21/10/2026
اوباڑو: ٹی سی اے لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سن شائن کی شاندار فتح، خان سی سی کو شکست
ہائی اسکول اوباڑو کے گراؤنڈ میں جاری تعلقہ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ (ٹی سی اے لیگ) میں سن شائن کرکٹ ٹیم نے دھواں دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خان سی سی کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔
خان سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم سن شائن کے باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو بڑا اسکور بنانے کا موقع نہ دیا۔ خان سی سی کی پوری ٹیم 9 اوورز میں 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سن شائن کے باؤلر نور سموں نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں اور مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔
جواب میں سن شائن کی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنا کر فتح اپنے نام کر لی۔
شاندار باؤلنگ پرفارمنس پر سن شائن کے نور سموں کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ان کی عمدہ کارکردگی کو شائقینِ کرکٹ نے خوب سراہا۔