Suneel Yousaf khokhar

Suneel Yousaf khokhar explore, vlog, travellers

فلائیٹ 6 گھنٹے لمبی ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ جہاز میں شوز اتار دیتے ہیں ، ایک دفعہ جہاز میں ایک لڑکے نے شوز اُتارے تو جڑا...
05/05/2026

فلائیٹ 6 گھنٹے لمبی ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ جہاز میں شوز اتار دیتے ہیں ،
ایک دفعہ جہاز میں ایک لڑکے نے شوز اُتارے تو جڑابوں سے گندی بو آ رہی تھی ساتھ ایک امریکن 40 سالہ آدمی بیٹھا تھا پہلے تو اُس کو لگا شاید ہوا چل رہی ہے اندر 😆 لیکن کچھ دیر مسلسل گندی بو آنے کی وجہ سے اُس کو محسوس ہوا کچھ تو غلط ہے جب اُس نے نیچے دیکھا تو جوان شوز اُتاڑ کر سو رہا تھا ، اُس نے فوراً جہاز کے عملے کو بلایا اور کہا اس کو بتائیں اس کی جڑابوں سے بدبو آرہی ہے عملے نے فوراً معافی مانگی اور پاکستانی نوجوان کو پیار سے جگایا اور کہا برائے مہربانی آپ شوز پہن لیں پاکستانی نوجوان کو لگا شاید ہم پہنچ گئے ہیں 😂 وہ فوراً اُٹھنے والا تھا کہ ایئر ہوسٹس نے دوبارہ بتایا کہ آپ کو صرف شوز پہننے کا کہا گیا ہے مگر اُسے سمجھ نہ آئی ، وہ نوجوان دوبارہ شوز اُتار کر سو گیا اور امریکن کو جب دوبارہ بدبو آئی تو امریکی پسنجر نے اپنا کچھ حصہ باتھ روم اور کچھ چل پھر کر گزارا ۔
پاکستان سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا 😂😝🤪

اپنی مخلصی سے نفرت ہونے لگ جاتی ہے ۔
15/04/2026

اپنی مخلصی سے نفرت ہونے لگ جاتی ہے ۔

یہ بورڈ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے حکم پر فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاؤن کے قریب لاہور میں لگایا گیا ہے۔ جب پہلی بار آ...
06/02/2026

یہ بورڈ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے حکم پر فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاؤن کے قریب لاہور میں لگایا گیا ہے۔ جب پہلی بار آپ یہ جملہ پڑھتے ہو ، تو آپ بڑے فلسفیانہ انداز میں سوچتے ہیں۔ آپ کے ذہن میں کالی بھینس، کالی گھڑی، یا شاید کسی کالی بلی کا نقشہ آتا ہے جس کے آگے دو گڑھے (ٹوئے) بنے ہوں۔ آپ سنجیدگی سے جواب دیتے ہیں: "بھائی، شاید سڑک ٹوٹی ہوئی ہو؟"🙄🙄🙄🙄
نہیں بھئی پنجابیوں کو پتا اسکا مطلب کیا ہے مینو وی پتا اے ۔۔ پر تسی سب ایکسپلین کرو گے تے مینوں خوشی ہو گی 😆

جب بھی آپ نے اپنی گاڑی بیچنے کے لیے لگانی ہے تو کم از کم ایک ہفتہ آپ نے مشاہدہ کرنا ہے کہ آپ کو  جو سب سے پہلے کال آئے گ...
31/01/2026

جب بھی آپ نے اپنی گاڑی بیچنے کے لیے لگانی ہے تو کم از کم ایک ہفتہ آپ نے مشاہدہ کرنا ہے کہ آپ کو جو سب سے پہلے کال آئے گی وہ آپ کے ڈیمانڈ والے ریٹ سے پانچ سات لاکھ روپیہ کم آفر دے گی۔
اس کے بعد چار پانچ دن لگاتار دو سے تین کالز آئیں گی اور وہ بھی آپ کو بغیر گاڑی دیکھے ہی بالکل پہلی کال جتنی آفر دیں گی۔
اصل میں یہ آپ کے ذہن کو تیار کیا جا رہا ہو گا کہ آپ کی گاڑی کی قیمت اتنی نہیں جتنی آپ نے لگائی ہے اور مارکیٹ میں ایسی حالت کی گاڑی پانچ سات لاکھ سستی ہے۔
آپ نے ڈٹے رہنا ہے۔
کیونکہ آپ کے گاڑی کے ایڈ لگانے کے بعد سب سے پہلا وار آپ پہ ڈیلرز کا ہوتا ہے۔
جو پوری کوشش کرتے ہیں کہ آپ سے آپ کی گاڑی سستے میں خریدیں اور مُنافع خود کھائیں۔
آپ کو اگر جینوئن خریدار کی کال آئے گی تو وہ پہلے آ کر آپ کی گاڑی دیکھے گا۔
پھر ریٹ لگائے گا۔
آپ کو اپنی گاڑی کی قیمت کا اندازہ ہے تو آپ نے اسے اسی ریٹ پہ بیچنا ہے۔
میں نے اپنی ایک گاڑی ایسے ہی ڈیلرز کے دھوکے میں آ کر سستی بیچ دی تھی۔پندرہ دن بعد انہوں نے وہی گاڑی چار لاکھ منافع پہ بیچی۔اصل میں ڈیلر گاہک بن کر آتے ہیں۔بتاتے نہیں کہ ہم ڈیلر ہیں۔
یا تو آ کر سچ بولا کریں کہ ڈیلر ہیں۔
اتنا ڈرامہ کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟
اس ایک دھوکے کے بعد میں نے اپنی دو گاڑیاں صحیح ریٹ پہ بیچیں ۔ڈیلرز نے پوری
کوشش کی کہ وہ لے جائیں لیکن اب اچھی طرح سے سمجھ آ گئی ہے

کیا آپ بسنت منانے کے حق میں ہیں؟
30/01/2026

کیا آپ بسنت منانے کے حق میں ہیں؟

زندگی ہمیشہ وہ نہیں دیتی جو ہم چاہتے ہیں،لیکن جو ملتا ہے، اکثر وہی بہتر ہوتا ہے 💫
04/11/2025

زندگی ہمیشہ وہ نہیں دیتی جو ہم چاہتے ہیں،
لیکن جو ملتا ہے، اکثر وہی بہتر ہوتا ہے 💫

جو بھی دوست پاکستان سے کام کرنے کے لیے کسی بھی دوسرے ملک کا سفر کرنے جا رہے ہیں، وہ خبردار رہیں —اب ٹکٹ کے ساتھ "بیانِ ح...
03/11/2025

جو بھی دوست پاکستان سے کام کرنے کے لیے کسی بھی دوسرے ملک کا سفر کرنے جا رہے ہیں، وہ خبردار رہیں —
اب ٹکٹ کے ساتھ "بیانِ حلفی" جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

✈️ اگر بیانِ حلفی ساتھ نہ ہوا تو آپ کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا جائے گا، اور آپ کا ٹکٹ ضائع ہو جائے گا۔

لہٰذا سفر سے پہلے تمام ضروری دستاویزات مکمل کر لیں تاکہ کسی
پریشانی سے بچ سکیں۔
It’s simply to open the doors of corruption.

سوڈان میں باپ کی اپنے بیٹے کو آخری کال 💔ایک باپ نے اپنے بیٹے کو میسنجر کے ذریعے آخری کال کی،تاکہ اسے بتا سکے کہ وہ گرفتا...
01/11/2025

سوڈان میں باپ کی اپنے بیٹے کو آخری کال 💔

ایک باپ نے اپنے بیٹے کو میسنجر کے ذریعے آخری کال کی،
تاکہ اسے بتا سکے کہ وہ گرفتار ہو گیا ہے۔
وہ اب بے رحم دشمن (ریپڈ سپورٹ فورس) کے ہاتھوں میں ہے۔
وہ قطار میں بیٹھا ہے، اپنے وار کا انتظار کر رہا ہے...
وار — سر قلم کرنے کے لیے۔

اس نے اپنے بیٹے کو الوداع کہنے کے لیے فون کیا،
نہ کہ تسلی دینے کے لیے۔
اس نے وصیت کی:
"بیٹے! اپنی ماں اور بہن بھائیوں کا خیال رکھنا،
فکر مت کرنا، اپنے باپ پر فخر کرنا،
میں اب شــہیــد ہونے والا ہوں۔
رو مت، تم اب گھر کے مرد ہو...
اور مرد نہیں روتے۔"

اگرچہ وہ اپنے بیٹے کو حوصلہ دینے کی کوشش کر رہا تھا،
لیکن اس کی آواز کانپ رہی تھی...
درد سے بھری ہوئی،
نہ خوف سے — بلکہ جدائی کے اس احساس سے
جو انسان کو جیتے جی توڑ دیتا ہے۔

وہ بار بار کہہ رہا تھا:
"لا إله إلا الله، محمد رسول الله"

اچانک...
فون کٹ گیا۔

"سلام، میرے ابو..."
قسم ہے خدا کی، میں رو پڑا 💔
کون سے دل ہیں جو یہ منظر برداشت کر سکیں؟

سوڈان رو رہا ہے۔
الفاشر کی مٹی خون سے تر ہے۔
لوگ غائب ہو رہے ہیں، انسانیت مر رہی ہے۔

اے اللہ!
ان کے کمزور دلوں پر رحم فرما،
ان کے قدم ثابت رکھ،
اور ہر مظلوم کی مدد فرما
جس کا تیرے سوا کوئی نہیں،
اے عزیز، اے جبار۔

وہ لوگ جو ورک ویزہ پر بیرون ملک ملازمت کے لیے جا رہے ہیں ان پر لازم ہے کہ یہ حلف نامہ گریڈ 17 کے افسر سے  تصدیق کروائیں ...
01/11/2025

وہ لوگ جو ورک ویزہ پر بیرون ملک ملازمت کے لیے جا رہے ہیں ان پر لازم ہے کہ یہ حلف نامہ گریڈ 17 کے افسر سے تصدیق کروائیں ۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suneel Yousaf khokhar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Suneel Yousaf khokhar:

Share