14/08/2026
آج کی تاریخی ریلی
آج انصاف یوتھ ونگ کوہاٹ کے صدر اویس بخاری جنرل سیکرٹری شہریار خان اور تحصیل گمبٹ صدر محمّد بلال کی قیادت میں کوہاٹ میں ایک عظیم الشان عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس نے خیبر پختونخوا کی سیاسی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کر دی
ریلی میں سینیٹر خرم ذیشان سمیت پاکستان تحریکِ انصاف اور انصاف یوتھ ونگ کے ہزاروں کارکنان نے بھرپور شرکت کر کے یہ واضح پیغام دیا کہ کارکن اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہر محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں
یہ عوامی ریلی کارکنوں کے عزم اتحاد اور سیاسی شعور کا مظہر تھا جس نے ثابت کر دیا کہ عوام کا سمندر ہر مشکل کے باوجود حق اور انصاف کی جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہے