10/08/2026
…! ❤️
صاحب اگر واقعی عوام کے لیڈر ہیں تو آج ڈھول، بھنگڑے اور جشن سے پہلے سجدۂ شکر ادا کریں۔
ان لوگوں کو یاد کریں جنہوں نے عوامی حقوق کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کریں جن کے لہو نے اس راستے کو معنی دیے۔
عوامی دست و بازو پارٹی کے بانی رہنما ساجد اقبال عباسی نے آزاد کشمیر کی قدیمی سیاسی گدی کے وارث سردار عتیق احمد خان کو شکست دے کر ایک بڑا سیاسی اپ سیٹ کر دیا ہے۔
یہ صرف ایک امیدوار کی کامیابی نہیں، یہ اس سوچ کی کامیابی ہے کہ سیاست صرف بڑے نام اور خاندانی اثر و رسوخ کا کھیل نہیں۔
ساجد عباسی نہ کوئی روایتی سیاسی خاندان لے کر نکلے
انہوں نے پانچ سال حلقے کے چپے چپے کا سفر کیا، لوگوں کے دکھ سنے، مسائل میں ساتھ کھڑے ہوئے اور عوام سے اپنا رشتہ ووٹ کے دن نہیں بلکہ پورے پانچ سال قائم رکھا۔
وہ سوشل میڈیا کی حد تک نہیں رہے،
وہ گلیوں، محلوں، گھروں اور عوام کے درمیان رہے۔
اور آج اسی محنت نے ایک ایسے سیاسی قلعے میں نقب لگا دی جسے برسوں سے ناقابلِ تسخیر سمجھا جاتا تھا۔
دوسری طرف یہ نتیجہ اُن تمام لوگوں کے لیے بھی ایک پیغام ہے جو سمجھتے ہیں کہ صرف اثر و رسوخ اور بڑے سیاسی نام ہی الیکشن جتوا سکتے ہیں۔
ساجد اقبال نے ثابت کر دیا:
اگر نیت صاف ہو،
عوام کا ساتھ ہو،
کردار ہو،
اور پانچ سال کی محنت ہو…
تو بڑے سے بڑا سیاسی قلعہ بھی فتح کیا جا سکتا ہے۔
آج ساجد عباسی کی اصل آزمائش شروع ہوئی ہے۔
فتح کا جشن چند گھنٹوں کا ہوتا ہے، مگر عوامی خدمت کا امتحان پانچ سال جاری رہتا ہے۔
اس لیے آج جشن سے زیادہ شکرانہ،
نعروں سے زیادہ شہداء کی یاد،
اور فتح کے فخر سے زیادہ عوام کی خدمت کا عہد ہونا چاہیے۔
کیونکہ اصل لیڈر وہ نہیں جو فتح کے بعد عوام سے دور ہو جائے،
اصل لیڈر وہ ہے جو فتح کے بعد پہلے سے زیادہ عوام کے قریب ہو جائے۔
❤️ ساجد عباسی صاحب! مبارک ہو، مگر یاد رکھیے…
یہ تاج آپ کے سر پر نہیں، عوام نے اپنے اعتماد کے طور پر رکھا ہے۔
اس اعتماد کی حفاظت ہی آپ کی اصل فتح ہوگی۔
🍁