Jahanzaib Khan OS

Call

Jahanzaib Khan OS We provided Specially Sindh Police Training related information and other Sindh Police related information.

*Please follow Like and Share*

*ماہ شعبان اور رمضان دھماکہ آفر %50 فیصد رعائت 30 اپریل 2022* تک *ایس کے* فارم ہاؤس لیٹ سٹاپ گھارو *_03122059977_* کی جانب سے اسپیشل آفر -
*دن کیلئے* *DAY TIME* صرف *10000* روپئے 10 گھنٹے اور *16000* روپئے میں 20 گھنٹے کی ایڈوانس بکنگ کرائیں - اتنی اچھی لوکیشن -اتنا اچھا ماحول اورحالیہ فصل, گندم, مرچ, سورج مکھی اور سرسوں کی فصل دیکھیں
ٹائمنگ صبح 0800 سے شام 0600 اور رات 0800 سے صبح 0600 تک-
مزید تفصیلات کےلئے کال یا واٹس ایپ پر رابطہ 03122029977 کریں-
سولر لائٹ اور سولر فین کے ساتھ
2 کمرے 14 باۓ 17 فٹ اور ایک اٹیج باتھ روم,
ایک ڈرائنگ+ڈائیننگ روم 12 بائے36,
ایک بڑا بانس والا ہال 18 بائے 36
بمعہ اندور گیم. ڈبو اور 2 عدد پٹی/فٹبال گیم.
منی کرکٹ گراؤنڈ صرف دن day time کےلئے.
,5 عدد جھولے-
22بائے 44 کا بڑا سوئیمنگ پول جس کی گہرائی پونےسات فٹ سے 3فٹ چڑھائی-
شاور ایریا -
2 باتھ روم سوئیمنگ پول ایریا میں کموٹ کے ساتھ-
بڑا اوپن کچن 12 بائے6 فٹ باربی قیو ایریا کے ساتھ- پارکینگ ایریا, ڈرائیور ریسٹ ایریا-
60 بائے160 فٹ کا مصنوئی تالاب-
خوبصورت بطخیں, بکرے اور بکریاں اور خرگوشوں کے فارم کا نظارہ-
23بائے36 کی کھلی چھت سے پورے 20 ایکڑ کے فارم کا دلچسپ نظارہ-
سیمینٹ کلر فل سیٹوں اور کارپٹ تخت کے ساتھ -
مزید معلومات اور تفصیلات اور تصاویر کے لئے رابط کریں
موبائل اور واٹس ایپ *03122059977* , 03002059977, 03453063006, 03332059977

Transfer Posting of SP/SSP
10/11/2026

Transfer Posting of SP/SSP

🤲ریٹاہرمنٹ مبارک ہو🤲ییڈ کانسٹیبل محمد توفیق صدیقی آف کلفٹن ٹریفک سیکشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی ہیڈ کانسٹیبل یعقوب نور آف حق ن...
10/11/2026

🤲ریٹاہرمنٹ مبارک ہو🤲

ییڈ کانسٹیبل محمد توفیق صدیقی آف کلفٹن ٹریفک سیکشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی

ہیڈ کانسٹیبل یعقوب نور آف حق نواز ٹریفک سیکشن اپنی ساٹھ سالہ عمر مکمل کرکے محکمہ پولیس سے ریٹاہر ہوگے۔
محکمہ پولیس ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آپ کے سفر میں آپ کا ہمسفر

Hyderabad City Police State life Card Panel Hospitals details.
09/11/2026

Hyderabad City Police State life Card Panel Hospitals details.

از دفتر سندھ پولیس، تعلقاتِ عامہانسپکٹر جنرل آف پولیس، سندھدرخواست برائے ٹکرزکراچی، 09 نومبر 2026ءشہید انسپکٹر جاوید ابڑ...
09/11/2026

از دفتر سندھ پولیس، تعلقاتِ عامہ
انسپکٹر جنرل آف پولیس، سندھ

درخواست برائے ٹکرز

کراچی، 09 نومبر 2026ء

شہید انسپکٹر جاوید ابڑو کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن، جنوبی میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جیز کراچی و اسپیشل برانچ، ڈی آئی جیز ایسٹ، ساؤتھ، سی ٹی ڈی، چیف سی پی ایل سی، ایس ایس پیز سی ٹی ڈی، ایسٹ اور ملیر، اے وی ایل سی، شہید کے عزیز و اقارب، ورثاء اور اہلیانِ علاقہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی ملیر نے شہید انسپکٹر کے سروس کیریئر اور جرائم کے خلاف ان کے نمایاں کارہائے خدمات کا مختصر احاطہ کیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے شہید کے ورثاء سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔

سندھ پولیس کی اولین ترجیح واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ورثاء کو انصاف کی فراہمی ہے۔ آئی جی سندھ

محکمہ پولیس کے لیے شہید انسپکٹر جاوید ابڑو کی خدمات اور جرائم کے خلاف ان کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ جاوید عالم اوڈھو

شہداء کی قربانیاں سندھ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آئی جی سندھ

شہید انسپکٹر نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ آئی جی سندھ

سندھ پولیس شہید انسپکٹر کے ورثاء کے ساتھ ایک خاندان اور سرپرست کی مانند کھڑی ہے، ان کی ہر ممکن معاونت اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔ آئی جی سندھ

سید سعد علی
ترجمان
انسپکٹر جنرل آف پولیس، سندھ

08/11/2026

از دفتر ایڈیشنل آئی جی کراچی

پریس ریلیز
08 نومبر 2026

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے اسٹیل ٹاؤن کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر جاوید ابڑو کی گھر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہادت اور انکی اہلیہ کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جناح اسپتال کا دورہ کیا اور واقعے کے حوالے سے متعلقہ افسران سے تفصیلات حاصل کیں۔

انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری، واقعے کی شفاف تحقیقات اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔

پولیس چیف نے کہا کہ انسپکٹر جاوید ابڑو کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔ کراچی پولیس اپنے بہادر افسر کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ترجمان کراچی پولیس

08/11/2026
کراچی- پولیس افسر کی شہادت ۔۔۔۔۔ سابقہ ایس ایچ او اسٹیل ٹاون پر قاتلانہ حملہ`حملہ گھر پر کیا گیا نامعلوم افراد نے انسپکٹ...
08/11/2026

کراچی- پولیس افسر کی شہادت ۔۔۔۔۔
سابقہ ایس ایچ او اسٹیل ٹاون پر قاتلانہ حملہ`
حملہ گھر پر کیا گیا

نامعلوم افراد نے انسپکٹر جاوید ابڑو کو شہید کردیا

نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی

واقعہ میں ان کی اہلیہ بھی زخمی ہوگئی ہیں

واضع ہو کے ایک سال قبل ان کے بڑے بھائی محمد خان ابڑو کو بھی گھر کے باہر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا
ذرائع

کراچی رینج کی جانب سے لوئر اسکول کورس کے لیے روانہ ہونے والوں کی فائینل لسٹ جاری۔۔۔۔۔کراچی رینج کے بی ون کوالیفائنگ کانس...
07/11/2026

کراچی رینج کی جانب سے لوئر اسکول کورس کے لیے روانہ ہونے والوں کی فائینل لسٹ جاری۔۔۔۔۔

کراچی رینج کے بی ون کوالیفائنگ کانسٹیبلان) جنہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پولیس ہسپتال کراچی کی جانب سے میڈیکلی "فٹ" قرار دیا گیا ہے، انہیں لوئر اسکول کورس کرنے کے لیے روانہ کیا جاتا ہے، جو 10-11-2026 (منگل) سے PTC شہدادپور اور آر ٹی سی جام نواز علی میں شروع ہو رہا ہے میں 09.11.2026 کو دن 4 بجے لازمی آمد کرائینگے لیٹ ہونے کی صورت میں 2 ہفتوں کا نائٹ پاس بند کردیا جائیگا ۔ یا بلاک لسٹ کردیا جائیگا

شہدادپور پولیس ٹریننگ کالج کی 189ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 783 اے ایس آئیز تربیت مکمل کرکے سندھ پولیس کا حصہ بن گئے۔جدید ٹیکنا...
07/11/2026

شہدادپور پولیس ٹریننگ کالج کی 189ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 783 اے ایس آئیز تربیت مکمل کرکے سندھ پولیس کا حصہ بن گئے۔

جدید ٹیکنالوجی، سائبر کرائم اور ڈیجیٹل جرائم سے نمٹنے کے لیے پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر ہے۔وزیر داخلہ سندھ

سانگھڑ,07 نومبر 2026:

سندھ پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور میں پروبیشنری اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز) کی 189ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دو تربیتی بیچز کے مجموعی طور پر 783 مرد و خواتین اے ایس آئیز نے نو ماہ کی پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرکے سندھ پولیس میں شمولیت اختیار کرلی۔ تربیت مکمل کرنے والوں میں 673 مرد اور 110 خواتین اہلکار شامل ہیں۔

تقریب میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریننگ فیض اللہ کوریجو، پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور آصف احمد بگھیو، اراکین صوبائی اسمبلی علی حسن ہنگورجو، جہانگیر جونیجو، عمران دھامراہ، پولیس کے اعلیٰ افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ وزیر داخلہ سندھ نے پریڈ کا معائنہ کیا، جبکہ تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں نے حلف اٹھایا اور شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں کمانڈو ایکشن، انسدادِ ہنگامہ آرائی کی مشقوں اور سندھ کے روایتی ثقافتی مظاہرے ’’ہوجمالو‘‘ نے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں انعامات اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہدادپور پولیس ٹریننگ کالج سندھ پولیس کا ایک اہم اور تاریخی تربیتی ادارہ ہے، جسے جدیدسہولیات سے آراستہ کرنے اور تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ پولیس اہلکاروں کی بہتر تربیت کے لیے ضروری سہولیات، خوراک اور رہائشی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے تربیتی اخراجات میں اضافے کے حوالے سے کہا کہ افسران کے تربیتی اخراجات 8 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے ٹریننگ کالج کے تدریسی عملے کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایک بنیادی تنخواہ کے برابر خصوصی انعام دینے کا اعلان کیا، جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے زیرِ تربیت اہلکاروں کو بھی ایک بنیادی تنخواہ کے برابر انعام دیا جائے گا۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ موجودہ دور میں جرائم کی نوعیت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ سائبر کرائم، آن لائن فراڈ اور ڈیجیٹل مالیاتی جرائم پولیس کے لیے نئے چیلنجز ہیں، جن سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارتوں اور تفتیش کے جدید طریقوں سے متعلق تربیت ناگزیر ہے۔ تربیتی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی کا مقصد ایسے باصلاحیت، بااعتماد اور پیشہ ور پولیس افسران تیار کرنا ہے جو عملی میدان میں درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کرسکیں۔

انہوں نے نئے اے ایس آئیز پر زور دیا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور امن و امان کے قیام کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور دیانت داری، بہادری، فرض شناسی اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا اور بلاامتیاز قانون پر عمل درآمد یقینی بنانا ایک ذمہ دار پولیس افسر کی بنیادی پہچان ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں کے نتیجے میں شاہراہوں اور مختلف علاقوں میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ نوجوان پولیس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور عزم کے ذریعے صوبے میں امن کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ تربیت مکمل کرکے عملی میدان میں قدم رکھنے والے 783 اے ایس آئیز سندھ پولیس کی افرادی قوت میں اہم اضافہ ہیں۔ انہوں نے کامیاب اہلکاروں، ان کے والدین اور تربیت کے مراحل میں رہنمائی کرنے والے اساتذہ اورانسٹرکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پولیس ادارے کی پیشہ ورانہ کامیابی کا انحصار معیاری تربیت، نظم و ضبط اور عملی مہارتوں پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے ایس آئیز پولیس فورس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کیونکہ عوامی شکایات کے ازالے،پولیس کارروائیوں اور شہریوں کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ان کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اختیارات اور ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے قانون کے مطابق فرائض انجام دیں اور عوام کا اعتماد حاصل کریں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ مستقبل کی پولیسنگ جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔ سائبر کرائم، آن لائن فراڈ، ڈیجیٹل مالیاتی جرائم اور منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے پولیس افسران کو جدید تفتیشی مہارتوں اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے تفتیشی شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دو ہزار سے زائد نئے اے ایس آئیز کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بھرتی اور انتخاب کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ان بھرتیوں سے تفتیشی نظام کی استعداد میں اضافہ اور پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جاوید عالم اوڈھو نے نئے اے ایس آئیز کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں، ان کی شکایات توجہ سے سنیں اور قانون کے مطابق فوری داد رسی یقینی بنائیں۔ کسی دباؤ، سفارش یا ذاتی مفاد کو قانون کی عملداری پر اثرانداز نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کا اصل امتیاز ان کی دیانت داری، غیر جانب داری اور عوامی خدمت کا جذبہ ہے۔

اس موقع پر پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور آصف احمد بگھیو نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے ادارے کے تربیتی نظام، کارکردگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زیرِ تربیت اہلکاروں کے ہاسٹلز کی حالت بہتر بنانے کے لیے مرمت اور بحالی کے خصوصی فنڈز درکار ہیں۔ اس کے علاوہ اسکول آف انویسٹی گیشن، انتظامی عمارت، میس، افسران کی رہائش گاہوں، پانی کی فراہمی کے نظام اور کالج کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی ضروری ہے۔ اہلکاروں کی جسمانی تربیت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سوئمنگ پول کے قیام اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر میس فنڈ میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

تقریب کے دوران بیچ نمبر 184 میں ڈرل و پریڈ کے شعبے میں اے ایس آئی شاکر حسین، جسمانی تربیت میں لیڈی اے ایس آئی نورینہ خٹک، قانون کے مضمون میں لیڈی اے ایس آئی دعا رمضان اور فائرنگ و شوٹنگ میں اے ایس آئی آغا سلمان خٹک نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح بیچ نمبر 185 میں ڈرل و پریڈ میں لیڈی اے ایس آئی صبا اصغر کھٹیان، جسمانی تربیت میں اے ایس آئی فاروق مہمند، فائرنگ و شوٹنگ میں لیڈی اے ایس آئی صائمہ بھُرگڑی اور قانون کے مضمون میں اے ایس آئی رحمان گل لغاری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ وزیر داخلہ نے پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج آصف احمد بگھیو کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند دی۔ بعد ازاں مہمانوں اور شرکاء کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

Address

Gharo

Telephone

+923122059977

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jahanzaib Khan OS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share