27/04/2023
آج اپنی تیار فصلیں دیکھ کر برستے سیاہ گھنے بادلوں سے ڈر لگتا ہے...ژالہ باری کا خوف بھی سونے نہیں دیتا...
مگر انہی زمینوں سے, اسی کارخانہ کاٸنات میں جب آپ لوگ اپنی فصلیں اٹھا لیتے ہیں تو صرف ایک تیلی سے کھیت کو آگ لگا کر چلتے بنتے ہیں...
کبھی سوچا ہے رب کی مخلوق پہ کیا گزرتی ہے؟ کوٸ اپنا جھلسا ہوا جسم اپنے پر بوجھ سمجھ کر رب سے کہتا ہے کیا مجھے جینے کا کوٸ حق نہیں, اس لیے کہ میں انسان نہیں...؟
کبھی سوچا ہے کہ پرندے شعلے مارتی آگ میں جل کر کوٸلہ ہو جاتے ہیں, مگر اپنے انڈے چھوڑ کر نہیں جاتے...
جب تم خدا کی مخلوق سے جینے کا حق چھینوں گے تو تم پر بھی رحم نہیں کیا جائیگا.😭😭😭😭