poshasphotography

poshasphotography My eyes always want to catch the nature. When I read "Romantic Literature" in English. It increased

زندگی کے چار پہلو: بچپن، جوانی، بڑھاپا اور موت۔۔ اسی لیے محاورتن کہتے ہیں "چار دن کی زندگی"                             ...
20/01/2024

زندگی کے چار پہلو: بچپن، جوانی، بڑھاپا اور موت۔۔ اسی لیے محاورتن کہتے ہیں "چار دن کی زندگی"
.
Follow
Follow
Follow

کیا تم نے دیکھیں ہیں، ہارے ہوئے شخص؟کبھی کبھی لگتا ہے کہ سب ختم ہو چکا ہے، کچھ باقی نہیں۔۔ آہستہ آہستہ جسم کے اعضاء کام ...
11/09/2023

کیا تم نے دیکھیں ہیں، ہارے ہوئے شخص؟
کبھی کبھی لگتا ہے کہ سب ختم ہو چکا ہے، کچھ باقی نہیں۔۔ آہستہ آہستہ جسم کے اعضاء کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ نہ بھوک لگتی ہے اور نہ پیاس، کالے، سفید، موٹے، پتلے کا concept ہی ختم ہو جاتا، کسکو کیسے لگتے ہیں ، سب بے مقصد لگنے لگتا ہے۔۔۔

کاش انسان چیخ سکتا تو شاید یہ سب نہ ہوتا۔۔۔۔ کاش شام کے وقت سورج کے ساتھ نکل جاتا تو بھی یہ سب نہ ہوتا۔۔۔ کاش انسان میں محبت کے جذبات ہی نہ ہوتے ، تو بھی یہ سب نہ ہوتا ۔۔۔۔ کاش موت سے زیادہ زندگی آسان ہوتی۔۔۔ تو کوئی موت کی خواہش نہ کرتا۔۔۔۔۔



Follow
Follow
Follow

"وقت سب سے زیادہ ناقابل وضاحت لیکن متضاد چیزوں کا ہے۔ ماضی چلا گیا، مستقبل نہیں آیا، اور حال ماضی بن جاتا ہے یہاں تک کہ ...
11/06/2023

"وقت سب سے زیادہ ناقابل وضاحت لیکن متضاد چیزوں کا ہے۔ ماضی چلا گیا، مستقبل نہیں آیا، اور حال ماضی بن جاتا ہے یہاں تک کہ جب ہم اسے بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور، بجلی کی چمک کی طرح، ایک دم موجود اور ختم ہو جاتا ہے۔"

آنکھیں، انسان کا اصل ہوتی ہیں، انسان کی کیفیت کو بیان کرتی ہیں۔ زبان کا ساتھ جھوٹ پر کبھی نہیں دیتی۔۔ آنکھیں خوشی، غمی، ...
04/04/2023

آنکھیں، انسان کا اصل ہوتی ہیں، انسان کی کیفیت کو بیان کرتی ہیں۔ زبان کا ساتھ جھوٹ پر کبھی نہیں دیتی۔۔ آنکھیں خوشی، غمی، غصہ، نفرت، محبت اور ہر احساس میں سچ بولتی ہیں۔
لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ آنکھوں کے رنگ کیوں پسند ہیں مجھے۔۔ کیونکہ یہ خدا کی بنائی ہوئی سب سے خوبصورت چیز ہے، ہر رنگ میں، ہر سانچے میں بلکل مکمل، مختلف رنگوں کی مالک لیکن برابر دیکھاتی ہیں حالانکہ جن کو نظر نہیں آتا، رنگ انکی آنکھوں کے بھی برقرار ہیں۔۔

PS: it's a beautiful grey eyes with orange inside pattern... My student is blessed with these beautiful eyes. Masha'Allah ❤️

.delight1bug_1


قدرت کی منفرد لیکن نمایاں چیز، مچھلیچھوٹی لیکن خوبصورت، انسان سے بلکل الگ۔۔انسان پانی میں سانس نہیں لے سکتا اور یہ کھلی ...
24/03/2023

قدرت کی منفرد لیکن نمایاں چیز، مچھلی
چھوٹی لیکن خوبصورت، انسان سے بلکل الگ۔۔
انسان پانی میں سانس نہیں لے سکتا اور یہ کھلی فضا میں۔۔ دونوں اک دوسرے سے ڈرتے ہیں اور اپنی اپنی جگہ خوش رہتے ہیں ۔
۔
.
PS: i didn't kill her. I was sad when i saw her dead. 🥺 But Allah is the best creator indeed

Follow
Follow رفیقsphotographyofficial پوشمال رفیقپوشمال رفیق

جب میں نیچر میں ہوتی ہوں تو تمہارا میرے ارد گرد ہونا نیچر کو زیادہ خوبصورت بنا دیتا ہے۔ جیسے یہ منظر اور یہ قید کرنے کا ...
01/03/2023

جب میں نیچر میں ہوتی ہوں تو تمہارا میرے ارد گرد ہونا نیچر کو زیادہ خوبصورت بنا دیتا ہے۔ جیسے یہ منظر اور یہ قید کرنے کا وقت بھی قید کر لیا۔۔

Follow
Follow poshasphotography
Follow
Clicked by .pakistan .global

20/02/2023

غزل
وہ نہیں میرا مگر اس سے محبت ہے تو ہے
یہ اگر رسموں رواجوں سے بغاوت ہے تو ہے

سچ کو میں نے سچ کہا جب کہہ دیا تو کہہ دیا
اب زمانے کی نظر میں یہ حماقت ہے تو ہے

کب کہا میں نے کہ وہ مل جائے مجھ کو میں اسے
غیر نا ہو جائے وہ بس اتنی حسرت ہے تو ہے

جل گیا پروانہ گر تو کیا خطا ہے شمع کی
رات بھر جلنا جلانا اس کی قسمت ہے تو ہے

دوست بن کر دشمنوں سا وہ ستاتا ہے مجھے
پھر بھی اس ظالم پہ مرنا اپنی فطرت ہے تو ہے

دور تھے اور دور ہیں ہر دم زمین و آسماں
دوریوں کے بعد بھی دونوں میں قربت ہے تو ہے

#غزل #محبت #اکیلاپن


Follow
Follow
Follow
Clicked by .pakistan .global

اکثر لوگ گھومنے پھرنے کے لیے دوستوں کو، کزنوں کو ڈھونڈتے ہیں کہ enjoyment ہو جاتی ہے۔ اور بہت سی ایسی چیزوں سے محروم ہو ...
14/01/2023

اکثر لوگ گھومنے پھرنے کے لیے دوستوں کو، کزنوں کو ڈھونڈتے ہیں کہ enjoyment ہو جاتی ہے۔ اور بہت سی ایسی چیزوں سے محروم ہو جاتے ہیں جو حقیقی ہیں۔
لیکن اکیلے چلنے سے انسان اک اک چیز کو زیرِ نظر لے آتا ہے، دنیا کا ہر رنگ، خوشبو محسوس کرتاہے۔
میں نے دونوں زندگیاں گزاری ہیں۔ دوستوں کے ساتھ گھومنا اچھا ہے لیکن اکیلے گھومنا سب سے بہترین ہے ۔۔
۔
۔
۔
۔

Follow
Follow
Follow
Clicked by .global .pakistan

Address

Gam Kotli

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when poshasphotography posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to poshasphotography:

Share

Category