18/03/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
نہایت افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ شیعہ مذہب کا ایک چمکتا ہوا ستارہ، شیرازی خاندان کا فخر، آغا ابو عماد حیدری ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئے۔
آغا نہ صرف ایک باعمل اور مخلص شخصیت تھے بلکہ دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت میں ان کا کردار قابلِ فخر تھا۔ وہ دلائل اور مستند ثبوت کے ساتھ دین کی طرف راغب کرتے تھے، اور مناظروں کے ذریعے حق کو واضح کرتے ہوئے بہت سے لوگوں کے دلوں میں نورِ اسلام روشن کرنے کا سبب بنے۔
ان کی علمی، دینی اور تبلیغی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا، اور ان کی جدائی اہلِ تشیع بالخصوص شیرازی خاندان کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔
تحریک شیرازی سادات کی جانب سے مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام مومنین کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کی جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
•موت کی وجہ کار حادثہ