Meh's Photography

Meh's Photography Mini-Vlogs & Photography

A photograph is the pause button of life; it keeps a moment from running away.
03/02/2024

A photograph is the pause button of life; it keeps a moment from running away.

"When you can't get closer,nor move away,and you can't forget,nor overcome,then welcome to the deadly middle...where you...
29/01/2024

"When you can't get closer,
nor move away,
and you can't forget,
nor overcome,
then welcome to the deadly middle...
where you have no control or power."

- Mahmoud Darwish
Location : Lahore Railway station or hamari photography 📷

تازہ ہیں ابھی یاد میں اے ساقیٔ گلفام وہ عکس رخ یار سے لہکے ہوئے ایام وہ پھول سی کھلتی ہوئی دیدار کی ساعت وہ دل سا دھڑکتا...
28/01/2024

تازہ ہیں ابھی یاد میں اے ساقیٔ گلفام
وہ عکس رخ یار سے لہکے ہوئے ایام
وہ پھول سی کھلتی ہوئی دیدار کی ساعت
وہ دل سا دھڑکتا ہوا امید کا ہنگام

(فیض احمد فیض)

Quetta ☕یہ ہم غزل میں جو حرف و بیاں بناتے ہیں ہوائے غم  کے  لیے  کھڑکیاں  بناتے ہیں ہمارا کیا ہے جو ہوتا ہے جی اداس بہت ...
25/01/2024

Quetta ☕
یہ ہم غزل میں جو حرف و بیاں بناتے ہیں
ہوائے غم کے لیے کھڑکیاں بناتے ہیں

ہمارا کیا ہے جو ہوتا ہے جی اداس بہت
ہم تو گل تراشتے ہیں، تتلیاں بناتے ہیں

ہنر کی بات جو پوچھو تو مختصر یہ ہے
کشید کرتے ہیں آگ , اور دھواں بناتے ہیں🖤


میں اس اجنبی کو بھی نہیں بھولا جس نے مجھے شاہراہِ زندگی سے ہٹتے دیکھ کر میری طرف ہاتھ بڑھایا تھا، اور اس دوست کو بھی جسے...
12/01/2024

میں اس اجنبی کو بھی نہیں بھولا جس نے مجھے شاہراہِ زندگی سے ہٹتے دیکھ کر میری طرف ہاتھ بڑھایا تھا، اور اس دوست کو بھی جسے میں نے دیگر لوگوں سے مستثنیٰ رکھا تو اس نے میری مودت کو روند ڈالا، میں اس کو بھی نہیں بھولا جو کہتا تھا میں تمہارے ساتھ ہوں مگر کبھی نہیں ملا، اور اس کو بھی جو کہتا تھا کہ اللہ کے سوا سب سراب ہے مگر وہ ہمیشہ میرے قریب رہا ...

مجھے سچے ہونے کے باوجود جھٹلائے جانے کی اذیت اور بری ہونے کے باوجود ملزم سمجھے جانے کی خجالت گھائل کر دیتی ہے۔ مجھے وہ سب آنسو ڈبو دیتے ہیں جو میں نے ان لوگوں پر بہا دییے جو ان کے مستحق نہ تھے

(حمزہ تمیم)

میں اپنی بے مائیگی چھپا کر کواڑ اپنے کھُلے رکھوں گاکہ میرے گھر میں اُداس موسم کی شام آئے تو کچھ نہ پائے
25/08/2023

میں اپنی بے مائیگی چھپا کر کواڑ اپنے کھُلے رکھوں گا
کہ میرے گھر میں اُداس موسم کی شام آئے تو کچھ نہ پائے



‏کوئی تو ایسا وظیفہ ہو کہ حیرانی ہومیں اِدھر ایڑی رگڑ دُوں تو اُدھر پانی ہودشتِ وحشت میں کھڑے خُشک شجر، رب راکھاہم فقیرو...
11/08/2023

‏کوئی تو ایسا وظیفہ ہو کہ حیرانی ہو
میں اِدھر ایڑی رگڑ دُوں تو اُدھر پانی ہو

دشتِ وحشت میں کھڑے خُشک شجر، رب راکھا
ہم فقیروں کی دُعائیں ہیں کہ آسانی ہو

عِشق، متروک صحیفہ ہے سو اِس کو لے کر
دلِ ویراں، وہاں چل جہاں ویرانی ہو!

مثیم علی آغا🖤


ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گاتمہیں جس نے دل سے بھلا دیا اسے بھولنے کی دعا کرویہ خزاں کی زرد سی شال م...
09/08/2023

ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گا
تمہیں جس نے دل سے بھلا دیا اسے بھولنے کی دعا کرو

یہ خزاں کی زرد سی شال میں جو اداس پیڑ کے پاس ہے
یہ تمہارے گھر کی بہار ہے اسے آنسوؤں سے ہرا کرو

بشیر بدر



میں نے سمجھا تھا کہ تُو ہے تو درخشاں ہے حیات تیرا غم ہے تو غمِ دہر کا جھگڑا کیا ہے تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثب...
08/08/2023

میں نے سمجھا تھا کہ تُو ہے تو درخشاں ہے حیات
تیرا غم ہے تو غمِ دہر کا جھگڑا کیا ہے
تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے

تو جو مل جائے تو تقدیر نگوں ہو جائے
یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا

ان گنت صدیوں کے تاریک بہیمانہ طلسم
ریشم و اطلس و کمخاب میں بنوائے ہوئے
جا بہ جا بکتے ہوئے کوچہ و بازار میں جسم
خاک میں لتھڑے ہوئے خون میں نہلائے ہوئے

جسم نکلے ہوئے امراض کے تنوروں سے
پیپ بہتی ہوئی گلتے ہوئے ناسوروں سے
لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجے
اب بھی دل کش ہے ترا حسن مگر کیا کیجے

اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا

فیض احمد فیض ♥

محبت کے مسافر زندگی جب کاٹ چکتے ہیںتھکن کی کرچیاں چنتے، وفا کی اجرکیں پہنےسمے کی راہگزر کی آخری سرحد پہ رکتے ہیںتو کوئی ...
06/08/2023

محبت کے مسافر زندگی جب کاٹ چکتے ہیں
تھکن کی کرچیاں چنتے، وفا کی اجرکیں پہنے
سمے کی راہگزر کی آخری سرحد پہ رکتے ہیں
تو کوئی ڈوبتی سانسوں کی ڈوری تھام کر
دھیرے سے کہتا ہے
" یہ سچ ہے ناں !
ہماری زندگی اک دوسرے کے نام لکھی تھی
یہ دھندلکا سا جو نگاہوں سے قریب و دور پھیلا ہے
اسی کا نام چاہت ہے !
تمہیں مجھ سے محبت تھی !
تمہیں مجھ سے محبت ہے !"

محبت کی طبیعت میں یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے !

~امجد اسلام امجد





#

Address

Paksian
Bahawalpur
63100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meh's Photography posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Meh's Photography:

Share