19/06/2022
یہ میرا کمرہ ہے
ہم یہاں لیمپ کی روشنی میں
باتیں کم اور ہنس زیادہ سکتے ہیں
میں اس روشنی میں تمہاری نیلی رگوں کو دیکھ سکتا ہوں
تمہاری جلد وہ جزیرہ ہے جو میرے بوسوں سے آباد ہوا ہے
ہم یہاں عمدہ شراب پی سکتے ہیں
لیٹ سکتے ہیں
اور ایک ساتھ مل کر رقص بھی کر سکتے ہیں
یہاں سے ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا
جیسے آدم اور ہوا کو جنت سے نکال دیا گیا تھا۔۔۔!!