Pentscenes studios with faiza

Pentscenes studios with faiza Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pentscenes studios with faiza, Photographer, Faisalabad.

"میرا اسکول" 1. میرا اسکول ایک خوبصورت عمارت میں واقع ہے۔2. اسکول میں بہت سے کلاس رومز اور ایک بڑا کھیل کا میدان ہے۔3. ہ...
25/05/2025

"میرا اسکول"

1. میرا اسکول ایک خوبصورت عمارت میں واقع ہے۔

2. اسکول میں بہت سے کلاس رومز اور ایک بڑا کھیل کا میدان ہے۔

3. ہمارے اساتذہ بہت مہربان اور مددگار ہیں۔

4. اسکول میں ایک بڑی لائبریری ہے جہاں بہت ساری کتابیں ہیں۔

5. کمپیوٹر لیب میں کئی کمپیوٹرز موجود ہیں تاکہ ہم نئی ٹیکنالوجی سیکھ سکیں۔

6. اسکول میں ہر تہوار اور خاص دن دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔

7. میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل کے وقفے میں خوب کھیلتا ہوں۔

8. ہماری پرنسپل بہت منظم اور منصف ہیں۔

9. اسکول ہمیں نظم و ضبط، احترام اور ذمہ داری سکھاتا ہے۔

10. میں اپنے اسکول پر فخر کرتا ہوں۔

25/05/2025

یہ ایک پیاری سی نظم ہے "چھوٹی سی منی" ---چھوٹی سی منی، گڑیا سی پیاریچاند سی روشن، کلیوں کی سواریہنستی ہے جیسے کلیاں مہکی...
26/04/2025

یہ ایک پیاری سی نظم ہے "چھوٹی سی منی"

---

چھوٹی سی منی، گڑیا سی پیاری
چاند سی روشن، کلیوں کی سواری

ہنستی ہے جیسے کلیاں مہکیں
چلتی ہے جیسے خوشبو بہکیں

چھوٹے چھوٹے خواب سنوارے
رنگ برنگے سپنے ہمارے

ننھی سی ہنسی میں خوشبو بسی
چھوٹی سی منی،

The Cat and the BunnyOnce upon a time, in a sunny meadow by the woods, there lived a small, playful bunny named Bella. B...
26/04/2025

The Cat and the Bunny

Once upon a time, in a sunny meadow by the woods, there lived a small, playful bunny named Bella. Bella loved to hop around, nibble sweet grass, and chase butterflies. Not far away, in a cozy little cottage, lived a clever cat named Max. Max enjoyed sunny naps, chasing leaves, and watching the clouds drift by.

One warm afternoon, while Bella was chasing a bright blue butterfly, she tripped and rolled into a patch of tall grass — right where Max was taking a nap! Max leapt up, surprised, but when he saw Bella's worried little face, he couldn't help but smile.

"I'm sorry!" said Bella shyly.
"It's okay," purred Max. "Are you hurt?"
"No, just a little scared," said Bella.

Max helped Bella out of the grass and offered to show her the best butterfly-chasing spots. From that day on, Max and Bella became the best of friends. They spent their days exploring the fields, playing hide-and-seek, and sharing stories by the old oak tree.

Even though Max was careful and calm, and Bella was quick and curious, they balanced each other perfectly. They taught each other new games, shared many giggles, and always looked after one another.

And so, in a meadow full of sunshine and laughter, a cat and a bunny proved that true friendship knows no bounds.

بیّا    Weaver Bird                        بیّا ننھی سی خوبصورت چڑیا۔ اسے Weaver Bird بھی کہتے ہیں یہ چھوٹی سی چڑیا اپنا...
24/06/2023

بیّا Weaver Bird

بیّا ننھی سی خوبصورت چڑیا۔ اسے Weaver Bird بھی کہتے ہیں یہ چھوٹی سی چڑیا اپنا خوبصورت گھونسلہ بناتی ہے جسے Retortکہتے ہیں اس کی شکل الٹی بوتل جیسی ہوتی ہے ۔ یہ گھریلو چڑیا کے سائز کے مماثل ہوتی ہے۔ یہ ہندوستان برصغیر‘ افریقہ اور جنوب مغرب ایشیائی ممالک میں بکثرت پائی جاتی ہے ۔ یہ عموما گھاس کے میدانوں ‘زرعی کھیتوں اورپانی کے ذخائر کے قریب کثرت سے دیکھی جاسکتی ہے ۔ بئیا یا بایا چڑیا عام طور پانی سے اوپر لٹکتی درختوں کی ٹہنیوں ‘ناریل ششم کیکر ‘تاڑی سیندھی کی جھاڑیوں اور ٹیلیفون کے تاروں پر گھونسلہ بناتی ہے ۔ کیڑے مکوڑے اور گھاس پھوس کھا کر زندہ رہنے والی اس چڑیا کو سماجی پرندہ بھی کہا جاتا ہے اس کے گھونسلہ درخت سے زمین کی جانب لٹکتا رہتا ہے اس کا گول حصہ رہائشی علاقہ ہے اس کے نیچے کی جانب سوراخ ہوتا ہے جس میں سے چڑیا اندر داخل ہوتی ہے ۔ بیا کی چونچ ‘ مشین کی سوئی کی طرح چھوٹی اور تیز ہوتی ہے اس کی مدد سے یہ خوبصورت گھونسلہ بناتی ہے ۔ بئے کی چڑیا ‘ہمیشہ مشرق کی سمت گھونسلے بناتی ہے اس کی وجہ یہ ہےکہ جنوب مغربی مون سون سے اس کا گھونسلہ محفوظ رہ سکے ۔ عموماً نر چڑیا ہی گھونسلہ بناتی ہے جو 18 دن کے اندر مکمل کرلیتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نر چڑیا مکمل گھونسلہ نہیں بناتی بلکہ مادہ پہلے اس گھونسلہ کا معائنہ کرتی ہے اور دونوں جب ساتھ رہنے پر رضا مند ہوجاتے ہیں تب مادہ بھی گھونسلہ بنانے میں مدد دیتی ہے۔ مادہ ‘اندرونی آرائش کرتی ہے ۔ یہ عموماً 2 تا 4 انڈے دیتی ہے ۔
نر چڑیا میٹھے سروں میں گانا گاتی ہے اور مادہ چڑیا اس دھن پر لہک لہک کر نر کے ساتھ گھونسلے کو بناتی جاتی ہے۔’’نر‘‘ ایک سے زائد چڑیوں کو متوجہ کرنے کی کوشش کرتا ہے یہ پرندہ حالات کے اعتبار سے مادہ کو رجھانے کے لئے نیا گھونسلہ بنانے کے بجائے کسی پرانے گھونسلے پر توجہہ دیتا ہے اور اس کو نئے انداز سے سجاتا ہے۔اسی لئے ہمیں ایک ہی درخت پر نئے پرانے ، مکمل ادھورے گھونسلے دکھائی دیتے ہیں
بیا چڑیا جو آج کل کراچی اور لاہور میں بڑی تعداد میں پرندوں کی مارکیٹ میں نظر آرہی ہے یہ زیادہ تر جنوبی پنجاب اور سندھ کے ملحقہ علاقوں سے پکڑ کے لائی جاتی ہے،
آپ سب سے التجا ہے اس چڑیا کو نا خریدیں اور جو لوگ اس کو یہاں کراچی اور لاہور میں اسے آزاد کرتے ہیں یہ کبھی بھی اپنے مطلوبہ مقام پے نہیں پہنچ پاتی اگر اس کو کوئی خرید کے آزاد کرے تو دیہات والی سائیڈ پر چھوڑا کریں شہر میں یہ نہیں رہ سکتیں .پاکستان میں ان کی تعداد کافی کم رہ گئی ہے ابّ ،۔۔۔۔

تحریر ۔۔ ڈاکٹر شیخ متین
⤵️⤵️
‏‎مودبانہ گزارش
‏‎ہمارا ہدف آپکو بہترین اسلامی معاشرتی تاریخی معلوماتی، اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے.
‏‎جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ بن کر ثواب دارین کا باعث بن سکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں
‏‎سبحان اللّٰہ و بحمدہ سبحان اللّٰہ العظیم

سال 2023: دنیا کے خوبصورت ترین مقامات جہاں سے واپس آنے کا دل نہ چاہے ٹائم میگزین کی جانب سے سیاحت کے شوقین افراد کے چھٹی...
24/06/2023

سال 2023: دنیا کے خوبصورت ترین مقامات جہاں سے واپس آنے کا دل نہ چاہے

ٹائم میگزین کی جانب سے سیاحت کے شوقین افراد کے چھٹیاں منانے کے لیے دنیا کے 50 خوبصورت ترین مقامات کی فہرست تیار کی۔ میگزین نے دور دراز مقامات کو بھی شامل کرنا ضروری سمجھا جو ایک نئی قسم کا تجربہ پیش کر سکتی ہیں۔ ہم نے ان 50 مقامات میں سے چند سب سے خوبصورت مقامات کا انتخاب کیا ہے۔ یہاں کا سفر آپ کے لیے ایک خوبصورت یادگار بن سکتا ہے-

Dominica (Caribbean)
برساتی جنگلات٬ آبشاریں اور گرم پانی کے چشمے ڈومینیکا کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بناتے ہیں- ڈومینیکا کو کیربین (Caribbean) کا قدرتی جزیرے کا نام بھی دیا جاتا ہے- یہ مقام سیاحوں کو منفرد سیاحت کا تجربہ فراہم کرتا ہے-

Bozeman, Montana (USA)
بوزمین ایک ایسا ابھرتا ہوا شہر ہے جس کی یہ خاصیت ہے کہ یہ آپ کے سفر کو طویل وقت تک یادگار بنا سکتا ہے ۔ جدید روپ کے ساتھ ایک پہاڑی شہر جو آپ کا دل موہ لے گا۔

Barcelona (Spain)
دسمبر 2022 میں، بارسلونا میں موجود نامکمل Sagrada Familia چرچ کے دو نئے ٹاورز جو دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یادگاروں میں سے ایک ہے، کو پہلی بار روشن کیا گیا۔ یہاں سے شہر کا خوبصورت نظارہ کرنا کبھی نہیں بھولنا چاہیے-

Torres del Paine National Park (Chile)
پیدل سفر کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک جنت ہے٬ جنوبی چلی کا یہ علاقہ جنگلی پوما جانور کو دیکھنے کے لیے دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک ہے- فطرت سے محبت کرنے والوں کی فہرست میں یہ پارک ضرور ہونا چاہیے-

Churchill, Manitoba (Canada)
اگر، دوسری طرف، آپ شمالی روشنیوں کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں، تو ٹائم میگزین نے کینیڈا میں چرچل کو ان روشنیوں کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہوں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا ہے۔

Aarhus (Denmark)
آرہس 2023 میں سب سے طویل کشتی رانی کے مقابلوں میں سے ایک، اوشین ریس کا میزبان ہے۔ اس نے موسم گرما کے شروع میں شہر کو سمندری سفر کی پارٹی میں بدل دیا-

Aqaba (Jordan)

'لارنس آف عریبیہ' اور 'ڈیون' سمیت متعدد فلموں میں دکھایا جانے والا، عقبہ ایک منفرد منظر پیش کرتا ہے جو مسافر کے دل کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ یہ اردن کا واحد ساحلی شہر ہے اور قدیم شہر پیٹرا سے بھی چند کلومیٹر دور ہے-


Kyoto (Japan)
دنیا کی خوبصورت ترین جگہوں میں سے ایک، کیوٹو کو جاپانی ثقافت کا غیر سرکاری دارالحکومت سمجھا جاتا ہے۔ اس قیمتی شہر میں آپ کے منتظر دلکش اور روایتی مندر اور مزارات کے ساتھ ساتھ آرٹ کے متعدد مراکز ہوں گے، جیسا کہ کیوٹو سٹی کیوسیرا میوزیم آف آرٹ، جو 2023 میں تعمیر نو کے بعد دوبارہ کھولا گیا تھا۔
Hamariweb

⤵️⤵️
‎مودبانہ گزارش
‎ہمارا ہدف آپکو بہترین اسلامی معاشرتی تاریخی معلوماتی، اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے.
‎جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ بن کر ثواب دارین کا باعث بن سکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں
‎سبحان اللّٰہ و بحمدہ سبحان اللّٰہ العظیم

WhatsApp Group Invite

24/06/2023

*❀═• ❀﷽❀ •═❀*

🌹 *کورس: آو بچوں نماز سمجھیں*
🌹 *کوئز نمبر6️⃣*
🌹 *ٹوٹل نمبر* *10*
🌹 *درست جوابات*📗
🤲 *وَقُل رَّبِ زِدۡنِي عِلۡمٗا* 🤲
~٭٭~٭٭~٭٭~٭٭~

1 *)نماز میں جامع دعا کا وقت ہے*
🔹درود شریف کے بعد✅
🔹درود شریف سے پہلے
🔹سورہ الفاتحہ کے بعد

2)ربنا کا مطلب ہے
🔹رب
🔹اے ہمارے رب ✅
🔹آپ کا رب

3) *لمبی دعاؤں کو یاد کرنےکا آسان طریقہ یہ ہے کہ ان دعاؤں کو*
🔹اک ہی بار یاد کرلیں
🔹ٹکڑوں کی صورت میں یاد کر لیا جائے ✅
🔹 معلوم نہیں

4 *)آخری قعدہ کو کہتے ہیں*
🔹قعدہ اولی
🔹قعدہ اخری
🔹جلسہ

5 *)نماز میں آخری قعدہ یعنی چار رکعتوں کے بعد بیٹھتے ہیں تو ہم پڑھتے ہیں*
🔹التحیات، کلمہ شہادہ
🔹درود شریف
🔹دونوں آپشن صحیح ہیں ✅

6) *درود ابراہیمی کو ہم اس لیے درود ابراہیمی کہتے ہیں کیونکہ اس میں ہم*
🔹آپ ﷺ کیلئے دعا کرتے ہیں
🔹حضرت ابراہیم کیلئے دعا کرتے ہیں
🔹دونوں آپشن صحیح ہیں ✅

7) *ابو الانبیاء کہا جاتا ہے*
🔹حضرت آدم علیہ السلام کو
🔹حضرت محمد ﷺ کو
🔹 حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ✅

8 *)دعا کو سمجھ کر پڑھنا چاہیے تاکہ ہم دل سے دعا کو مانگ سکیں*
🔹True ✅
🔹False

9) *حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا سے دو ہزار سال بعد پیدا ہوئے*
🔹حضرت اسماعیل علیہ السلام
🔹حضرت اسحاق علیہ السلام
🔹حضرت محمدﷺ ✅

10 *)صلیت کا مطلب ہے*
🔹رحمت فرما✅
🔹برکت عطا فرما
🔹معلوم نہیں

11) *برکت کا مطلب ہے*
🔹رحمت فرما
🔹برکت عطا فرما✅
🔹معلوم نہیں

12) *درود شریف پڑھنے سے اللہ پاک نازل فرماتے ہیں*
🔹دس رحمتیں نازل فرماتے ہیں
🔹دس درجے بلند کرتے ہیں
🔹دس غلطیوں کو معاف فرماتے ہیں
🔹تمام آپشن درست ہیں ✅

🌷 *اللهُ أَکْبَرُ كَبِیْرًا وَالْحَمْدُ لِلهِ كَثِیْرًا* 🌷
〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️

اردو کی چوتھی کتاب                     *"" ثریا کی دیانت داری ""*صبح کا وقت تھا۔ پرندے درختوں پر چہچہارہے تھے۔ سورج نکلے...
30/04/2023

اردو کی چوتھی کتاب
*"" ثریا کی دیانت داری ""*

صبح کا وقت تھا۔ پرندے درختوں پر چہچہارہے تھے۔ سورج نکلے ابھی زیادہ دیر نہیں
ہوئی تھی۔ بچے ناشتے سے فارغ ہو کر سکول کی طرف جارہے تھے۔ وہ گلے لگائے، ایک
دوسرے کے پیچھے بھاگتے اور کھیلتے کودتے چلے جا رہے تھے۔ اسی راستے پر سات آٹھ سال کی
ایک لڑکی ہاتھ میں برتن لیے بے پروائی سے چلی جا رہی تھی۔ وہ برتن کو کبھی گھماتی، کبھی ادھر
ادھر اچھالتی، معلوم ہوتا تھا، کچھ خریدنے جا رہی ہے۔
دودھ دہی کی دکان قریب ہی تھی۔ وہ اس دکان پر پہنچی، برتن دکان کے چبوترے پر
رکھا اور دایاں ہاتھ اپنی جیب میں ڈالا جیب خالی تھی۔ وہ گھبرا گئی۔ برتن وہیں چھوڑا اور الٹے
پاؤں لوٹ گئی۔ اب اس کی نگاہ زمین پر تھی۔ وہ اپنے کھوئے ہوئے پیسے ڈھونڈ رہی تھی۔ اسے
تو
کچھ خبر نہ تھی، کون آ رہا ہے، کون جا رہا ہے۔
لڑکی نے بہت ڈھونڈا، ادھر ادھر نگاہ دوڑائی، مگر اپنی تقدی کہیں نہ پائی۔ وہ
سسکیاں بھرنے لگی۔ بنچے اٹکھیلیاں کرتے سکول کی طرف بڑھتے گئے
اور اس سے اتنا بھی نہ پوچھا کہ کیا ہوا؟
انور بھی اپنی کتابیں بغل میں دابے سکول جا رہا تھا۔ وہ ننھی لڑکی
کے پیچھے پیچھے تھا۔ اس نے ننھی لڑکی کو روتے ہوئے دیکھا تو پوچھا گڑیا ۔
کیا ہوا۔ روتی کیوں ہو“؟ لڑکی نے آنسو پوچھتے ہوئے کہا ”میری امی بیمار ہیں۔ مجھے انھوں نے پانچ روپے کا نوٹ دودھ لانے کے لیےدیا تھا وہ راستے میں کہیں گر گیا ہے۔ اب میں دودھ کیسے خریدوں گی۔
انور کو کاپی خریدنے کے لیے آج گھر سے پانچ روپے ملے تھے،
اس نے کچھ سوچا، پھر جیب میں ہاتھ ڈالا اور لڑکی کو کہا۔ "یہ تو روپے اور دودھ لے جاؤ"۔
لڑکی نے شکر گزار نظروں سے انور کو دیکھا اور دودھ
خرید کر گھر کی طرف چل دی۔ انور ڈکان پر کھڑا
اسے دیکھتا رہا۔ پھر وہ ڈکان سے آگے بڑھنا چاہتا ہی
تھا کہ لڑکی واپس آتی ہوئی دکھائی دی۔ وہ اسی جگہ
ٹھہر گیا۔ لڑکی اس کے پاس آئی اور بولی: " بھیا! یہ لیجئے روپے۔ میرا
نوٹ مجھے مل گیا ہے۔ آپ کا شکریہ
دکاندار انور کا ایثار اور لڑکی کی دیانت داری دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس نے دونوں کو شاباش
وی اور دعا دے کر کہا پاکستان کو تم جیسے نیک اور دیانت دار بچوں کی ضرورت ہے۔ خدا
تمھاری عمر دراز کرے اور تم ہمیشہ نیک کام کرتے رہو“۔
انور سکول چلا گیا اور ننھی ثریا اپنے گھر چلی گئی، مگر دکاندار کئی روز تک اپنے گاہکوں
کو یہ قصہ سناتا رہا۔

21/04/2023

📝📝➿➿📝📝
*عیدالفطر کی سنتیں*.

📝 عید کا چاند دیکھ کر تکبیرات کہنا شروع کرنا۔ [قرطبی: 479/3]

📝 تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]

📝 نماز عیدالفطر سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا۔ [مسلم: 984]

📝 غسل کرنا۔ [بیہقی: 278/3]

5. اچھا لباس پہننا۔ [بیہقی: 281/3]

📝 خوشبو لگانا اور مسواک کرنا۔ [ابن ماجہ: 1098]

📝 نماز عیدالفطر سے پہلے طاق کھجوریں کھانا۔ [بخاری: 953]

📝. نماز عیدالفطر کے لئے عید گاہ جانا۔ [بخاری: 956]

📝 عید گاہ پیدل جانا۔ [ترمذی: 530]

📝. اپنے دوست و احباب کے ساتھ عید گاہ جانا۔ [ابن خزیمہ: 1431]

📝. گھر سے عید گاہ جانے تک تکبیرات کہنا۔ [بیہقی: 669/3]

📝. تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]

📝. نماز عیدالفطر کے لئے ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا۔ [بخاری: 986]

📝. عیدالفطر کی مبارکباد ان الفاظ میں دینا: تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنْكَ - ا اور تمہاری طرف سے قبول فرمائے۔ [فتح الباری: 517/2]

[ اس پوسٹ میں رسول الله ﷺ اور ان کے صحابہ رضی الله عنہم کی سنتیں بیان کی گئی ہے۔ آپ بھی چاہیں تو شیئر کرکے اس نیکی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔]

جــــزَاكم اللّٰه خَـــــــــيْراً
📝📝➿➿📝

*🟦 علم میں اضافے کی دعا*🟦 💦 *بچوں!  آپ سب* *" علم میں اضافے کی دُعا" کو 3 بار دہرائیں۔* *اور پھر  یاد بھی کریں۔ تاکہ جب ...
21/04/2023

*🟦 علم میں اضافے کی دعا*🟦

💦 *بچوں! آپ سب*
*" علم میں اضافے کی دُعا" کو 3 بار دہرائیں۔*

*اور پھر یاد بھی کریں۔ تاکہ جب بھی آپ پڑھائی کریں توپہلے یہ دُعا پڑھ لیں۔*

*اپنے دوستوں سے بھی اس دعا کو شئیر کریں تاکہ آپ کو بھی ثواب ملے۔* 💦
🍍 *آپ ایسا کریں گے نا ※ شاباش*🍍

🌹اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ 🌹

20/04/2023

Address

Faisalabad
38000

Telephone

+923364795659

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pentscenes studios with faiza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pentscenes studios with faiza:

Share

Category