Dera Master Nazar Hussain

Dera Master Nazar Hussain do best from your side

05/08/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم۔
*
*زندگی اگر سادگی یعنی اسلام کے اصولوں پر گزاری جائے تو بہت هلکی پهلکی هے. بوجھ تو سارا خواهشات کا هے. انسان کی فطرت بهی عجیب ھے. وه تنقید جیسی سچائی پر ناراض اور خوشامد جیسے دهوکے پر خوش هوتا هے۔*

*اے پاک پروردگار* دینی اور دنیاوی معاملات میں مکمل راہنمائی فرمانا، بہتر اور صحیح فیصلے کرنے کی ھمت اور توفیق عطاء فرمانا. ماضی میں کی گئی نادانیوں اور خطاؤں کو معاف فرمانا. ھدایت کے دروازے ھم پر کھول دیجیئے. ھمیں آسودہ اور پرسکون زندگی عطاء فرما دیجیئے۔ آمین یارب العالمین
صبح بخیر

 #دھان سیزن 2026
03/08/2026

#دھان سیزن 2026

  you real goinh
29/07/2026

you real goinh

26/07/2026

you reallife follow my ac

 #بارش کے بعد خوشگوار موسم
25/07/2026

#بارش کے بعد خوشگوار موسم

  forgesen385
21/07/2026

forgesen385

21/07/2026

you reel page

20/07/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم۔

*اس سے پہلے کہ بہت دیر ھو جائے* *زندگی کی سب سے بڑی سچائی یہ ھے کہ ھم ہر چیز کو ھمیشہ کے لیے اپنا سمجھ لیتے ھیں، حالانکہ اس دنیا میں کوئی بھی ھمیشہ کے لیے نہیں آیا۔ عجیب بات یہ ھے کہ ھم اپنے والدین کو بھی ایک ایسی نعمت سمجھتے ھیں جو شاید کبھی ختم نہیں ھوگی۔ ھم یہ سوچتے ھیں کہ ابھی وقت بہت ھے، کل مل لیں گے، اگلے ھفتے بیٹھ کر بات کر لیں گے، کسی دن ان کے ساتھ چائے پی لیں گے، کسی دن ان کے پاس بیٹھ کر ان کے دل کی بات سن لیں گے۔ مگر زندگی بار بار یہ ثابت کرتی ھے کہ موت نہ عمر دیکھتی ھے، نہ منصوبے، نہ خواہشیں۔میری سوچ میں سب سے زیادہ دردناک منظر وہ نہیں جب قبر پر مٹی ڈالی جا رھی ھوتی ھے، بلکہ وہ لمحہ ھوتا ھے جب انسان کو یہ احساس ھوتا ھے کہ*
*اب وہ دروازہ کبھی نہیں کھلے گا جہاں سے ماں کی آواز آتی تھی یا باپ کی شفقت بھری نگاھیں استقبال کرتی تھیں۔ اس احساس کی کوئی قیمت نہیں، کیونکہ دنیا کی کوئی دولت اس ایک ملاقات کو واپس نہیں لا سکتی۔ ھم اپنی مصروفیات میں اس قدر کھو چکے ھیں کہ والدین کی موجودگی کو معمول سمجھ بیٹھے ھیں۔ موبائل فون پر گھنٹوں گزار سکتے ھیں، دوستوں کے ساتھ کئی کئی نشستیں لگا سکتے ھیں، کاروبار کے لیے سینکڑوں میل سفر کر سکتے ھیں، مگر ماں کے کمرے تک جانے یا باپ کے پاس دس منٹ بیٹھنے کے لیے وقت نہیں نکال پاتے۔*
*پھر ایک دن اچانک خبر آتی ھے کہ اب وہ نہیں رھے۔ اس کے بعد صرف افسوس رہ جاتا ھے، آنسو رہ جاتے ھیں۔*
*میں نے اپنی زندگی میں ایسے بے شمار لوگوں کو دیکھا ھے جو اپنے والدین کی زندگی میں ان کی قدر نہ کر سکے، مگر ان کے جانے کے بعد ہر جمعہ قبرستان پہنچتے ھیں۔ قبروں پر پھول تو رکھ دیتے ھیں، مگر دل کے اندر ایک ایسا بوجھ ھوتا ھے جو کبھی ہلکا نہیں ھوتا۔ وہ جانتے ھیں کہ کاش ایک دن اور مل جاتا، کاش ایک بار پھر ماں کے ہاتھ چوم لیتے، کاش باپ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیتے کہ*
*"*آپ نے ھماری خاطر بہت قربانیاں دیں، اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ "*
*ھم اکثر یہ بھول جاتے ھیں کہ والدین کی محبت کا کوئی متبادل نہیں ھوتا۔ دنیا میں ہر رشتہ کسی نہ کسی مفاد سے جڑا ھو سکتا ھے، مگر ماں اور باپ وہ ھستیاں ھیں جو اپنی نیند، اپنی خوشیاں، اپنی خواہشیں اور اپنی جوانی صرف اس لیے قربان کر دیتے ھیں کہ ان کے بچے ایک بہتر زندگی گزار سکیں۔ افسوس یہ ھے کہ جب ان کی بڑھاپے کی شام آتی ھے تو بہت سے بچے ان کے لیے وقت نکالنا بھی مشکل سمجھتے ھیں۔ یہ بھی ایک تلخ حقیقت ھے کہ بڑھاپے میں والدین کو مہنگے تحفوں کی جگہ اپنے بچوں کی موجودگی کی ضرورت ھوتی ھے۔ انہیں بڑے گھروں سے زیادہ اپنے بچوں کی آواز اچھی لگتی ھے۔ انہیں قیمتی کپڑوں سے زیادہ اپنے بیٹے یا بیٹی کا چند لمحے پاس بیٹھ جانا سکون دیتا ھے۔ ان کے لیے سب سے بڑی عید وہ ھوتی ھے جب اولاد بغیر کسی غرض کے صرف ان سے ملنے آ جائے۔*
*میری رائے میں کامیاب انسان وہ نہیں جس کے پاس بڑی گاڑی، بڑا بنگلہ یا پیسوں سے بھرا ھوا بینک اکاؤنٹ ھو۔ اصل کامیاب وہ ھے جس کے والدین اس سے خوش ھوں، جس کی ماں اس کے لیے دعا کرتی ھو اور باپ اس پر فخر کرتا ھو۔ کیونکہ والدین کی دعاؤں سے بڑی کوئی کامیابی نہیں اور ان کی ناراضگی سے بڑا کوئی نقصان نہیں۔ اگر آج آپ کے والدین زندہ ھیں تو خود کو دنیا کا خوش نصیب انسان سمجھیں۔ ان کے ساتھ بیٹھیں، ان کی باتیں سنیں، ان کے ہاتھ چومیں، ان کے لیے وقت نکالیں، ان سے محبت کا اظہار کریں۔ یہ نہ سوچیں کہ وہ جانتے ہیں آپ ان سے محبت کرتے ھیں۔ محبت کو الفاظ اور عمل دونوں سے ظاہر ھونا چاہیے۔*
*صبح بخیر*

 #سب بھائیوں کا شکریہ جنوں نے پیج کو فالو کیا
19/07/2026

#سب بھائیوں کا شکریہ جنوں نے پیج کو فالو کیا

Address

Gujrat
Gujrat
0092

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera Master Nazar Hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category