15/04/2026
الحمد للہ . آج سکول میں ایک خوبصورت اور یادگار لمحہ دیکھنے کو ملا۔ محمد لقمان، ان کے والد محترم حاجی نذیر احمد سیہڑ، کلاس انچارج شمشیر علی صاحب اور سکول ہیڈماسٹر شکیل احمد صاحب کا ایک خوبصورت گروپ فوٹو لیا گیا ۔ س موقع پر حاجی نذیر احمد صاحب سکول تشریف لائے اور اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا، خصوصاً شمشیر علی صاحب اور شکیل احمد صاحب کی انتھک محنت کو سراہا، جن کی محنت اور رہنمائی سے محمد لقمان نے یہ شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس خوشی کے موقع پر مرحوم جہانگیر خان سیہڑ کو بھی نم آنکھوں سے یاد کیا گیا،ان کے لیے دعا مغفرت بھی پڑھی گئی۔ کیونکہ محمد لقمان ان کے بھتیجے ہیں۔ اگر وہ آج موجود ہوتے تو یہ خوشی یقیناً دوبالا ہو جاتی 💔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور محمد لقمان کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین 🤲