yusha_capturez

yusha_capturez Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from yusha_capturez, Photography Videography, Chiniot.

16/10/2025


Friends who slay together, stay together. Part 3
12/05/2023

Friends who slay together, stay together. Part 3

Freinds who slay together, stay together .Part 2
12/05/2023

Freinds who slay together, stay together .Part 2

Friends who slay together,stay together. Part 1
12/05/2023

Friends who slay together,stay together. Part 1

دل سے اِک آگ کی دیوار اُبھرتی جائےزینہ  زینہ  شَبِ  تنہائی  اُترتی  جائےتم سےملنےکا جو برسوں میں کبھی آئے خیالہر طرف فاص...
04/05/2023

دل سے اِک آگ کی دیوار اُبھرتی جائے
زینہ زینہ شَبِ تنہائی اُترتی جائے

تم سےملنےکا جو برسوں میں کبھی آئے خیال
ہر طرف فاصلوں کی ریت ، بکھرتی جائے

وقت کی چال کو ہم روکے رہیں کمرے میں
اور اِدھر رات ، اندھا دُھند گزرتی جائے

میں تو اوقات کے پھیلاؤ میں بڑھتا جاؤں
اور جو اِک شےمیرے اندر هے وہ مَرتی جائے

وہ نظر پُھول کِھلاتی چلے ، پہلو پہلو
بَن کےکانٹا سا دلوں میں بھی اترتی جائے
بہت چُپ ہو، شکایت چھوڑ دی کیا؟
رَاہ و رسمِ محبت ، چھوڑ دی کیا ؟

یہ کیا اندر ہی اندر ، بُجھ رهے هو
هواؤں سے رَقابت ، چھوڑ دی کیا ؟

مَناتے پھر رهے هو ہر کسی کو
خفا رهنے کی عادت چھوڑ دی کیا ؟

لِیے بیٹھی ہیں آنکھیں آنسوؤں کو
سِتاروں کی سیاحت چھوڑ دی کیا ؟

غُبارِ دَشت کیوں بیٹھا هوا هے ؟
میرے آهو نےوحشت چھوڑ دی کیا؟
رفتہ رفتہ سب مناظر کھو گئے، اچھا هوا
شور کرتے تھے پرندے، سو گئے، اچھا هوا

کوئی آہٹ، کوئی دستک، کچھ نہیں، کچھ بھی نہیں
بُھولی بِسری اِک کہانی هو گئے، اچھا هوا

ایک مدت سے ہمارے آئینے پہ گَرد تھی
آنسوؤں کے سَیل اُسکو دھو گئے، اچھا هوا

رنگ اپنا هو نمایاں ، شوقِ بے جا تھا ہمیں !!
راستوں کی دُھول میں ہم کھو گئے، اچھاهوا
بدن کو اپنی بِساط تک تو پَسارنا تھا
ہر ایک شے کو لہو کے رَستے گزارنا تھا

میں اپنے اندر سِمَٹ گیا ایک لمحہ بَن کر
کہیں تو اپنے جنم کا منظر ، گزارنا تھا

تم آ گئے کیوں وجود کی یہ بَرات لے کر ؟
ہمیں تو اپنی رَگوں میں شَمشان اُتارنا تھا

نہ بُرج ٹُوٹے، نہ آنکھ جَھپکی، نہ وقت بِیتا
نہ جانے کیا کچھ بَسرنا تھا، کیا بَسارنا تھا

ہر شخص کو پلکوں پہ  جگہ  دی نہیں جاتیہر  شخص  ہمیں جان  سے  پیارا  نہیں ھوتااپنوں کے رویوں سے بھی تھک جاتاھے انسانخاموش ...
04/05/2023

ہر شخص کو پلکوں پہ جگہ دی نہیں جاتی
ہر شخص ہمیں جان سے پیارا نہیں ھوتا

اپنوں کے رویوں سے بھی تھک جاتاھے انسان
خاموش جو بیٹھا ھو، وہ ہارا نہیں ھوتا
جلاؤ گھر میں دِیا تو رھے خیال قتیل

اجالا پائیں ، گلی سے گزرنے والے بھی
میں اٹھتے ہوئے سورج سے ملاتا ہوں نگاہیں

میں گزری ہوٸی شام کا ماتم نہیں کرتا
‏یہ کس گمان میں پکڑ لیا ھے ہاتھ میرا

آپ چھوڑ دیجئے ، آپ چھوڑ دیتے ہیں
اگرچہ اپنا مسلسل خسارا ھو رہا ھے

تمہارے بعد بھی لیکن گزارا ھو رہا ھے
کرو گے کیا اگر یہ چاند تارے ؟

ازالہ کر گئے تیری کمی کا ..!!

کیا تشفی بُوند سے هو گی سمندر دیکھ کرکشمکش میں پڑ گئےهم چشم وساغر دیکھ کربُت پرستی عین کعبےمیں کوئی کرتا رہاکوئی لےآیا ه...
30/04/2023

کیا تشفی بُوند سے هو گی سمندر دیکھ کر
کشمکش میں پڑ گئےهم چشم وساغر دیکھ کر

بُت پرستی عین کعبےمیں کوئی کرتا رہا
کوئی لےآیا هے ایماں دستِ آذر دیکھ کر

جب زمانےکو پڑھانے سے ذرا فرصت ملی
کچھ پشیماں هوگئےہیں اپنےاندر دیکھ کر

اس بلاخیزی سےکس کی سمت جاتا هےخیال
دل یہ کس کو یاد کرتا هے سمندر دیکھ کر

قہقہے تھے ، زندگی تھی اور آتشدان تھا
ہم ترستے رہ گئےکھڑکی سےمنظر دیکھ کر

شائبہ پھر اور ہی هونے پہ هوتا هے ہمیں
یوں نظر انداز کرتےہیں وہ اکثر دیکھ کر

کھینچنا قدموں تلے سے فرش کا تھا لازمی
پاؤں ہم رکھتےتھےدنیامیں بھی اوپر دیکھ کر

خواہ مخواہ ہی ناز نخروں کےفسانے بن گئے
جبکہ ہم خاموش تھےلوگوں کو برتر دیکھ کر

اس پذیرائی کا هم کو خود بھی اندازہ نہ تھا
آئے ہیں دیوار و دَر کتنے ہی بےگھر دیکھ کر

اسکےدروازے پہ پہنچیں گے لیے گر اپنا آپ
پھر پلٹ جائیں گےاسکو بھی میسر دیکھ کر

اُن کی آنکھوں کےجام کاغذ پرمَے  کشی  کا  پیام  کاغذ  پراُس نے بھیجا سلام کاغذ پرهو  رها  هے  کلام  کاغذ  پرتتلیاں اُس پہ...
30/04/2023

اُن کی آنکھوں کےجام کاغذ پر
مَے کشی کا پیام کاغذ پر

اُس نے بھیجا سلام کاغذ پر
هو رها هے کلام کاغذ پر

تتلیاں اُس پہ آ کےبیٹھ گئیں
تیرا لکھا جو نام کاغذ پر

بس لَبوں کے نشان پڑھتا هوں
خط کا مضموں تمام کاغذ پر

اُسکی زلفوں پہ کچھ کہا جونہی
هو گئی جیسے ، شام کاغذ

جو کچھ سوجھتی ہے نئی سوجھتی ہےمیں روتا ہوں، اسکو ہنسی سوجھتی ہےتمہیں حور، اے شیخ جی سوجھتی ہےمجھے رَشکِ حور اِک پَری سوج...
24/04/2023

جو کچھ سوجھتی ہے نئی سوجھتی ہے
میں روتا ہوں، اسکو ہنسی سوجھتی ہے

تمہیں حور، اے شیخ جی سوجھتی ہے
مجھے رَشکِ حور اِک پَری سوجھتی ہے

یہاں تو میری جان پر بن رہی ہے
تمہیں جانِ من دل لگی سوجھتی ہے

جو کہتا هوں ان سے کہ آنکھیں ملاؤ
وہ کہتے ہیں تم کو یہی سوجھتی ہے

یہاں تو هے آنکھوں میں اندھیر دنیا
وہاں اُن کو سُرمہ مَسی سوجھتی ہے

جو کی میں نے جوبن کی تعریف بولے
تمہیں اپنے مطلب کی ہی سوجھتی ہے

امیر ایسے ویسےتو مضموں ہیں لاکھوں
نئی بات کوئی ، کبھی سوجھتی ہے

*( امیر مینائی )*
Pc :Zoee Studio
yusha_capturez

Some moments of photowalk 2k23 Loveza Alam                                             Contact: 03318690089
18/04/2023

Some moments of photowalk 2k23
Loveza Alam


Contact: 03318690089

Address

Chiniot

Telephone

+923318690089

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when yusha_capturez posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share