U Z A I R's Photography

U Z A I R's Photography Want to be a Photographer

ہَم خُود ہی اُتر آئے تِيرے' دستِ طلب پرہم جِیسے پَرندوں نے کِدھر جَانا تھا آخر
22/09/2024

ہَم خُود ہی اُتر آئے تِيرے' دستِ طلب پر
ہم جِیسے پَرندوں نے کِدھر جَانا تھا آخر

میں توحیراں ہوں کہ وحشت میں لگائی آوازتم تلک بھی نہیں جاتی توکہاں جاتی ہے
18/09/2024

میں توحیراں ہوں کہ وحشت میں لگائی آواز
تم تلک بھی نہیں جاتی توکہاں جاتی ہے

کہانی میں نیا موڑ لا سکتے ہوکیا تُم میرے لیے پہاڑپور آ سکتے ہو؟❤️
30/08/2024

کہانی میں نیا موڑ لا سکتے ہو
کیا تُم میرے لیے پہاڑپور آ سکتے ہو؟❤️

"‏اعتراف"‏بُھولتا کون ھے ؟؟‏وقت کے گھاؤ کوھِجر کے تُند طُوفان میں ‏وَصل کے خواب کی ڈُوبتی ناؤ کو‏بھولتا کون ھے ؟؟‏اپنے ق...
21/08/2024

"‏اعتراف"

‏بُھولتا کون ھے ؟؟
‏وقت کے گھاؤ کو
ھِجر کے تُند طُوفان میں
‏وَصل کے خواب کی ڈُوبتی ناؤ کو

‏بھولتا کون ھے ؟؟

‏اپنے قاتل کے قاتل خَدوخال کو
‏دُکھ اُٹھاتے دِنوں اورماہ وسال کو

‏بُھولتا کون ھے ؟؟

‏عُمرکی شاخ پر کِھلنے والی
اُس ایک اوّلیں شام کو
‏بے سبب جو لگا ھے ، اُس الزام کو
‏پھر تیرے نام کو

‏بُھولتا کون ھے ؟؟

❞نوشی گیلانی❝

وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُم○اور اُس نے تمہاری صورت بنائی۔ اور کیا ہی خوبصورت بنائی۔۔۔!!❣️
13/07/2023

وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُم○
اور اُس نے تمہاری صورت بنائی۔ اور کیا ہی خوبصورت بنائی۔۔۔!!❣️

" بھیگی خواہش " اس کے ہاں بھی بارش ہوگی اس نے بھی کچھ چاہا ہوگا چائے کے رکھے ہوں گے دو کپ ساتھ میں بھولی بسری یادیں بیتے...
11/07/2023

" بھیگی خواہش "

اس کے ہاں بھی بارش ہوگی
اس نے بھی کچھ چاہا ہوگا
چائے کے رکھے ہوں گے دو کپ
ساتھ میں بھولی بسری یادیں
بیتے لمحوں کی شیرینی
پھیکی چائے میں گھول کے جب وہ
چھوٹے گھونٹ بھرتی ہوگی
میرے ساتھ کو مرتی ہو گی

چھوڑ جانے پہ پرندوں کی مذمت کی ہوتم نے دیکھا ہے کبھی پیڑ نے ہجرت کی ہوجھولتی شاخ سے چپ چاپ جدا ہونے پرزرد پتوں نے ہواؤں ...
06/07/2023

چھوڑ جانے پہ پرندوں کی مذمت کی ہو
تم نے دیکھا ہے کبھی پیڑ نے ہجرت کی ہو

جھولتی شاخ سے چپ چاپ جدا ہونے پر
زرد پتوں نے ہواؤں سے شکایت کی ہو

اب تو اتنا بھی نہیں یاد کہ کب آخری بار
دل نے کچھ ٹوٹ کے چاہا کوئی حسرت کی ہو

عمر چھوٹی سی مگر شکل پہ جُھریاں اتنی
عین ممکن ہے کبھی ہم نے محبت کی ہو

ایسا ہمدرد تِرے بعد کہاں تھا، جس نے
لغزشوں پر بھی مِری کُھل کے حمایت کی ہو

دل شکستہ ہے،۔ کوئی ایسا ہنر مند بتا
جس نے ٹوٹے ہوئے شیشوں کی مرمت کی ہو

شب کے دامن میں وہی نور بھریں گے احمد
جن چراغوں نے اندھیرے سے بغاوت کی ہو

احمد خلیل

نہ پوچھ حال کسی بھی اداس چہرے کاہر ایک شخص کی اپنی الگ کہانی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔حسن رضوی
04/07/2023

نہ پوچھ حال کسی بھی اداس چہرے کا
ہر ایک شخص کی اپنی الگ کہانی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔
حسن رضوی

ﭼﻠﮯ ﺗﻮ ﺧﻮﺷﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺷﻮﺥ ﺟﺬﺑﮯ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﺰﻥ ﺗﮭﮯﻣﮕﺮ ﻧﮧ ﭘﻮﭼﮭﻮ ﮐﮧ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﮐﮯﺳﻔﺮ ﺳﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﺍﺩﺍﺱ ﺁﺋﮯﮨﻤﺎﺭﮮ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﮎ ﺩﯾﺎ ...
03/07/2023

ﭼﻠﮯ ﺗﻮ ﺧﻮﺷﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺷﻮﺥ ﺟﺬﺑﮯ
ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﺰﻥ ﺗﮭﮯ
ﻣﮕﺮ ﻧﮧ ﭘﻮﭼﮭﻮ ﮐﮧ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﮐﮯ
ﺳﻔﺮ ﺳﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﺍﺩﺍﺱ ﺁﺋﮯ
ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﮎ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ
ﮨﻮﺍ ﻧﮯ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺑﺠﮭﺎ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ
ﮨﯿﮟ ﮐﺲ ﻗﺪﺭ ﺑﺪﻧﺼﯿﺐ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ
ﮨﻤﯿﮟ ﺍُﺟﺎﻟﮯ ﻧﮧ ﺭﺍﺱ ﺁﺋﮯ
محسن نقوی

اُجڑ اُجڑ کے سنورتی ھے ، تیرے ھجر کی شام نہ پُوچھ ، کیسے گزرتی ھے ، تیرے ھجر کی شام یہ برگ برگ اُداسی ، بکھر رھی ھے میری...
15/03/2022

اُجڑ اُجڑ کے سنورتی ھے ، تیرے ھجر کی شام
نہ پُوچھ ، کیسے گزرتی ھے ، تیرے ھجر کی شام

یہ برگ برگ اُداسی ، بکھر رھی ھے میری
کہ شاخ شاخ اُترتی ھے ، تیرے ھجر کی شام

اُجاڑ گھر میں ، کوئی چاند کب اُترتا ھے
سوال مجھ سے یہ کرتی ھے ، تیرے ھجر کی شام

میرے سفر میں ، ایک ایسا بھی موڑ آتا ھے
جب اپنے آپ سے ڈرتی ھے ، تیرے ھجر کی شام

بہت عزیز ھیں ، دل کو یہ زخم زخم رُتیں
انہی رُتوں میں نکھرتی ھے ، تیرے ھجر کی شام

یہ میرا دل ، یہ سراسر نگارخانۂ غم
سدا اسی میں اترتی ھے ، تیرے ھجر کی شام

جہاں جہاں بھی ملیں ، تیری قربتوں کے نشاں
وھاں وھاں سے ابھرتی ھے ، تیرے ھجر کی شام

یہ حادثہ تجھے شاید اُداس کر دے گا
کہ میرے ساتھ ھی مرتی ھے ، تیرے ھجر کی شام

شہید محسن نقوی

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923444700072

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when U Z A I R's Photography posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category