Namaz e Ishq نمازِ عِشق

Namaz e Ishq نمازِ عِشق کون سمجھائے زر پرستوں کو۔۔
عشق شہنشاہی نہیں فقیری ہے۔۔

23/09/2024

کچھ دن سے دل میں ایک خیال پیدا ہورہا تھا۔ دل چاہ رہا تھا ایک بار دو رکعت نماز ترجمعے کے ساتھ ادا کروں، تاکہ مجھے معلوم ہوسکے ۤآج تک جو نماز ادا کرتا رہا ہوں اسکا مطلب کیا ہے:😟😟😟😟😟😟😟😟😟😟
اپنے ارادہ کو حقیقت بنانے کے لئے وضو کرکے جائے نماز بچھائی اور پہلے تعوذ اور تسمیہ پڑھی:
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی شیطان مردود سے
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام کے ساتھ جو نہایت مہربان اور رحم والا ہے
🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲
اسکے بعد دو رکعت نفل نماز کی نیت کی اور ہاتھ کانوں تک اٹھائے اور کہا
اللہ سب سے بڑا ہے
☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️
اسکے بعد ثنا پڑھی
اے اللہ تو پاک ہے اور تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں اور تیرا نام برکت والا ہے اور تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے
🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴
اسکے بعد سورہ فاتحہ یوں پڑھی
تمام تعریفیں یا اللہ آپ کے لئے جو تمام جہانوں کے پالنے والے ہیں
نہایت ہی مہربان اور نہایت ہی رحم کرنے والے ہیں
قیامت کے دن کے مالک ہیں
ہم ۤآپ کی ہی عبادت کرتے ہیں اور آپ سے ہی مدد مانگتے ہیں
ہمیں سیدھا راستہ دکھلائیے
ان لوگوں کا راستہ جن پر آپ نے انعام کیا
نہ ان لوگوں کا جن پر آپ غصہ ہوئے اور نہ گمراہوں کا
🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳
اسکے بعد سورہ اخلاص پڑھی
کہہ دو کہ وہ اللہ ایک ہے
اللہ بے نیاز ہے
نہ اسکی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے
اور نہ ہی کوئی اسکی برابری کرنے والا ہے۔۔
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
اسکے بعد اللہ اکبر (اللہ سب سے بڑا ہے) کہ کر رکوع میں چلا گیا
رکوع میں تین بار یہ تسبیع پڑھی
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱
اسکے بعد یہ پڑھتے ہوئے کھڑا ہوا
سن لی اللہ نے جس نے اسکی تعریف کی
کھڑے ہوکر پڑھا
اے ہمارے رب تمام تعریفیں آپ کے لئے ہی ہیں
اسکے بعد اللہ اکبر(اللہ سب سے بڑا ہے) پڑھ کر سجدہ میں چلا گیا
اور سجدہ میں یہ تین تسبیعات پڑھیں
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾
اب دوسری رکعت بھی اسی طرح ادا کرنے بعد دوسرے سجدے
کے بعد تشعد میں بیٹھ گیا، اور اب یہ پڑھا
تمام قولی اور بدنی عبادتیں صرف اللہ کے لئے ہیں
اے نبی آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور برکت ہو
سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر
میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں
🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷
اسکے بعد درود شریف پڑھا
اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور انکی آل پر دورد بھیجئے
جیسے کہ آپ نے رحمت بھیجی حضرت ابراہیم علیہ السلام و انکی آل پر
بے شک تو تعریف کے لائق بزرگی والا ہے
اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور انکی آل پر برکت نازل فرمائے
جیسے کہ آپ نے برکت نازل فرمائی حضرت ابراہیم علیہ السلام و انکی آل پر
بے شک تو تعریف کے لائق بزرگی والا ہے
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️
اب میں نے دعا پڑھی
اے اللہ مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنا والا بنائیے
اے ہمارے رب ہماری دعا قبول فرمائیے
اے ہمارے رب مجھے اور میرے والدین اور تمام مومنین کو اس دن
بخش دیجئیے،جس دن حساب قائم ہوگا۔
اے ہمارے رب ہمیں دنیا اور آخرت میں اچھی زندگی عطا کیجیئے
اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچائیے۔
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼
اسکے بعد دونوں کندھوں پر موجود فرشتوں کو سلام کیا۔

نماز کا یہ ترجمعہ اپنے جاننے والے تمام افراد کو بھیجیئے تاکہ سب لوگ سمجھ کر نماز ادا کرسکیں
یقین جانیئے ایک وقت آئیگا آپ اس صدقہ جاریہ پر فخر کریں گے۔
🌲🌻🌼🪷🌾🌱🍁🌳🪴☘️🌻🌲🌼?

30/08/2024

‏میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر کا طالب
تیرے کوچہ میں مریضوں کو شفا ہوتی ہے

💕 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم💕

27/08/2024

سلام ہو تپتی ہوئی ریت پر لگتے ہوئے ان رخساروں پر جن کو مُحمّدؐ چوما کرتے تھے

23/08/2024

‏میرا بیٹا نیا نیا اسکول میں داخل ہوا تو میں نے اس سے پوچھا :
" بیٹا آپ کے ماسٹروں کے کیا نام ہیں "
وہ کہنے لگا۔۔۔ " کون سے ماسٹر ابو ؟ "
میں نے کہا " بیٹے وہی ماسٹر جو آپ کے اسکول میں ہوتے ہیں "
" نہیں ابو ہمارے اسکول میں تو کوئی ماسٹر نہیں ہوتے " وہ بولا ۔
ہائیں ! " غضب خدا کا اسکول میں ماسٹر نہیں ہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے "
" کہہ جو رہا ہوں کہ ہمارے اسکول میں ماسٹر نہیں ہیں "
" ماسٹر نہیں ہیں تو پھر تمھیں پڑھاتا کون ہے ؟ "
" ہمیں ٹیچر پڑھاتے ہیں "
" اچھا ۔۔۔۔۔۔ بہت خوب ۔۔۔۔ بہر حال آپ کے اسکول میں ہیڈ ماسٹر ہو گا "
" وہ بھی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ ہمارے پرنسپل ہیں "
تھوڑی دیر کے بعد میرا بیٹا کہنے لگا :
" ابو آپ کے زمانے میں تو ماسٹر ہوا کرتے تھے ناں تو ماسٹر اور ٹیچر میں کیا فرق ہوتا ہے ۔ "

میں نے کہا ۔۔ " بھئی ماسٹر اور ٹیچر میں بہت فرق ہوتا ہے ۔
ماسٹر ہوتا ہے شلوار قمیص پہنے اوپر سے بند گلے کی واسکٹ ، سائیکل تھامے ، ہینڈل پر تھیلا لٹکائے ۔
خواہ مخواہ بچوں کو پڑھاتا رہتا ہے ۔ ٹیوشن نہیں پڑھاتا ۔

اب ٹیچر کے بارے میں تو تم ہی بتا سکتے ہو ہو کہ ٹیچر کیا ہوتا ہے ۔ ؟
" ابو ہمارا ٹیچر تو سوٹ پہنتا ہے اور اس کے پاس مائیکل جیکسن کی ڈھیر ساری کیسٹس ہیں ۔ "
" بس یہی فرق ہے ماسٹر اور ٹیچر میں "

آٹھویں جماعت میں ہمارے حساب کے استاد ماسٹر نادر خان تھے بعد میں معلوم ہوا کہ وہ دراصل نادر شاہ ہیں ۔

ورینکلر فائنل کا امتحان سر پر آیا تو ماسٹر نادر خان کو بخار چڑھ گیا وہ دن رات ایک کر کے طالب علموں کو پڑھانے لگے ۔ رات کی کلاسیں اس طرح شروع ہوئیں کہ ایک روز ماسٹر صاحب نے چھٹی کے وقت حکم دیا کہ آج سے تمام لڑکے شام کا کھانا کھا کر سیدھے اسکول آئیں اور یہاں پر تین گھنٹے مزید پڑھائی ہو گی ۔

میں کھڑا ہو گیا :
" جناب ماسٹر صاحب جیسا کہ آپ جانتے ہی آج کل سردیوں کا زمانہ ہے سردی بہت ہے ہم چھوٹے چھوٹے بچے کس طرح اسکول پہنچیں گے "
" نہیں پہنچیں گے تو اگلے دن بیس بیس بید کھائیں گے چھوٹے چھوٹے بچے " ۔۔۔ ماسٹر صاحب گرج کر بولے ۔
" میں جی پھر کمبل لے آؤں ساتھ ۔۔۔۔ " میں نے گزارش کی ۔
" تو کمبل چھوڑ رضائی لے آنا ۔۔۔۔ پر آ جانا ورنہ " وہ بھنا گئے ۔

اس شام کھانے کے بعد میں نے گھر کی سب سے طویل و عریض رضائی سائکل کے کیرئیر پر باندھی اور اسکول پہنچ گیا ۔ شام کی نشست کے لئے کمرے میں سے ڈیسک اور کرسیاں وغیرہ اٹھا کر صفیں بچھا دی گئی تھیں اس لئے میں نے آرام سے ایک کونے میں رضائی رکھی اور اسے اوڑھ کر بڑے مزے سے ٹیک لگا کر براجمان ہو گیا ۔
ماسٹر نادر کمرے میں داخل ہوئے طالب علموں کی تعداد دیکھ کر بہت خوش ہوئے ۔ بلیک بورڈ صاف کر کے اس پر کچھ سوال لکھنے لگے تو ان کی نظر مجھ پر پڑی ۔

" اوئے تو حقہ پینے آیا ہے یہاں مستنصر ۔۔۔۔۔۔۔ یہ رضائی کس کی ہے ؟ "
میں نے وہیں بیٹھے بیٹھے کہا :
" ماسٹر صاحب میری ہے اور آپ نے خود ہی تو کہا تھا کہ تو کمبل چھوڑ رضائی لے آنا ۔ "

ماسٹر صاحب کے چہرے کی رنگت بدلی دانت کچکچائے لیکن وہ کچھ بولے نہیں اور نظریں نیچی کر کے پڑھانے لگے چونکہ سردی تو تھی اس لئے آہستہ آہستہ باقی لڑکوں کی ٹانگیں اور ہاتھ میری رضائی کی گرمی میں پہنچنے لگے تھوڑی دیر بعد نصف سے زیادہ کلاس میری رضائی سے لطف اندوز ہو رہی تھی ۔

اس موقع پر ماسٹر نادر خان نے بلیک بورڈ پر الجبرے کا ایک سوال لکھا :
" آہاں رضائی والے باو نکال یہ سوال "

اب ظاہر ہے یہ صریحاً خود کشی کی دعوت تھی میں نے رضائی کو اپنے آپ سے علیحدہ کیا اس سوال کو دیکھا جو میری موت تھا ۔ ماسٹر نادر کے ہاتھ میں پکڑے بید کو دیکھا جو میرا منتظر تھا اور بلیک بورڈ کی جانب آہستہ آہستہ قدم اٹھانے لگا یہی وہ لمحہ تھا جب پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت نوازش کو کمرے میں روشن بجلی کے واحد بلب کے بٹن کو آف کر دینا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ چنانچہ عین اس وقت جب میں تختہ دار پر چڑھنے کو تھا روشنی گل ہو گئی اور دھما چوکڑی مچ گئی ۔ ماسٹر صاحب اپنا بید اٹھائے اندھیرے میں ہی حساب کتاب لگاتے مجھ پر وار کرنے لگے لیکن میں واپس اپنی رضائی میں پہنچ چکا تھا جس کی دبیز تہیں میرے لئے ڈھال کا کام دے رہی تھیں ۔ اندھیرے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیشتر لڑکے کھسکتے کھسکتے کلاس روم سے بھاگ گئے اور ان میں ، میں بھی شامل تھا اپنی رضائی سمیت ۔۔۔۔۔۔

بہت عرصے بعد ایک روز میری دکان پر ایک بوڑھا شخص آیا جس کی مونچھیں مردہ ہو چکی تھیں آواز میں تھرتھراہٹ تھی اور آنکھیں بجھ رہی تھیں میں نے ہاتھ آگے کیا تو اس نے مجھے گلے لگا لیا ۔

" مستنصر میں بڑے فخر سے لوگوں کو کہتا ہوں کہ تو میرا شاگرد ہے " ۔۔میری آنکھوں میں نمی کی ہلکی تہہ اتر آئی ۔ یہ ماسٹر نادر خان تھے

ہاں ماسٹر اور ٹیچر میں بہت فرق ہوتا ہے ۔
مستنصر حسین تارڑ کی کتاب " گزارا نہیں ہوتا" سے اقتباس.

19/08/2024

جو تِرے دَر سے یار پِھرتے ہیں
در بَدر یوں ہی خوار پِھرتے ہیں
صَلی اللَّہُ عَلیہ وآلہِ وَسلم
(امام احمد رضا خان بریلویؒ)

19/08/2024

کہاں ہے تو کہ ترے انتطار میں اے دوست..🙂
تمام رات سلگتے ہیں دل کے ویرانے....!!! 💔

ناصر کاظمی🌼

05/08/2024

میرے ایک دوست کو فکر لاحق ھے کہ مدینہ منورہ میں ھماری دیکھ بھال کون کرے گا.. لابی میں چائے کا گھونٹ لیتے ھوئے اس نے مجھ سے پوچھا.. " مدینہ منورہ میں ھے کوئی جان پہچان والا..؟ "

اس سوال میں جانے کیا تھا کہ مضراب دل کے سارے تار جھنجھنا اٹھے اور پورے بدن میں ارتعاش بپا ھوگیا.. میں نے کوئی جواب دیئے بغیر اپنے آپ سے پوچھا.. " مدینہ میں ھے کوئی جان پہچان والا..؟ "

اور اس سوال کے ساتھ ھی میری آنکھیں بھر آئیں حلق میں نمک سا گھلنے لگا.. میں نے دوست کو بتانا چاھا کہ ھاں ھے بہت ھی دیرینہ اور بڑا گہرا تعلق ھے اس سے.. وھی مجھے بار بار بلاتا ھے وھی میری میزبانی کرتا ھے میرے ساتھ ساتھ رھتا ھے میرے غم بانٹتا ھے میرے آنسو پونچھتا ھے..

میں بہت کچھ کہنا چاھتا تھا مگر کچھ نہ کہہ سکا.. بصد مشکل میرے منہ سے ایک جملہ نکلا.. " مدینہ میں بھی بھلا کوئی اجنبی ھوتا ھے.. "

میرے دوست نے میری طرف دیکھا اور آنسو اس کے رخساروں سے ڈھلکنے لگے.
_________________

25/07/2024

وہ جب ملے تو یہی بات چھیڑ دیتا ہے
کہ میرے بعد نیا کچھ بنا ہے دنیا میں؟

حسین لوگوں کا صدقہ اتارنے کیلئے
ہمارے جیسوں کو بھیجا گیا ہے دنیا میں 🥀

21/07/2024

اعلانِ لا تعلقی
اگر میری آئی ڈی سے کوئی بھی غیر اسلامی، غیر شرعی، فحش مواد یا توہین آمیز مواد شائع ہو تو میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

19/07/2024

اک دن وہ بِچھڑتے ہوۓ ہولے سے کہے گی .!!
اس بار پلٹنے کا ارادہ نہیں کوئی.!!

کوشش تو یہی ہوگی کہ تُو یاد نہ آۓ.!!
پر حافظہ اچھا ہے سو وعدہ نہیں کوئی.!!🙂🖤

14/07/2024

اَلَّھُمَّ صَلِّ عَلَی سَیَّدِنَا مُحَمَّدٍﷺ وَعَلَی آلِ سَیَّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ

14/07/2024

‏وہ مستقبل جسکی فکر ہمیں ہلکان کئے ہوئے ھے
شاید ہم اُسکا حصہ ہی نہ ہوں ..........!!!🖤🥀

Address

Faisalabad

Telephone

+923016621114

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Namaz e Ishq نمازِ عِشق posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Namaz e Ishq نمازِ عِشق:

Share