Tirah wal تیراہ وال

Tirah wal  تیراہ وال Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tirah wal تیراہ وال, Photography Videography, Tirah Maidan Valley Khyber, Bara.

🌍 وادی تیراہ اور قبائلی علاقوں (باڑہ، خیبر) کی اصل آواز
📰 خبریں | عوامی مسائل | ثقافت | خوبصورتی/ تازه آپڈیٹ
🎯 ہمارا مقصد: سچ دکھانا اور مثبت تبدیلی لانا
🤝 ہمارے ساتھ جڑیں اور آواز بنیں

📢 اہم اعلان برائے بر قمبر خیل، تیراہ میدان کے طلبہ🎓 مختلف اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے اہم رابطہ نمبربر قمبر خیل، ...
18/08/2026

📢 اہم اعلان برائے بر قمبر خیل، تیراہ میدان کے طلبہ

🎓 مختلف اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے اہم رابطہ نمبر

بر قمبر خیل، تیراہ میدان کے تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ تعلیمی معاملات اور ضروری رہنمائی کے لیے اپنے متعلقہ ادارے کے ذمہ دار سے رابطہ کریں:

🏫 میدان پبلک سکول
👤 زیوا خان سر
📞 0300 3774798

🏫 خیبر اسلامک پبلک سکول
👤 شاہد سر
📞 0301 2772323

📚 دوربی خیل مدرسہ
👤 قاری رفیق صاحب
📞 0335 3863838

📚 خواجل خیل مدرسہ
👤 حامد سر
📞 0333 5020706

🏫 بوٹان
👤 امجد صاحب
📞 0333 3191404

✨ تمام متعلقہ طلبہ بروقت رابطہ کریں اور تعلیمی رہنمائی حاصل کریں۔

18/08/2026
18/08/2026

🌳 تیراہ میدان کے قدرتی جنگلات کی تباہی — آخر کب تک؟

یہ ہیں ہمارے خوبصورت تیراہ میدان کے درخت اور جنگلات، جہاں لکڑی اور درختوں کی تباہی کھلے عام شروع ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہمارے سرکاری ادارے کہاں ہیں؟ آخر کب تک ہمارے ساتھ یہ ظلم ہوتا رہے گا؟ ہمارا اتنا قصور کیا ہے؟

درخت ہمارے وطن کی خوبصورتی اور قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔ میں نے خود چین میں دیکھا ہے کہ حکومت درختوں کی حفاظت اور نگہداشت کے لیے باقاعدہ اقدامات کرتی ہے، یہاں تک کہ درختوں کو بھی محفوظ رکھنے کے لیے ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ پھر ہمارے جنت جیسے وطن کے درخت کیوں بے دریغ کاٹے جا رہے ہیں؟

ہم اپنے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محترم سہیل آفریدی صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ آج آپ کے پاس اختیار اور طاقت ہے، خدارا اپنے وطن کے ساتھ یہ ظلم بند کروائیں۔ جنگلات کے متعلقہ اداروں اور وائلڈ لائف حکام سے بھی مطالبہ ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور غیرقانونی کٹائی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ سبز درختوں تک کو کاٹا جا رہا ہے۔ آخر کیوں؟ کیا ہمارے درخت بھی دہشت گرد ہیں؟ کیا یہ ہمارے وطن کی خوبصورتی اور آنے والی نسلوں کا حق نہیں؟

اللہ تعالیٰ نے ہمیں جنت جیسا خوبصورت وطن عطا کیا ہے۔ اگر ہم اس کی خوبصورتی میں اضافہ نہیں کر سکتے تو کم از کم اس قدرتی حسن کو تباہ تو نہ کریں۔

خدارا تیراہ میدان کے جنگلات کو بچائیں۔ 🌳❤️
درخت بچائیں، وطن بچائیں، قدرتی حسن کو تو تباه نه کرے


عمرخیل ٹھنڈی کلی میں مرحوم گل وطن کا گھر فوج کی طرف سے توپوں اور ڈرون طیاروں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ گھر ...
18/08/2026

عمرخیل ٹھنڈی کلی میں مرحوم گل وطن کا گھر فوج کی طرف سے توپوں اور ڈرون طیاروں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ ہمارے گھروں پر ہونے والا یہ ظلم اور بربریت اس مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتی ہے جو معصوم عوام کو نشانہ بناتا ہے۔ ہم اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اب ہمارے رہنماؤں اور مشران کو چاہیے کہ اس کا راستہ روکیں اور اس کے خلاف آواز بلند کریں؛ آخر کب تک ہم قبائلیوں کے ساتھ یہ ظلم جاری رہے گا اور کب تک ہمارے مشران خاموش بیٹھے رہیں گے؟ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ان ظالموں کے گھروں کو بھی ٹھیک اسی طرح تباہ و برباد کرے جیسے انہوں نے ہمارے گھروں کو تباہ کیا ہے۔


17/08/2026

جب موبائل نیا نیا آیا تھا 😂📱 | تیراہ میدان سکول کی پرانی یادگار ویڈیو | Old Vlog
یہ وہ دور تھا جب موبائل نیا نیا آیا تھا اور طالب علم بھی اپنے انداز میں موبائل کے فائدے بتا رہے تھے 😂
تیراہ میدان سکول کی یہ پرانی اور مزاحیہ ویڈیو آج دوبارہ شیئر کر رہا ہوں۔
کیا آپ کو بھی یہ پرانا دور یاد ہے؟ ❤️

17/08/2026

💔 ایک درد بھری اپیل

یہ ہیں ہمارے متاثرین کے حالات… اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔

یا اللہ! ان مجبور اور بے سہارا لوگوں کے حال پر رحم فرما، اور ان کے لیے آسانیاں پیدا فرما۔ یہ بے چارہ گردوں کا مریض ہے، اس کے گھر میں کمانے والا کوئی دوسرا شخص نہیں۔ بیماری نے پہلے ہی اس کی کمر توڑ دی ہے، اور افسوس کہ اسے ابھی تک متاثرین کا پیکیج بھی نہیں ملا۔

ہم اپنے تمام مشران سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتے ہیں: اللہ سے ڈریں۔ یہ لوگ کسی کا حق نہیں مانگ رہے، صرف اپنا وہ حق مانگ رہے ہیں جو ان کا ہے۔ غریب اور مجبور متاثرین کے حقوق میں کرپشن اور ناانصافی بند کریں، اور ان کا حق بغیر کسی رکاوٹ اور سفارش کے ان تک پہنچائیں۔

یاد رکھیں، کسی مجبور کے حق پر ظلم صرف ایک انسان پر ظلم نہیں، بلکہ یہ اللہ کے سامنے جواب دہی کا معاملہ ہے۔

آج یہ شخص بیماری اور بے بسی میں ہے، کل ہماری باری بھی ہو سکتی ہے۔

یا اللہ! ہمارے مظلوم متاثرین پر رحم فرما، ان کی مشکلات آسان فرما، اور ہمیں اپنے وطن میں عزت، امن اور آزادی کے ساتھ زندگی نصیب فرما۔ آمین۔ 🤲😭

#متاثرین #انصاف
Easypaisa. 03336906181

تیراہ میدان نرہاو  کرکٹ گرونڈ یاد گار
16/08/2026

تیراہ میدان نرہاو کرکٹ گرونڈ یاد گار

16/08/2026
16/08/2026

🌲 Hangu to Samana Top | سمانا ٹاپ کی بے مثال خوبصورتی ❤️ | Beautiful Samana Top Hangu

15/08/2026

Tirah wal تیراہ وال
تیراہ وال ماحول اؤ غوزان

Address

Tirah Maidan Valley Khyber
Bara
24801

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tirah wal تیراہ وال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tirah wal تیراہ وال:

Shortcuts

Share