21/08/2026
یا علیؑ مدد!تمام عزادار بھائیوں کا دل کی گہرائیوں سے بہت بہت شکریہ۔ ہم سب نے مل کر محرم الحرام، صفر المظفر اور ربیع الاول کے ماتمی جلوسوں میں شرکت کی اور عزاداریِ امام حسین علیہ السلام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔میں بحیثیتِ سالار آپ سب بھائیوں کا بے حد ممنون و مشکور ہوں اور آپ سب کی سلامتی و ترقی کے لیے ہمیشہ دعا گو ہوں اور رہوں گا۔ بارگاہِ الٰہی اور امامِ وقتؑ کے حضور دعا ہے کہ آپ سب کی یہ مخلصانہ محنتیں اور عزاداری قبول و منظور فرمائے۔آخر میں، اگر ایامِ عزا کے دوران میری طرف سے، یا میرے کسی بھائی یا کزن کی طرف سے کسی بھی مومن کی دل آزاری ہوئی ہو یا کوئی کوتاہی ہوئی ہو، تو میں ہم سب کی طرف سے دل سے معذرت خواہ ہوں۔ امید ہے کہ آپ سب اپنے وسیع ظرف کے ساتھ ہمیں معاف فرمائیں گے۔وسلام،آپ کا بھائی (سالار سید اقرار نقوی)
منجانب : مرکزی ماتمی دستہ کاروانِ شہزادہ علی اکبرؑ حطار