16/05/2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق تمل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ جوزف وجے نے عبادت گاہوں کے احترام کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد، مندر اور گرجا گھر کے قریب شراب نوشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی شخص اس قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام عبادت گاہیں قابلِ احترام ہیں اور ان کے تقدس کو برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس لیے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مذہبی مقامات کے ماحول کو پاکیزہ اور پُرامن رکھا جا سکے۔