17/06/2026
الخیر گرلز سکول اینڈ کالج ڈگر کے طلبہ و طالبات اور والدین کے لیے خوشخبری
الحَمْدُ ِلله الخیر گرلز سکول اینڈ کالج ڈگر کی انتظامیہ نے سکول کے لیے ایک نئ بہترین بلڈنگ تعمیر کرنا شروع کیا ہے جس کی پہلی فلور پر ایک دو دن میں کام مکمل ہوجاے گا اس کے فورا بعد دوسری منزل پر کام شروع کیا جاے گا۔ یہ بلڈنگ پرانے بلڈنگ کے پشت پر بحریہ سکول کے سامنے واقع ہے جس میں کلاس رومز کے ساتھ ساتھ لائبریری, سائنس لیب، جدید کمپیوٹر لیب اور STEM لیب شامل ہیں۔ ساتھ ہی وسیع پلے گراونڈ اور اسمبلی گراونڈ بھی ہے۔ مناسب عمارت تعلیم کے عمل کو موثر اور کار امد بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور ان شاء اللہ ڈگر اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لیے یہ ایک معیاری درسگاہ ثابت ہوگا۔