13/06/2024
*چارسدہ:سٹی پولیس کی کاروائی۔اتمانزئی کے حدود میں بھابھی کے لرزہ خیز قتل میں ملوث ملزم گرفتار۔ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد*
محمد سلیمان ولد نہارمحمد ساکن پیغام کورونہ اتمانزئی نے کیجولٹی ہسپتال چارسدہ میں اپنی بیوی کے قتل کی رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میری دونوں بیویاں گھر خود میں موجود تھی ۔اطلاع کے پیش نظر گھر آیا تو میرے بھائی وقار نے میری بیوی کو اسلحہ آتشیں سے قتل کیا تھا۔وجہ عناد گھریلو جھگڑے ہے۔سٹی پولیس نے ملزم وقار ولد نہار محمد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی،
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ مسعود احمد نے پولیس کو ملزم کی گرفتار ی اور آلہ قتل برآمد کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
ڈی ایس پی سٹی عبد الرشید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی مسعود خان اور تفتیشی آفسران پر مشتمل ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم وقارکو قلیل مدت میں گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم کی نشان دہی پر آلہ قتل برآمد کیا گیا جبکہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے