08/11/2024
(..إنَّا_لِلَّهِ_وَإِنَّا_إِلَيْهِ_رَاجِعُونَ..)
8 نومبر، یومِ وفات سید جون ایلیاء..😭🥺
اپنی منزل کا راستہ بھیجو
جان ہم کو وہاں بلا بھیجو
کیا ہمارا نہیں رہا ساون
زلف یاں بھی کوئی گھٹا بھیجو
ہم نہ جیتے ہیں اور نہ مرتے ہیں
درد بھیجو نہ تم دوا بھیجو
دھول اڑتی ہے جو اس آنگن میں
اس کو بھجو ، صبا صبا بھیجو
اے فقیرو! گلی کے اس گل کی
تم ہمیں اپنی خاکِ پا بھیجو
کچھ تو رشتہ ہے تم سے کم بختو
کچھ نہیں ، کوئی بدعا بھیجو
ســـــــید_جــــــــون_ایلـــــــــــــــــیاء 🥀
انتخاب
کلیم بلوچ