ŞøűŁFųł JõųŘñèÝ

ŞøűŁFųł JõųŘñèÝ "Spreading positivity, Hope and Islamic guidance with motivational vibes"

31/08/2025
تم ایسا کرنا کہ کوئی جگنو کوئی ستارہ سنبھال رکھنا  مرے اندھیروں کی فکر چھوڑو بس اپنے گھر کا خیال رکھنااجاڑ موسم میں ریت ...
31/08/2025

تم ایسا کرنا کہ کوئی جگنو کوئی ستارہ سنبھال رکھنا
مرے اندھیروں کی فکر چھوڑو بس اپنے گھر کا خیال رکھنا

اجاڑ موسم میں ریت دھرتی پہ فصل بوئی تھی چاندنی کی
اب اس میں اگنے لگے اندھیرے تو کیسا جی میں ملال رکھنا

دیار الفت میں اجنبی کو سفر ہے در پیش ظلمتوں کا
کہیں وہ راہوں میں کھو نہ جائے ذرا دریچہ اجال رکھنا

بچھڑنے والے نے وقت رخصت کچھ اس نظر سے پلٹ کے دیکھا
کہ جیسے وہ بھی یہ کہہ رہا ہو تم اپنے گھر کا خیال رکھنا

یہ دھوپ چھاؤں کا کھیل ہے یا خزاں بہاروں کی گھات میں ہے
نصیب صبح عروج ہو تو نظر میں شام زوال رکھنا

کسے خبر ہے کہ کب یہ موسم اڑا کے رکھ دے گا خاک آذرؔ
تم احتیاطاً زمیں کے سر پر فلک کی چادر ہی ڈال رکھنا

اعزاز احمد آزر

میں نے دریا تجھے بخشی تھیں زمینیں اپنی میرے گھر تک ترا پھیلاؤ نہیں بنتا تھا
31/08/2025

میں نے دریا تجھے بخشی تھیں زمینیں اپنی
میرے گھر تک ترا پھیلاؤ نہیں بنتا تھا

محبت!!!”پتا ہے محبت کیا ہے؟ محبت ایک خوف ہے ،اپنے محبوب سے بچھڑ جانے اُس کے چھن جانے اور خواہشات کے ادھورے رہ جانے کا ”ا...
29/08/2025

محبت!!!

”پتا ہے محبت کیا ہے؟ محبت ایک خوف ہے ،اپنے محبوب سے بچھڑ جانے اُس کے چھن جانے اور خواہشات کے ادھورے رہ جانے کا
”اور عشق جانتے ہو کسے کہتے ہیں؟“ا
”عشق وہ ہے جو اس جدائی کے خوف کو دل سے نکال دیتا ہے اور انسان کو اس بات کی پختگی عطا کرتا ہے کہ اللہ کے سوا دنیا کی کوئی طاقت بھی اُس شخص کو تم سے چھین نہیں سکتی“،

”محبت کرنے والوں کو کبھی نہ کبھی صبر آجاتا ہے مگر عشق کرنے والے پاگل ہو جاتے ہیں“،

”کسی کے لیے اپنے احساسات کو وقف کرنا، اُس کی پسند کو اپنی پسند بنانا، غصے کے باوجود بھی خاموشی اختیار کرنا، اُس کی تکلیف کو محسوس کر کے رونا، لڑائی میں اپنی انا بھول کر معافی مانگنا اور پھر اُسے اپنا وقت دینا اُس کی عادت پڑ جانا، ہر پل اُسے دیکھنا اُس سے باتیں کرنا، اپنی خوشی غم حتی کے زندگی کے ہر احساس کو اُس کے ساتھ جوڑ لینا، آسان نہیں ہوتا“،

”تم سمجھتے کیوں نہیں ہو کہ کسی ایسے شخص سے بچھڑ جانا آسان نہیں، جو آپ کے جسم میں خون کی مانند گردش کرتا ہو۔ کیا تم نے کبھی کسی ایسے شخص کو زندہ دیکھا ہے جس کا دل مفلوج ہو چکا ہو؟ جس کی دھڑکنیں تھم چکی ہوں
”تم کیسے دیکھ سکتے تھے؟ تم کبھی بھی میری اذیت کا اندازہ نہیں لگا سکتے

29/08/2025

"وہی ہے میرے نبی ﷺ، جہاں کا سہارا
اندھیروں میں ہے جن کی ذات اُجالا"

29/08/2025

"کاش نظر بھر کے روضہ دیکھ لوں
میری قسمت کا اجالا بن جائے"

29/08/2025

"لبوں پہ نعت کا ترانہ، دلوں میں عشقِ مصطفی ﷺ
یہی ہے میری زندگی کا سب سے بڑا شرف"

29/08/2025

"مدینے کا سفر نصیب ہو جائے
یہی دُعا ہر دل کی صدا ہو جائے"

Address

Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ŞøűŁFųł JõųŘñèÝ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category