآمد کر لیے۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری اور مزید مسروقہ مال کی برآمدگی کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
بنوں پولیس—عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم۔