PashtunKhwa National Awami Party Sindh

PashtunKhwa National Awami Party Sindh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PashtunKhwa National Awami Party Sindh, Camera/Photo, PkNAP Provincial Sectriate Sadar, Karachi.

 #کراچيد پښتونخوا نيشنل عوامي پارټۍ ضلع کيماړئ د ضلعئ کميټئ غونډه د محمد نور خان کاکړ په صدارت کي وسوه غونډه کي د تير کا...
08/05/2026

#کراچي
د پښتونخوا نيشنل عوامي پارټۍ ضلع کيماړئ د ضلعئ کميټئ غونډه د محمد نور خان کاکړ په صدارت کي وسوه غونډه کي د تير کار رپورټونه وړاندي سوو او راتلونکي دپاره تګلاره و ټاکل سوه ، مرکزي سيکريټري سراج افغان ، عيسی خان افغان ، صوباي صدر صديق آغا، صوباي ماليات سيکريټري نظام خان کاکړ ، ضلع ساوت سنئر معاون عصمت خان او کميټئ ممبرانو ګډون درلودئ ، غونډه کي ۱۵م د رحيم صاب تلين او د دولس مئی د شهيدانو د تلين په حقله لائحه عمل جوړ کړل سو

 #کراچيد پښتونخوا نيشنل عوامي پارټۍ سيند د صوباي ايګزيکټيوز غونډه د صوباي صدر صديق آغا په صدارت کي په صوباي سيکريټريټ کي...
06/05/2026

#کراچي
د پښتونخوا نيشنل عوامي پارټۍ سيند د صوباي ايګزيکټيوز غونډه د صوباي صدر صديق آغا په صدارت کي په صوباي سيکريټريټ کي وسوه ، په غونډه کي د تير کار جاج واخيستل سو، او راتلونکي دپاره تګلاره و ټاکل سوه ، د ۱۲م مئی ۲۰۰۷ د شهيدانو د تلين او محترم استاد رحيم صاب
د تلين په حق بحث وکړل سوو او فيصله وسوه چي پر ۱۵م مئی به د صوباي کميټئ غونډه د دولسم مئ د شهيدانو او رحيم صاب د تلين په وياړ جوړيږي ، ټولي ضلعې به خپل تنظيمي کار را غونډه وي او خپلي حاضرئ به يقيني کوي ، د صوباي کميټئ غونډي ته به مرکزي او صوباي مشران د شهيدانو او رحيم صاب د خدماتو په حقله خپلي ويناګاني کوي .
اطلاعاتو او نشرياتو څانګه سيند

 #کراچی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی سندھ گزشتہ دنوں نئ کراچی میں سرکار اور انتظامیہ کی طرف سے ہوٹل مزدور کے ساتھ ناروا سل...
02/05/2026

#کراچی
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی سندھ گزشتہ دنوں نئ کراچی میں سرکار اور انتظامیہ کی طرف سے ہوٹل مزدور کے ساتھ ناروا سلوک ، مارپیٹ ، گالیاں اور توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دھشتگردی قرار دیتی ہے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس مذموم حرکات میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعئ سزا دی جائے ، پارٹی ہوٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے بروز پیر کے بلائے گئے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کارکنوں و رہنماؤں کو شرکت کی ہدایت اور عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کرتی ہیں ، پارٹی اس واقعے کو گزشتہ کئی دھائیوں سے کراچی میں پشتون کاروباری حضرات اور محنت کشوں کے ساتھ جاری ظلم اور جبر کا تسلسل اور پشتونوں کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی سازشوں کا سلسلہ قرار دیتی ہے اور پارٹی مقتدر قوتوں، حکمرانوں اور حکومت وقت پر واضح کرتی ہیں کہ ان حرکات سے پشتون کاروباری حضرات اور پشتون عوام کو نہ خوفزدہ کرایا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کے منفی عزائم اور ہتھکنڈے کامیاب ہو سکتے ہیں ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی اور اپنے عوام کے قومی و معاشی حقوق کے دفاع کے لیے ہر قانونی ، سیاسی اور احتجاجی حق استعمال کریگی

26/04/2026

#کرچي
د پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی سندھ کے صوبائی صدر سید صدیق اغا، کرومائٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

 “ نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ  NDM سندھ  کی نو منتخب صوبائی کابینہ کو مبارکباد۔”پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی سندھ کے صوبائی ایگ...
21/04/2026


“ نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ NDM سندھ کی نو منتخب صوبائی کابینہ کو مبارکباد۔”
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی سندھ کے صوبائی ایگزیکٹیوزنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ NDMکے نومنتخب صوبائی صدر حاجی محمد شیر خان ، جنرل سیکریٹری غفور خان ایڈوکیٹ اور نو منتخب صوبائی کابینہ کودلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے
امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت سیاسی و جمہوری اقدار، عوامی حقوق، قومی برابری، سماجی انصاف اور مظلوم و محکوم طبقات کی آواز کو مزید مضبوط انداز میں آگے بڑھائے گی ۔

پشتونخوا نیپ سندھ اس موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ نئی کابینہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے اورسیاسی و جمہوری اتحاد، امن ،بھائی چارے اور ترقی پسند سیاست کے فروغ میں کامیاب ہو۔

عبدالخالق کاکڑ
صوبائی اطلاعات سیکریٹری
پشتونخوا نیپ سندھ۔

د ملي شهيد عثمان خان کاکړ د مور په جنازه کي د پښتونخوا نيشنل عوامي پارټۍ سيند صوباي سينئر نائب صدر افضل خان وطنيار، مالي...
14/04/2026

د ملي شهيد عثمان خان کاکړ د مور په جنازه کي د پښتونخوا نيشنل عوامي پارټۍ سيند صوباي سينئر نائب صدر افضل خان وطنيار، ماليات سيکريټري نظام خان کاکړ ، رابطه سيکريټري محمد شاه خان مندوخيل ، افس سيکريټري رفيع الله اغا ، صوباي کميټئ غړو او کارکونانو ګډون وکړو

 #کراچيد پښتونخوا نيښنل عوامي پارټۍ سيند صوبايي صدر قدرمن سید صديق آغا په مشرۍ کې وفد د عوامي نېشنل پارټۍ مرکزي جوانئټ س...
11/04/2026

#کراچي
د پښتونخوا نيښنل عوامي پارټۍ سيند صوبايي صدر قدرمن سید صديق آغا په مشرۍ کې وفد د عوامي نېشنل پارټۍ مرکزي جوانئټ سکيټري سيد حنیف شاه آغا،د پلار د فاتحه په مراسم کښي ګډون وکړي او دعا ي وکړه چې الله پاک دې و مرحوم ته جنت الفردوس او غمجني کورنۍ ته د زړه صبر ورنصيب کړي امين
په دې مرسمو کښي د پارټي صوباي سیکریټري اول شفیع خان ترین، صوبائی اطلاعات سیکریټري عبدالخالق کاکړ، صوبائی کمیټئ غړي نزیر خان اڅکزئ، عصمت خان کاکړ، آذاد خان اندړ او علي محمد خان هم ګډون درلودئ.

پښتونخوا نیپ
سیند

  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی سندھ صوبائی وفد صوبائی  صدر سید صدیق آغا کی سربراہی میں پشتون تحفظ موومنٹ  کراچی کے مرکزی ر...
14/03/2026




پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی سندھ صوبائی وفد صوبائی صدر سید صدیق آغا کی سربراہی میں پشتون تحفظ موومنٹ کراچی کے مرکزی رہنما محمداللہ پشتین اور ان کے صوبائی عہدیداروں سے ملاقات کی۔

وفد میں پشتونخوا نیپ کے صوبائی اطلاعات سیکریٹری عبدالخالق کاکڑ، مالیات سیکریٹری نظام خان کاکڑ،
رابطہ سیکریٹری محمد شاہ خان مندوخیل ،افس سیکریٹری سید رفیع اللہ آغا اور صوبائی کمیٹئ ممبر سید آسد آغا شامل تھے۔

ملاقات میں کراچی میں پشتونوں کو درپیش سخت ترین مسائل، ناروا سلوک اور ان کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور چند نقاط پرمشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دوران گفتگو پشتونخوا نیپ کے صوبائی صدر سید صدیق آغا نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ کراچی میں پشتونوں کے لیے عرصۂ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔ بالخصوص “افغان کڈوال” کے نام پر غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پشتونوں کو گرفتار، اور ہراساں کیا جا رہا ہے، کم عمر بچوں کو شناختی کارڈ نہ ہونے کے بہانے گرفتار کیا جاتا ہے اور عام شہریوں کو بلاجواز تنگ کیا جاتا ہے، جو کہ بنیادی انسانی اور آئینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسی طرح پشتون تاجروں کے ساتھ بھی ناروا سلوک کی سینکڑوں شکایات سامنے آئی ہیں، جہاں ان کی دکانوں سے قانونی سامان کو کسٹم والے غیر قانونی طور پر اٹھا کر ضبط/غائب کر دیا جاتا ہے،اور تاجروں کیخلاف دھشت گردی کے ایف ائی آرز درج کرتےہیں۔ جس سے تاجروں کو شدید مالی نقصان اور عدم تحفظ کا سامنا ہے۔،

اس موقع پر پی ٹی ایم رھنما محمداللہ پشتین نے بات کرتے ھوئے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی سندھ کی جانب سے کراچی میں پشتونوں کے ائینی ، سیاسی حقوق اور جان و مال کے تحفظ کے لیے شروع کئے گئےسیاسی اور جمہوری کوشش کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا اور اس سیاسی یکجہتی کیلئے پہل کرنے اور تمام سیاسی پارٹیوں کے پاس جا کر مشترکہ اور متفقہ سیاسی لائحہ عمل بنانے کے اس عمل پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے وفد کویقین دلایا کہ وہ اس سیاسی جدوجہد میں پشتونخوا نیپ اور دیگرسیاسی ،جمہوری، قوم دوست پارٹیوں، مختلف تاجروں، یونین، و ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر چند نقاط پر مشترکہ لائحہ عمل بنا کر پرامن سیاسی ، ائینی اور جمہوری جدوجہد میں پھر پور کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی میں پشتونوں کے بنیادی انسانی، جمہوری و آئینی حقوق کے تحفظ اور درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام قوم دوست سیاسی قوتوں، تاجروں ،ٹرانسپورٹروں اور ھوٹل یونینوں کے متفقہ اور مشترکہ “ چند نقاط “ پر متحد کر کے ایک سیاسی، جمہوری ،منظم اور مشترکہ جدوجہد کوشروع کیا جائے گا۔

عبدالخالق کاکڑ۔
صوبائی سیکریٹری اطلاعات
پشتونخوا نیپ سندھ۔

  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی سندھ (پشتونخوا نیپ) کا  وفد صوبائی صدر صدیق آغا کی سربراہی میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ...
13/03/2026



پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی سندھ (پشتونخوا نیپ) کا وفد صوبائی صدر صدیق آغا کی سربراہی میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے صوبائی چیئرمین حاجی محمد شیر محسود اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کراچی میں پشتونوں کو درپیش مسائل، خصوصاً غیر قانونی پکڑ دھکڑ، ہراسانی، روزگار اور بنیادی انسانی و ائینی شہری حقوق کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وفد میں صوبائی سیکریٹری اطلاعات عبدالخالق کاکڑ، صوبائی مالیات سیکریٹری نظام خان کاکڑ، افس سیکریٹری رفیع اللہ آغا، رابطہ سیکریٹری محمد شاہ خان مندوخیل اور صوبائی کمیٹئ ممبر اسد آغا شامل تھے۔
جبکہ این ڈی ایم وفد میں مرکزی کمیٹی ممبرابراھیم خان، صوبائی جنرل سیکریٹری جنوبی پشتونخوا ایمل خان ناصر ,صوبائی رھنما ابرارخان و دیگر موجودتھے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی میں پشتونوں کے مسائل کے حل کے لیے ایک متفقہ ایجنڈا اور مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر پشتونخوا نیپ کے صوبائی صدر صدیق آغا نے کہا کہ اس مقصد کے لیے دیگر سیاسی و جمہوری پارٹیوں ، تاجر برادری ، ٹرانسپورٹر یونینز ، ھوٹل ایسوسیشنز ، وکلا برادری سے بھی رابطے کیے جاری ہیں۔ اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رھےگا۔
تاکہ چند بنیادی اور اھم نکات پر اتفاقِ رائے پیدا کر کے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کیا جا سکے۔اور انشااللہ عید کے بعد تمام پارٹیوں اور دیگر کیساتھ ایک مشترکہ اجلاس بلانے اور متفقہ ایجنڈامرتب کر کے عملی سیاسی اور جمہوری جدوجہد کا آغاز کیا جائگا-

صوبائی چیرمین حاجی محمد شیر محسود نے اس موقع پر کہا کہ این ڈی ایم ھر قسم جمہوری اور سیاسی کردارکرنے کیلئے اور سندھ بلخصوص کراچی کے پشتونوں کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے پھر پور ساتھ دینگے۔
اور پشتنوخوا نیپ کے اس سیاسی و جمہوری اقدام کو سراہاتے ھوئے کہ ایک ایسے مشکل وقت میں جہاں پشتون انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں اور پشتونخوا نیپ نے اس سیاسی جمود کو توڑتے ھوئے عملی جدوجہد کرنے کیلئے اور تمام اسٹیک ھولڈر کو چند متفقہ نکات پر یکجا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
اور پھرپور ساتھ دینے کا پختہ عزم ظاہر کیا۔

رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی میں پشتونوں کے آئینی، قانونی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو متفقہ نکات پر متحد کیا جائے گا اور پرامن ، جمہوری و سیاسی جدوجہد کے ذریعے تمام مسائل و مشکلات کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
صوبائی چئیرمئن حاجی محمد شیرمحسود نے وفد کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اھتمام بھی کیا تھا۔جس پر وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

عبدالخالق کاکڑ
صوبائی سیکریٹری اطلاعات
پشتونخوا نیپ سندھ

  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ایک صوبائی سطحی وفد نے صوبائی صدر صدیق آغا کی سربراہی میں باچا خان مرکز بنارس کراچی  میں...
13/03/2026




پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ایک صوبائی سطحی وفد نے صوبائی صدر صدیق آغا کی سربراہی میں باچا خان مرکز بنارس کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس بونیری ، صوبائی نائب صدر امیر نواب، نائب صدر ارشد سہیل، صوبائی ترجمان رحمن بابر اور باچا خان مرکز کراچی کے انچارج زاکر حنیف اور دیگر صوبائی رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی۔

جبکہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد میں صوبائی سیکریٹری اطلاعات عبدالخالق کاکڑ، صوبائی مالیات سیکریٹری نظام خان کاکڑ، صوبائی رابطہ سیکریٹری محمد شاہ خان مندوخیل، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری رفیع اللہ آغا، ڈپٹی سیکریٹری جعفر شاہ مندوخیل، ڈپٹی سیکریٹری حاجی ایوب، ڈپٹی سیکریٹری حبیب اللہ لالا اور صوبائی کمیٹی کے رکن اسد آغا شامل تھے۔

ملاقات میں کراچی میں آباد پشتون عوام کو درپیش مختلف مسائل، بالخصوص روزگار، شناختی دستاویزات، امن و امان، غیر قانونی پکڑ دھکڑ، بنیادی انسانی ، ائینی شہری حقوق ،سہولیات کی کمی اورموثر سیاسی نمائندگی جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ کراچی ایک کثیر الثقافتی اور کثیر القومی شہر ہے جہاں پشتون عوام نے ہمیشہ شہر کی ترقی اور معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے، مگر بدقسمتی سے انہیں مختلف مسائل اور ناانصافیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی میں پشتون عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے
دونوں جماعتیں باہمی مشاورت اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں گی، جس کے تحت سیاسی، جمہوری اور آئینی جدوجہد کے ذریعے پشتون عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ روابط کو بڑھایا جائے گا، جبکہ شہر میں آباد پشتون تاجر برادری، ٹرانسپورٹرز، ھوٹل ایسوسیشن اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ بھی مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ وسیع کیا جائے گا تاکہ ایک وسیع تر مشترکہ سیاسی اور عوامی لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکے

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پشتونوں کے خلاف کسی بھی قسم کی ناانصافی، غیر قانونی گرفتاریوں اور امتیازی سلوک کے خلاف مشترکہ آواز بلند کی جائے گی اور اس حوالے سے جلد ہی ایک مشترکہ عوامی تحریک اور رابطہ مہم شروع کی جائے گی تاکہ کراچی میں پشتون عوام کو درپیش مسائل کو مؤثر انداز میں حل کرایا جا سکے۔

رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان یہ رابطہ اور تعاون نہ صرف پشتون عوام کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ جمہوری اور سیاسی جدوجہد کو بھی مزید مضبوط بنائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کراچی میں بسنے والے پشتون عوام کے حقوق، وقار اور بہتر مستقبل کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی-

عبدالخالق کاکڑ۔۔
صوبائی سیکریٹری اطلاعات
پشتونخوا نیپ سندھ۔

  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی سندھ صوبائی دفتر  فریس کانفرنس
11/03/2026


پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی سندھ صوبائی دفتر فریس کانفرنس

Address

PkNAP Provincial Sectriate Sadar
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PashtunKhwa National Awami Party Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category