24/08/2026
🚨 بڑی خوشخبری | BISP سروے کے حوالے سے اہم اپڈیٹ 🚨
ان شاء اللہ یکم ستمبر سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کا سروے شروع ہونے جا رہا ہے۔
اس سروے میں نیا سروے کروانے والی خواتین کے ساتھ ساتھ وہ مستحق خواتین بھی شامل ہوں گی جن کے پچھلے سروے کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں۔ ایسے مستحقین کا دوبارہ سروے کیا جائے گا، جسے ری سروے (Re-Survey) کہا جاتا ہے۔
📌 جن ماں، بہنوں نے سروے کروانا ہے، وہ ابھی سے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔
📄 ضروری کاغذات تیار رکھیں:
✅ بچوں کے ب فارم — اگر ابھی تک نہیں بنے تو پہلے بنوا لیں۔
✅ اپنا شناختی کارڈ — اگر میعاد ختم ہو چکی ہے تو نیا شناختی کارڈ بنوا لیں۔
✅ بجلی کا نیا اور صاف بل بھی تیار رکھیں۔
📢 جیسے ہی سروے شروع ہوگا، ہم آپ سب کو سب سے پہلے آگاہ کریں گے۔ اس کے بعد آپ اپنے قریبی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) دفتر جا کر اپنا سروے مکمل کروا سکیں گے۔
🤲 اپنی دستاویزات ابھی سے مکمل کر لیں تاکہ سروے شروع ہونے پر کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید BISP اپڈیٹس کے لیے رحمان برادرز ٹیلی کام ساتھ جڑے رہیں۔ان شاء اللہ ہر نئی اور اہم خبر آپ تک سب سے پہلے پہنچائیں گے۔