15/07/2026
ہرنائی احتجاجی ریلی
ہرنائی ش،ہدائے شاہرگ (ش،ہدائے وطن) کمیٹی کی جانب سے 26 مئی 2026 عیدالاضحی کی رات کو شاہرگ شیخ موسی بابا چونگی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ سے پانچ افراد کی ش،ہادت اور چار کے زخمی ہونے کے واقعے، 21 مئی 2026 کو ملک شینگل خان ترین کی مانگی سے اغوا کے بعد ش،ہا،دت، اور زیارت کچ مانگی پولیس تھانے پر نامعلوم افراد کے حملے اور پولیس اہلکاروں کی ش،ہا،دت کے واقعے، ہنہ اوڑک واقعے اور بلوچستان میں زمینوں کی الاٹمنٹ کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ اور باچاخان چوک ہرنائی میں مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت ملک ہمائے خان ترین نے کی۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریلی کے شرکا نے شاہرگ شیخ موسی بابا چونگی کے واقعے، ملک شینگل ش،ہید کے واقعے اور زیارت کچ مانگی کے واقعے کی سخت مذمت کی۔ اور کوئلہ پھاٹک زیارت دھرنے کا مکمل ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔