وسدے دیہات

وسدے دیہات 🌾🌴خوبصورت نظارے پاکستانی وسیب کے🇵🇰🎀

دیہات میں زیادہ تر لڑائی جھگڑے عورتوں بچوں سے شروع ہو کر چھوٹی چھوٹی لڑائی خاندانی خونی دشمنیوں میں بدل جاتی ہے اب دیہات...
26/08/2026

دیہات میں زیادہ تر لڑائی جھگڑے عورتوں بچوں سے شروع ہو کر چھوٹی چھوٹی لڑائی خاندانی خونی دشمنیوں میں بدل جاتی ہے اب دیہات میں الحمدللہ لوگوں کی توجہ تعلیم پر ہے لوگ پڑھ لکھ رہے ہیں اب ماشاءاللہ دیہات میں پہلے کی طرح لڑائیاں جھگڑے نہیں ہوتے پہلے تو لوگ زمین کے ایک فٹ کے پیچھے دو چار بندے مار دیا کرتے تھے پھر دشمنیاں صدیوں تک چلتی اور انسان مرتے رہتے تھے دشمنی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو تعلیم بھی نہیں دلوا سکتے تھے تعلیم کے بغیر سب جانتے ہیں انسان نہ مکمل ہے پڑھا لکھا باشعور شخص دشمنیوں کو ختم کرتا ہے امن اور محبت کی زندگی کو ترجیح دیتا ہے دوسرا اب بھی دیہات میں اگر لڑائی جھگڑا ہو تو توجہ کرنا اس کے پیچھے ان شرارتی لوگوں کا ہاتھ ہوتا ہے جو محلے میں ایک کی بات دوسرے تک پہنچاتے ہیں خاص کر عورتیں ان لوگوں کی وجہ سے بھی دیہات میں امن متاثر ہوتا ہے گھر کے مردوں کو چاہیئے عورتوں کو سمجھائیں جو ایسی ویسی عورت ہو جو دوسروں کے پیغامات اور گلے شکوے لے آتی یا جاتی ہو ان کے ساتھ نہ بیٹھیں اور ان کو بغیر کام کے گھر نہ آنے دیں اگر کوئی بات ہو جس سے مرد کو محسوس ہو محلے میں کسی قسم کی لڑائی فساد ہوا ہے تحقیق کریں اور اس عورت یا مرد کو بھی ساتھ بے عزت کریں جو لوگوں کو آپس میں لڑاتے ہیں ایک کی بات دوسرے تک پہنچاتے ہیں خدا نہ کرے بات تھانے تک جائے تو اس شخص کو ضرور شامل تفتیش کریں جو لڑائی کا سبب بنے چائے مرد ہو یا عورت اگر ممکن ہو تو عورتوں کی محفل گھر لگنے ہی نہ دیں کیوں کے دو سے زیادہ جب عورتیں اکٹھی ہوتی ہیں تو شیطان اپنی پوری کوشش کرکے ڈیوٹی سر انجام دے کر شام سے پہلے محلے میں ایک تگڑی گھریلوں جنگ لگا کر سائیڈ پر بیٹھ کر شغل دیکھتا ہے ۔۔

تحریر ✍️ سانول آف نورا شریف بھکر

وسدے دیہات

دیہات میں درختوں کے پیچھے سے سورج کی پہلی کرنیں ایسے نمودار ہوتی ہیں جیسے سورج دیہاتوں کا رہائشی ہو اور صبح کے ابتداء گا...
26/08/2026

دیہات میں درختوں کے پیچھے سے سورج کی پہلی کرنیں ایسے نمودار ہوتی ہیں جیسے سورج دیہاتوں کا رہائشی ہو اور صبح کے ابتداء گاؤں سے ہو کر بڑے شہروں میں شام اختتام پذیر ہو۔

وسدے دیہات

دیہات کے رہنے والو آپ تو خوش قسمت ہیں رب تعالیٰ گھر کے تازہ سادہ کھانے نصیب کرتا ہے شہر یا پردیس میں رہنے والو اگر قسمت ...
25/08/2026

دیہات کے رہنے والو آپ تو خوش قسمت ہیں رب تعالیٰ گھر کے تازہ سادہ کھانے نصیب کرتا ہے شہر یا پردیس میں رہنے والو اگر قسمت آپ کو میرا مہمان بنائے آپ کو اس غریب خانے کے شہنشاہ کچن سے کیا کھانا پسند کریں گے میری طرح الائچی والی دودھ پتی نہیں کہنا وہ تو دو کھانے سے پہلے اور بعد میں ضرور ملے گی آپ کھانے کا بتائیں ہوسکتا زندگی موقع دے دے مجھے آپ بھائیوں کی خدمت کا ۔

سانول آف نورا شریف ضلع بھکر

وسدے دیہات

دیہاتوں میں ایک بات مشہور ہے رات گوشت ویران جگہ پر نہ لے کر جائیں اور قبرستانوں سے رات کو گوشت نہ لے کر گزریں جنات وغیرہ...
24/08/2026

دیہاتوں میں ایک بات مشہور ہے رات گوشت ویران جگہ پر نہ لے کر جائیں اور قبرستانوں سے رات کو گوشت نہ لے کر گزریں جنات وغیرہ کا اثر ہوتا ہے نقصان ہوتا ہے میں رات دس بجے بکرے کا گوشت لے کر قبرستان کے درمیان والے راستے سے گزرا ہوں گھنے جنگل سے ہوکر ایک گھر میں فریج تھا وہاں جا رکھا کہ خراب نہ ہو قربانی کے دنوں اور ایک بات جو باتیں انسان دل میں رکھ لے وہ ہو بھی جاتی ہیں ڈر جاؤ تو انسان کا اپنا وہم وہی اسی مرض میں مبتلا کر دیتا ہے ڈرو نہیں ڈر صرف رب کا ہے انسان کو رب نے بہت طاقت دی ہے سمجھے تو، یہ رات کو ہم نے ویرانے میں کڑھائی بنائی صحیح خوشبو دور تک جاتی تھی ہمیں تو کسی جنات نے تنگ نہیں کیا نہ ہی ہمارا گوشت اٹھایا میرا چھوٹا بھتیجا بھی اکیلا بیٹھا رہا کڑاہی کے پاس ہم دکان سے بوتل لینے گئے اگر ہم بچے کو یہی کہتے کہ خیال کرنا جنات کی باتیں اس کے دل میں ڈال دیتے تو شاید وہ ہمارے ساتھ آتا ہی نہیں کڑاہی کھانے یا بنانے تو یہ باتیں اکثر گاؤں میں مشہور ہیں جنات کچھ نہیں کر سکتے جب تک خدا پاک نہ چائے تو ۔

تحریر ✍️ سانول آف نورا شریف بھکر

وسدے دیہات

جب ہم چھوٹے تھے صبح دودھ کی ڈیوٹی اور شام کی ڈیوٹی پکی دینی ہوتی تھی لیٹ ہوتے تو گھر سے بھی ڈانٹ ڈپٹ پڑتی اور جہاں سے دو...
24/08/2026

جب ہم چھوٹے تھے صبح دودھ کی ڈیوٹی اور شام کی ڈیوٹی پکی دینی ہوتی تھی لیٹ ہوتے تو گھر سے بھی ڈانٹ ڈپٹ پڑتی اور جہاں سے دودھ لیتے وہاں سے بھی ڈانٹ پڑتی کہ ٹائم پر آیا کریں رات کو صبح دو چیزوں کی پریشانی ہوتی تھی ایک دودھ لینے جانے کی دوسرا سکول کی شام کھیل کھیلتے ہوئے بھی بار بار فکر ہوتی کہ دودھ لینے جانا ہے لیٹ نہ ہو جائیں بچپن میں یہ ڈیوٹی بھی بہت بڑی ذمہ داری ہوا کرتی تھی
چھوٹے چھوٹے کندھوں پر ۔

وسدے دیہات

رات کی چائے جو کھانے کے بعد پینے کا مزہ ہے یہ وہ لوگ ہی جانتے ہیں جو رات کو چائے پی کر سوتے ہیں ویسے چائے جس پر جھاگ ہو ...
23/08/2026

رات کی چائے جو کھانے کے بعد پینے کا مزہ ہے یہ وہ لوگ ہی جانتے ہیں جو رات کو چائے پی کر سوتے ہیں ویسے چائے جس پر جھاگ ہو وہ بڑا مزہ کرتی ہے آپ میں سے رات کو چائے کون کون پی کر سوتا ہے ۔

وسدے دیہات

درخت گھر کا حسن ہیں اور درخت زندگی کیلئے بہت ضروری ہیں درخت لگائیں قدرتی ماحول کا توازن برقرار رکھنے میں مدد کریں ۔وسدے ...
23/08/2026

درخت گھر کا حسن ہیں اور درخت زندگی کیلئے بہت ضروری ہیں درخت لگائیں قدرتی ماحول کا توازن برقرار رکھنے میں مدد کریں ۔

وسدے دیہات

ایکسپرٹ لوگ حاضر ہوں پتیلے میں کی پک رہا ہے چائے یا سالن جو جواب دینا ساتھ واضح کرنا آپ نے کس چیز کو دیکھ کر اپنا جواب د...
22/08/2026

ایکسپرٹ لوگ حاضر ہوں پتیلے میں کی پک رہا ہے چائے یا سالن جو جواب دینا ساتھ واضح کرنا آپ نے کس چیز کو دیکھ کر اپنا جواب دیا ۔

وسدے دیہات

گھر کا کھانا بہت بڑی نعمت ہے دیہات کا کھانا اور وہ بھی دیہاتی طرز کا اگر کسی ہوٹل پر مل جائے تو شکر کریں اور ان کو داد ب...
19/08/2026

گھر کا کھانا بہت بڑی نعمت ہے دیہات کا کھانا اور وہ بھی دیہاتی طرز کا اگر کسی ہوٹل پر مل جائے تو شکر کریں اور ان کو داد بھی دیں گھر سے باہر گھر جیسا کھانا بہت جگہ پر لکھا ہوا پڑھا ہے لیکن کھایا نہیں پر ہمارے علاقے چاندنی چوک ضلع بھکر جو میانوالی ملتان روڈ پر ایک چھوٹا سا ہوٹل جس کا نام سانول ہوٹل ہے مسجد کے پاس ہی ہے دو تین بار اتفاقاً چائے پینے اور کھانا کھانے کو موقع ملا ساتھ فیملی بھی تھی ماشاءاللہ بلکل کھانا گھر جیسا ذائقہ صفائی بھی انتہا کی تھی میں کبھی بھی ہوٹلوں کے کھانوں کو ترجیح نہیں دیتا لیکن مجبوری میں کھانا پڑ بھی جائے تو کوشش کرتا ہوں جو ویران جگہ پر چھوٹے چھپر والے ہوٹل ہوں جہاں ٹرک ڈرائیور کھانا کھاتے ہیں وہ بہت بہتر ہوتے ہیں وہاں کھانا کھا لیتا ہوں بڑے اور وی آئی پی ہوٹلوں کی نسبت ان پر کھانا تازہ اچھا مل جاتا ہے لیکن جو چاندنی چوک (کراس) ضلع بھکر پر سانول ہوٹل ہے اس کا کھانا کبھی چیک کریں یا چائے پی کر دیکھ لیں ہم نے ایک پلیٹ چکن سالن چار روٹیاں لیں تین سو روپے میں دو بندوں نے سکون سے کھا لیا اگر گریبی لے لیتے اور مزید ایک روٹی خریدنی پڑتی تو دو بندوں کا کھانا آرام سے کھایا جا سکتا ہے لیکن روٹی کا معیار اور سالن کی مقدار بہتر تھی جو ہم نے چار روٹیاں لی اور ایک ہی بار سالن لیا الحمدللہ سکون سے پیٹ بھر کر کھا لیا جو لوگ مجھے جانتے ہیں کوکنگ کے حوالے سے میں ایکسپرٹ ہوں اور کوکنگ کے شعبے سے منسلک ہوں کھانوں کی پہچان بہت قریب سے جانتا ہوں جو لوگ علاقے میں اچھا اور معیاری کھانے بنا کر رزق حلال کما رہے ہیں ان کو پرموٹ کرنا میں اپنا حق سمجھتا ہوں مجھے آج فخر ہے کہ میرے علاقے میں ایسے لوگ موجود ہیں جو پیسے سے زیادہ انسانیت کو اہمیت دیتے ہیں اکثر ہوٹلوں والے صرف پیسے ہی کما رہے ہیں نہ کھانا معیاری اور نہ ہی ریٹ مناسب انشاءاللہ تعالیٰ جب بھی مجھے موقع ملتا رہا جہاں میرا دل مطمئن ہوگا ان کو پرموٹ کروں گا اور وعدہ رہا جہاں بھی جس کو بھی پرموٹ کروں گا بغیر لالچ اور حق سچ کے ساتھ پرموٹ کروں گا آپ تصاویر اور کھانے کو دیکھ لیں یہ اچانک جانا ہوا تھا اور ڈائریکٹ تصاویر بنائی میں حلف دیتا ہوں تصاویر بنانے کے بعد کہا سر میں نے ہوٹل کی کچھ تصاویریں لی ہیں اور داد بھی دی کہ میرا دل خوش ہوگیا آپ کا صاف ستھرا ماحول برتن اور معیاری کھانے کو دیکھ کر ۔
تحریر ✍️ سانول آف نورا شریف بھکر

وسدے دیہات

زندگی میں رزق کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کبھی ٹھوکریں نہیں بلکہ ایسے امتحان ہوتے ہیں جہاں دوستوں رشتے داروں کی واضح سمجھ آ ...
17/08/2026

زندگی میں رزق کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کبھی ٹھوکریں نہیں بلکہ ایسے امتحان ہوتے ہیں جہاں دوستوں رشتے داروں کی واضح سمجھ آ جاتی ہے پردیس میں کچھ ایسے نئے لوگ بھی زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں جو اپنوں سے بڑھ کر اپنے بن جاتے ہیں مجھے بھی رزق کی خاطر بہت سے شہروں کا رخ کرنا پڑا لیکن کراچی میری زندگی کا بہت خوبصورت سفر رہا جہاں میں نے رزق کے ساتھ ساتھ اچھے دوست بھی بنائے ایک ایسا دوست رب نے عطا کیا جو بھائیوں جیسا ملا میری مشکل میں میرا ساتھ نبھایا میرا مستقبل بھی بنا دیا مجھے سرکاری نوکری بھی دلائی زندگی میں جب بھی ایمرجنسی بنی اس نے خود پر لے لی ہم اتفاقی طور پر دونوں سرکاری ملازمت میں پنڈی کراچی اور دیگر جگہ پر پھر اکھٹے ہو جاتے تھے اب انہوں نے اپنا ذاتی کاروبار شروع کر دیا ہے ملازمت چھوڑ کر الحمدللہ آج وہ خوبصورت گھر ذاتی پٹرول پمپ ڈائری فارم گاڑیوں کے مالک ہیں جو لاکھوں میں الحمدللہ الحمدللہ کما رہے ہیں اصل انسان کی شناخت مال و دولت آنے کے بعد ہوتی ہے میرا محسن آج بھی پہلے سے زیادہ اچھے نظر آتے ہیں جن میں ذرا بھر بھی تبدیلی نہیں آئی سادہ طرزِ زندگی گزار رہے ہیں سب سے اچھی بات اس ٹائم بہت سے بے سہارا لوگوں کا سہارا بھی ہیں، اب میں سوشل میڈیا پر کام کر رہا ہوں اور دلی خواہش بھی ہے آج بھی ان کی مدد میرے ساتھ ہے خدا ہمیشہ سلامت رکھے ایک وقت ہم دونوں بھائیوں نے کراچی میں ایسا بھی گزارا جب ایک بندے کا کھانا ہم دونوں مل کر کھاتے وجہ اپنے کمزور حالات اور کمائی گھر زیادہ بھیجنے کے چکر میں ہم تقریباً ایک سال ایک بندے کے کھانے پر دو بھائی کھانا کھاتے تھے آج رب العالمین نے مشکل کے بعد زندگی میں آسانیاں پیدا کر دی ہیں جس دوست کا ذکر کر رہا ہوں وہ میرے پیارے بھائی محمد شہباز اعوان ہیں جن کا تعلق میانوالی کے گاؤں نصیر والا سے ہے خدا ہماری دوستی کو سدا سلامت رکھے آمین ۔

سانول آف نورا شریف ضلع بھکر

Address

Jandanwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when وسدے دیہات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share