14/10/2026
⚽ اہم پیغام برائے فٹبال کھلاڑیان — کھیل کو کھیل رہنے دیں!
آج کل فٹبال کے میدان میں محنت، ٹیلنٹ اور کھیل کی مہارت کے بجائے جادو ٹونے اور تعویذ گنڈوں کی باتیں سننے کو ملتی ہیں۔ یہ ایک لمحۂ فکریہ ہے!
تمام کھلاڑیوں سے گزارش ہے کہ کسی کی کامیابی یا ناکامی کو بغیر کسی ثبوت کے جادو ٹونے سے نہ جوڑیں۔ کسی کے رزق، عزت اور زندگی کے معاملات کے بارے میں ایسی باتیں کرنا مناسب نہیں۔
اصل کھلاڑی وہ ہے جو اپنی محنت، صلاحیت اور بہترین کھیل سے میدان جیتے، نہ کہ دوسروں کے بارے میں منفی سوچ رکھے۔
فٹبال محبت، بھائی چارے اور کھیل کے جذبے کا نام ہے۔ اسے نفرت، الزام تراشی اور بے بنیاد باتوں کی نذر نہ کریں۔
اپنے ٹیلنٹ پر بھروسا کریں، اپنی محنت جاری رکھیں اور کھیل کو عزت دیں، کیونکہ اصل پہچان کردار اور کارکردگی سے بنتی ہے! ⚽🤝🏆