Saira's Photography

Saira's Photography Hi, Iam Saira Hameed,Confident and dedicated photographer with experience in both professional and freelance photography.

Holds nearly 4 years of working experience with great variety in order to tackle any photography job quickly and effectively.

چلنے کا حوصلہ نہیں رکنا محال کر دیاعشق کے اس سفر نے تو مجھ کو نڈھال کر دیااے مری گل زمیں تجھے چاہ تھی اک کتاب کیاہل کتاب...
30/08/2022

چلنے کا حوصلہ نہیں رکنا محال کر دیا
عشق کے اس سفر نے تو مجھ کو نڈھال کر دیا

اے مری گل زمیں تجھے چاہ تھی اک کتاب کی
اہل کتاب نے مگر کیا ترا حال کر دیا

ملتے ہوئے دلوں کے بیچ اور تھا فیصلہ کوئی
اس نے مگر بچھڑتے وقت اور سوال کر دیا

اب کے ہوا کے ساتھ ہے دامن یار منتظر
بانوئے شب کے ہاتھ میں رکھنا سنبھال کر دیا

ممکنہ فیصلوں میں ایک ہجر کا فیصلہ بھی تھا
ہم نے تو ایک بات کی اس نے کمال کر دیا

میرے لبوں پہ مہر تھی پر میرے شیشہ رو نے تو
شہر کے شہر کو مرا واقف حال کر دیا

چہرہ و نام ایک ساتھ آج نہ یاد آ سکے
وقت نے کس شبیہ کو خواب و خیال کر دیا

مدتوں بعد اس نے آج مجھ سے کوئی گلہ کیا
منصب دلبری پہ کیا مجھ کو بحال کر دیا

بکھری ہیں میرے گھر میں وہ بے رنگ چوڑیاںکرتی ہیں میرے ساتھ تیری، جنگ، چوڑیاںبرسوں سے میرے کان میں کھن کھن ہے آج بھیکرتی ...
27/08/2022

بکھری ہیں میرے گھر میں وہ بے رنگ چوڑیاں
کرتی ہیں میرے ساتھ تیری، جنگ، چوڑیاں

برسوں سے میرے کان میں کھن کھن ہے آج بھی
کرتی ہیں کتنا شور وہ بے ڈھنگ چوڑیاں

سُونی کلائیاں بھی نشانی ہیں سوگ کی
ہر سو خوشی تھی جب تھیں ترے سنگ چوڑیاں

تو نے کسی کے نام کے کنگن پہن لیے
کرتی رہیں گی تجھ کو سدا تنگ چوڑیاں

جاتے ہوئے وہ میز پر کیوں زین دھر گیا
یہ سوچتی ہیں اب بھی مرے سنگ چوڑیاں

صبر تو یہ ہے ہر زخم ہنس کر سہوکہنے کو بہت کچھ ہو پھر بھی چُپ رہو
10/08/2022

صبر تو یہ ہے ہر زخم ہنس کر سہو
کہنے کو بہت کچھ ہو پھر بھی چُپ رہو

اب بھی ڈوبتی کشتی کو پار لگایا جا سکتا ہےان جاہل حکمرانوں کے تخت کو گرایا جاسکتا ہےگر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتےمگر ا...
09/08/2022

اب بھی ڈوبتی کشتی کو پار لگایا جا سکتا ہے
ان جاہل حکمرانوں کے تخت کو گرایا جاسکتا ہے
گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے
مگر ان کی حکمرانی کو تو جھٹلایا جاسکتا ہے
ضروری تو نہیں ہم بھی کاٹیں ہجر و وصال
تیری جگہ کسی اور کو بھی تو اپنایا جا سکتا ہے
یہ تیرا حسیں خدوخال یہ حسیں زلفیں
کیوں الجھیں ان میں انکو جلایا بھی تو جا سکتا ہے
چند جاہل متحد ہو کر سمجھتے ہیں
کہ مجھ دانا کو ہرایا جاسکتا ہے
اگرچہ کچھ خاص نہیں اپنا اندازِ بیاں
مگر پھر بھی حال دل تو سنایا جاسکتا ہ
photos

خاموشی سے جب بھر جائو گئےتھوڑا چیخ لو ورنہ مر جائو گئے
09/08/2022

خاموشی سے جب بھر جائو گئے
تھوڑا چیخ لو ورنہ مر جائو گئے

ضائع نہ کر اپنے الفاظ ہر کسی کئلئےخاموش رہ کر دیکھ تجھے سمجتھا کون ہے
08/08/2022

ضائع نہ کر اپنے الفاظ ہر کسی کئلئے
خاموش رہ کر دیکھ تجھے سمجتھا کون ہے

نزدیک جو احساس کے جذبوں سے ہوا ہوںوارستہ میں الفاظ کے رشتوں سے ہوا ہوںاپنے میں مگن ہیں، سبھی کو اپنا ہی غم ہےبے زار میں ...
08/08/2022

نزدیک جو احساس کے جذبوں سے ہوا ہوں
وارستہ میں الفاظ کے رشتوں سے ہوا ہوں
اپنے میں مگن ہیں، سبھی کو اپنا ہی غم ہے
بے زار میں اپنوں سے، پرایوں سے ہوا ہوں
فرعون نے بھی اوڑھ لیا جامہ موسى
محتاط میں کچھ اب نئے رشتوں سے ہوا ہوں
طاقت کے توسط سے جو منوائیں خدائی
باغی میں ایسے جھوٹے خداوں سے ہوا ہوں

کبھی چلتے چلتے بھٹک گئےیونہی عمر ساری گزار دییونہی زندگی کے ستم سہےکبھی نیند میں کبھی ہوش میںتُو جہاں ملا تجھے دیکھ کرنہ...
06/08/2022

کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے

یونہی عمر ساری گزار دی
یونہی زندگی کے ستم سہے

کبھی نیند میں کبھی ہوش میں
تُو جہاں ملا تجھے دیکھ کر

نہ نظر ملی نہ زباں ہلی
یونہی سر جھکا کے گزر گئے

کبھی زلف پر کبھی چشم پر
کبھی تیرے حسیں وجود پر

جو پسند تھے میری کتاب میں
وہ شعر سارے بکھر گئے

مجھے یاد ہے کبھی ایک تھے
مگر آج ہم ہیں جدا جدا

وہ جدا ہوئے تو سنور گئے
ہم جدا ہوئے تو بکھر گئے

کبھی عرش پر کبھی فرش پر
کبھی اُن کے در کبھی در بدر

غمِ عاشقی تیرا شکریہ
ہم کہاں کہاں سے گزر گئے

یک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانے سے اٹھاآنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھا                                               ...
06/08/2022

یک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانے سے اٹھا
آنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھا

ایک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانے سے اٹھاآنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھا                                              ...
05/08/2022

ایک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانے سے اٹھا
آنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھا

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیںابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیںتہی زندگی سے نہیں یہ فضائیںیہاں سیکڑوں کارواں اور بھی ہیںقنا...
04/08/2022

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں

تہی زندگی سے نہیں یہ فضائیں
یہاں سیکڑوں کارواں اور بھی ہیں

قناعت نہ کر عالم رنگ و بو پر
چمن اور بھی آشیاں اور بھی ہیں

اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غم
مقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں

تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں

اسی روز و شب میں الجھ کر نہ رہ جا
کہ تیرے زمان و مکاں اور بھی ہیں

گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں
یہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں

نہ کیوں تمہیں سنائیں وہ حیاتِ دلبرانہوہ نقیبِ حرّیت ہی وہ ہی فاتحٍ زمانہوہ تو سرفروش ایسا نہ ملے جہاں میں ویسارہا دبدبہ ...
01/08/2022

نہ کیوں تمہیں سنائیں وہ حیاتِ دلبرانہ
وہ نقیبِ حرّیت ہی وہ ہی فاتحٍ زمانہ

وہ تو سرفروش ایسا نہ ملے جہاں میں ویسا
رہا دبدبہ ہی اس کا جو جھکا دیا زمانہ

وہ ہی محمودالحسن تھےجو اسیرِ مالٹا ہی
رہی قوتِ لسانی کبھی شمشیرِ براں بھی

رہی خاص ہی توجہ ہوئی خاص تربیت بھی
رہی مستقل ہی صحبت تو اکابر اولیاء کی

وہ قرآں کے تھے مترجم وہ محدثِ زمانہ
وہ تھے بوریہ نشیں تو مزاجِ قلندرانہ

وہ ہی بانی اور محرّک ریشمی رومال کے تھے
کیا زلزلہ ہی طاری تو قلعوں میں سروری کے

رہا امتزاج ایسا وہ ہو دینی یا ہو عصری
تو ملے مثال اس کی یہی جامعہ ملّیہ ہی

ہے طویل ہی تو فہرست جو تلامذہ تھے ان کی
تو بجھائی علم کی ہی کئی اک کی تشنگی بھی

رہا ذوق شاعری کا تو موزوں رہی طبیعت
کبھی عربی فارسی تو کبھی اردو پہ قناعت

رہے کوئی بھی تو شعبہ ہمہ گیر ہے ہی خدمت
وہ ہو دین اور شریعت یا تو ہو کوئی قیادت

ہے شمار اُن کا مشکل جو تھے اُن کے کارنامے
وہ تو ذات میں ہی اپنے تھے وہ انجمن ہی سارے

رہیں وہ غریق رحمت ہے دعا مؤدبانہ
تو قبول ہر مشن ہو جو تھا ان کا مخلصانہ

Address

Salarwala, 126 RB, Tahseel Chak Jhummra
Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saira's Photography posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saira's Photography:

Share

Category