08/08/2026
پریس ریلیز
کراچی: آج شہزاد نوآب ٹائیکوانڈو اکیڈمی میں محترم جاوید خالد صاحب، سیکریٹری ٹائیکوانڈو ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی و چیئرمین ٹائیکوانڈو اسکول ایسوسی ایشن نے خصوصی طور پر تشریف لا کر اکیڈمی کے بچوں سے ملاقات کی اور ان کی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر جاوید خالد صاحب نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں محنت، نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور اپنے والدین و اساتذہ کے احترام کی خصوصی نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھا کھلاڑی بننے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا اور بااخلاق انسان بننا بھی ضروری ہے۔
انہوں نے بچوں کی محنت اور اکیڈمی کی تربیتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ مسلسل محنت، لگن اور مثبت سوچ کے ذریعے بچے مستقبل میں اپنے والدین، اکیڈمی اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
آخر میں جاوید خالد صاحب نے تمام بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اکیڈمی کی انتظامیہ و کوچز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
جاری کردہ:
شہزاد نوآب ٹائیکوانڈو اکیڈمی
🥋 🇵🇰