22/09/2026
گلگت کے میسّم عباس نے کیڈٹ کالج مردان میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی
گلگت: نومل گاؤں، ضلع گلگت سے تعلق رکھنے والے طالب علم میسّم عباس نے کیڈٹ کالج مردان میں سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں A گریڈ حاصل کرتے ہوئے 904 نمبر حاصل کیے۔
میسّم عباس کی اس تعلیمی کامیابی پر ان کے والد علی داد سمیت اہلِ خانہ، اساتذہ اور عزیز و اقارب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اہلِ علاقہ نے بھی میسّم عباس کی کامیابی کو علاقے کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی محنت اور صلاحیتوں سے مستقبل میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔
Grade