Usmani's Creations

Usmani's Creations My name is Mohammad Osman
Am from Haroonabad

Hafiz Main QutabDin Who belongs to Alvi's Community of Banu Hashim Tribe حافظ میاں قطب دین جوکہ قبیلہ بنو ہاشم کی علوی ب...
24/07/2024

Hafiz Main QutabDin Who belongs to Alvi's Community of Banu Hashim Tribe
حافظ میاں قطب دین جوکہ قبیلہ بنو ہاشم کی علوی برادری سے تعلق رکھتے ہیں

Genealogy is the study of family history and the tracing of family lineages. Genealogists use a variety of sources to le...
24/07/2024

Genealogy is the study of family history and the tracing of family lineages. Genealogists use a variety of sources to learn about families, including historical records, oral interviews, and genetic analysis. They then compile lists of ancestors and arrange them in pedigree charts or other written forms.

دن بہ دن بڑھتی گئیں اس حسن کی رعنائیاں پہلے گل پھر گل بدن پھر گل بداماں ہو گئے🥰
10/04/2024

دن بہ دن بڑھتی گئیں اس حسن کی رعنائیاں
پہلے گل پھر گل بدن پھر گل بداماں ہو گئے🥰

"زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیے کہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے"-سرگوشی سنو گے  یا اینٹ سے بات سنو گے !ا...
12/03/2024

"زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیے کہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے"

-سرگوشی سنو گے یا اینٹ سے بات سنو گے !

ایک نوجوان اپنی برانڈ نیو گاڑی میں دفتر سے ڈی ایچ اے میں واقع گھر جاتے ہوئے ایک پسماندہ علاقے سے گزرا جو مضافات میں ہی واقع تھا. اچانک اس نے ایک چھوٹے بچے کو بھاگ کر سڑک کی طرف آتے دیکھا تو گاڑی آہستہ کردی. مگر پھر بھی اس نے بچے کو کوئی چیز اچھالتے دیکھا۔ ٹھک کی آواز کے ساتھ ایک اینٹ اس کی نئی کار کے دروازے پر لگی تھی. اس نے فوراً بریک لگائی اور گاڑی سے باہر نکل کر دروازہ دیکھا جس پر کافی بڑا ڈینٹ پڑ چکا تھا.

اس نے غصے سے ابلتے ہوئے بھاگ کر اینٹ مارنے والے بچے کو پکڑا اور زور سے جھنجھوڑا. "اندھے ہوگئے ہو، پاگل کی اولاد؟ تمہارا باپ اس کے پیسے بھرے گا؟" وہ زرو سے دھاڑا

میلی کچیلی شرٹ پہنے بچے کے چہرے پر ندامت اور بے چارگی کے ملے جلے تاثرات تھے.

"سائیں، مجھے کچھ نہیں پتہ میں اور کیا کروں؟

میں ہاتھ اٹھا کر بھاگتا رہا مگر کسی نے گل نئیں سنی." اس نے ٹوٹی پھوٹی اردو میں کچھ کہا. اچانک اس کی آنکھوں سے آنسو ابل پڑے اور سڑک کے ایک نشیبی علاقے کی جانب اشارہ کیا "ادھر میرا ابا گرا پڑا ہے. بہت بھاری ہے. مجھ سے اُٹھ نہیں رہا تھا، میں کیا کرتا سائیں؟"۔

نوجوان کے چہرے پر ایک حیرانی آئی اور وہ بچے کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقے کی طرف بڑھا تو دیکھا ایک معذور شخص اوندھے منہ مٹی میں پڑا ہوا تھا اور ساتھ ہی ایک ویل چیئر گری پڑی تھی۔ ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ شائد وزن کے باعث بچے سے ویل چیئر سنبھالی نہیں گئی اور نیچے آگری اور ساتھ ہی پکے ہوئے چاول بھی گرے ہوئے تھے جو شاید باپ بیٹا کہیں سے مانگ کے لائے تھے۔

"سائیں، مہربانی کرو. میرے ابے کو اٹھوا کر کرسی پر بٹھا دو." اب میلی شرٹ والا بچہ باقاعدہ ہچکیاں لے رہا تھا۔

نوجوان اکے گلے میں جیسے پھندا سا لگ گیا۔ اسے معاملہ سمجھ آگیا اور اپنے غصے پر پر ندامت محسوس ہورہی تھی۔ اس نے اپنے سوٹ کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھ کر پوری طاقت لگا کر کراہتے ہوئے معذور شخص کو اٹھایا اور کسی طرح ویل چیئر پر بٹھا دیا۔ بچے کے باپ کی حالت غیر تھی اور چہرہ خراشوں سے بھرا پڑا تھا۔

وہ بھاگ کر اپنی گاڑی کی طرف گیا اور بٹوے میں سے دس ہزار نکالے اور کپکپاتے ہاتھوں سے معذور کی جیب میں ڈال دیے۔ پھر ٹشو پیپر سے اس کی خراشوں کو صاف کیا اور ویل چیئر کو دھکیل کر اوپر لے آیا۔ بچہ ممنونیت کے آنسوؤں سے اسے دیکھتا رہا اور پھر باپ کو لیکر اپنی جھگی کی طرف چل پڑا۔ اس کا باپ مسلسل آسمان کی طرف ہاتھ اٹھاتے ہوئے نوجوان کو دعائیں دے رہا تھا۔

نوجوان نے بعد میں ایک خیراتی ادارے کے تعاون سے جھگی میں رہنے والوں کے لیے ایک جھگی سکول کھول دیا اور آنے والے سالوں میں وہ بچہ بہت سے دوسرے بچوں کے ساتھ پڑھ لکھ کر زندگی کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

وہ گاڑی اس کے پاس مزید پانچ سال رہی، تاہم اس نے ڈینٹ والا دروازہ مرمت نہیں کرایا. کبھی کوئی اس سے پوچھتا تو وہ بس یہی کہتا "زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیے کہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے"۔

اوپر والا کبھی ہمارے کانوں میں سرگوشیاں کرتا ہے اور کبھی ہمارے دل سے باتیں کرتا ہے. جب ہم اس کی بات سننے سے انکار کردیتے ہیں تو وہ کبھی کبھار ہمارے طرف اینٹ بھی اچھال دیتا ہے, پھر وہ بات ہمیں سننا پڑتی ہے۔

ہم جہاں ملازمت، بزنس، خاندان، بیوی بچوں کی خوشیوں کے لیے بھاگے جارہے ہیں، وہیں ہمارے آس پاس بہت سی گونگی چیخیں اور سرگوشیاں بکھری پڑی ہیں۔ اچھا ہو کہ ہم اپنے ارد گرد کی سرگوشیاں سن لیں تاکہ ہم پر اینٹ اچھالنے کی نوبت نہ آئے۔

اولاد عباس علمدار بن علی المرتضیٰ(پاکستان)بنیادی شجرۃ النسبhttps://sites.google.com/view/usmanisFollow Usmani's Creation...
09/03/2024

اولاد عباس علمدار بن علی المرتضیٰ(پاکستان)
بنیادی شجرۃ النسب

https://sites.google.com/view/usmanis

Follow Usmani's Creations

's

طعنہ کسی کو دوں گا نہ تہمت لگاؤں گاکوئی وفا کرے نہ کرے ، میں نبھاؤں گاکیسے بس اک شکست پہ ہمت میں ہار دوںدو چار بار خود ک...
08/11/2023

طعنہ کسی کو دوں گا نہ تہمت لگاؤں گا
کوئی وفا کرے نہ کرے ، میں نبھاؤں گا

کیسے بس اک شکست پہ ہمت میں ہار دوں
دو چار بار خود کو ابھی آزماؤں گا

میں نے سنا ہے بیٹھے ہیں وہ انتظار میں
ہائے یہ سادگی کہ انہیں میں مناؤں گا

آنا ہے جس نے آئے مگر آئے سوچ کر
ہر بار یہ نہ ہو گا کہ غم میں اٹھاؤں گا

پہلے کی بات اور تھی اب کوزہ گر ہوں میں
ٹوٹا ہؤا نہ جوڑوں گا ، تازہ بناؤں گا

گر وقت کو غرور ہے مجھ کو رلائے گا
میری بھی ضد ہے اس کو نہ یہ دن دکھاؤں گا

کہتے ہیں یہ اجالے مجھے تتلیوں سے کھیل
میری نظر ہے رات پہ ، جگنو بناؤں گا

Usmani's Creations




سب پُر اسرار ہیں جنبش نہیں دیتے لب کوجو کیا کرتے تھے اظہار وہ دلدار کہاںجن کے ہونے سے برے لوگ بدل جاتے تھےاب فسانوں میں ...
05/11/2023

سب پُر اسرار ہیں جنبش نہیں دیتے لب کو
جو کیا کرتے تھے اظہار وہ دلدار کہاں

جن کے ہونے سے برے لوگ بدل جاتے تھے
اب فسانوں میں بھی ہوتے ہیں وہ کردار کہاں

میری مشکل میں جو ہوتے تھے سہارا میرا
تھے جو ہمدرد مرے یار وہ اب یار کہاں

Usmani's Creations

اصل یوم آزادی و نجات ہوگا جب جمہوری نظام زمین بوس ہوگا اور نظام مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم قائم ہوگااور وہ اتنا آسان نہی...
13/08/2023

اصل یوم آزادی و نجات ہوگا جب جمہوری نظام زمین بوس ہوگا اور نظام مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم قائم ہوگااور وہ اتنا آسان نہیں کہ چند نام نہاد لوگوں کے کہ دینےسے بن جائے اس کے لیے ایک منظم نظام کی ضرورت ہے جو کہ تمام جاگیر داروں اور سرمایہ کاروں کے خلاف ہے اور یہ کام پاکستان آزاد کروانے سے زیادہ مشکل ترین ہے۔ الحمدللہ ڈاکٹر طاہر القادری درجنوں لوگوں کی قربانیاں دے کر ایسا نظام تشکیل دے چکے ہیں اور اس کے باوجود جولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شعب ابی طالب اور بدر و حنین کے کٹھن اور صبر آزما مراحل سے گزرے بغیر انقلاب آسکتا ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ کسی پُر فضا مقام پر خلوت گزیں ہو کر تسبیح و مناجات کریں۔
پاکستان میں انقلاب ان شاءاللہ ضرور آئے گا، اسکا کامل یقین ہے،انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ... یہ حق کا انقلاب ہے، یہ آ کر رہے گا. حق کو نہ کبھی شکست ہوئی ہے اور نہ ہوگی. جبر کا خاتمہ ہوگا، غریب سر اٹھا کر چلے گا اور کمزور طاقتور ہوگا اور انشاء اللہ ایسا بہت جلد ہوگا۔
(Usmani's)







ہاں جی تو ڈاکٹر طاہر القادری کہاں ہیں ؟؟؟ارے یار !!! اب یہ پوچھو کہاں نہیں ہیں وہSo he is in Europe because he is doing ...
10/08/2023

ہاں جی تو ڈاکٹر طاہر القادری کہاں ہیں ؟؟؟
ارے یار !!! اب یہ پوچھو کہاں نہیں ہیں وہ
So he is in Europe because he is doing something that no one has ever been able to do, especially in this era.☺️🥰




Leaders do not force people to follow them.  They invite them to a journey on right path.  After that, their actions dep...
06/08/2023

Leaders do not force people to follow them. They invite them to a journey on right path. After that, their actions depend on how well they followed the instructions given by their guide.



Address

Haroonabad
Harunabad
62100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usmani's Creations posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Usmani's Creations:

Share

Category