کاشف اجمل ملک

کاشف اجمل ملک Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from کاشف اجمل ملک, Bahawalpur.

25/03/2025

نثار میں تری گلیوں کے اے وطن کہ جہاں
چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے

جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے
نظر چرا کے چلے جسم و جاں بچا کے چلے

ہے اہل دل کے لیے اب یہ نظم بست و کشاد
کہ سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد

17/03/2025

ریوِیئو، کیفے ایل کینٹو، ماڈل ٹاوٗن اے، بہاولپور اور میری ناقِص رائے۔

میرے ساتھ ویڈیو میں موجود ہیں ڈاکٹر عاطِف۔

15/03/2025

پہلے ویٹرز کھانے کی لِسٹ بتاتے تھے۔۔۔ اور اب بلاگرز۔ لیکن یہ ساری ٹرانسفورمیشن ایسے ہی نہیں ہوئی۔
اس تبدیلی کے پیچھے ہے مشہوری۔۔۔ ریسٹورینٹس نے جس طرح بلاگرز سے اپنی مارکیٹگ کروائی ہے اُس نے بلاگرز کو ایک وائرس بنا دیا ہے جو کہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ جو بھی ہو وہ تو مشہور ہو جائیں گے۔ ورنہ ہر بندہ جانتا ہے کہ ایک انسان کے لیئے ریسٹورینٹ کی ہر چیز چیک کرنا نا ممکن ہے اور جو یہ دعویٰ کرتے ہین کہ اپنے پیسوں سے کھاتے ہیں۔ اگلا ویڈیو ٹھیک تجزیئے والا لائیں تو ہم جانیں۔ اس پبلسٹی بلاگنگ کا امپیکٹ محسوس کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اگر یہ مخلوق کھانے کا تجزیہ ٹھیک سے کرنے لگے تو لوگ ان سے پیار بھی کریں گے اور ان کی عزت بھی ڈبل ہو جائے گی۔ چندمین سٹریم بلاگرز کے کمنٹ سیکشنز بتا رہے ہیں کہ وہ کیسا کام کر رہے ہیں۔
کہتے ہیں نا کہ زُبانِ خلق کو نقّارہِ خُدا سمجھو۔

12/03/2025

پرائیویٹ سکول مافیا کو کھُلی چھوٹ۔ سب دی ماں بھی خاموش۔پرائیویٹ سکول انڈے جتنی بلڈنگ میں جتی چاہے فیس لے لیں حکومت کو کوئی مسٗلہ نہیں ہے۔ انہی پرائویٹ سکولز میں یونیفارم کتابوں ٹرپس اور ایکسٹرا کیوریکئولر ایکٹیویٹیز کے نام پر پیسے بٹورے جاتے ہیں۔ مریم نواز فوری نوٹس لیں۔

10/03/2025

دیسی انڈے کے نام پر پاکِستانیوں کا ایک نیا دھوکہ۔ دیسی انڈے خریدنے سے پہلے یہ ویڈیو ضرور دیکھ لیں۔

08/03/2025

بفے بفے بفے۔
بھائیو رمضان صبر کا مہینہ ہے نہ کہ فوڈ فیسٹیول کا۔
کم کھائیں تب بھی روزہ ہو جائے گا۔ البتہ ریسٹورینٹس والوں نے لوگوں کو بیوقوف بنا کر پیسے بٹورنا شروع کیا ہوا ہے۔ بائیکاٹ کریں ایسے تمام بفے والے ریسٹورینٹس کی۔۔۔ جاننا چاہتے ہیں کیوں؟ چوبیس گھنٹے میں ڈیڑھ روٹی کھا کر روزہ گُزارنے کے بعد جب آپ دس پکوڑے کھانے کے قابل نہں رہتے تو چکن، مٹن، بیٹ، سموسے، پکوڑے، نان، نہاری، پائے، قابلی پلاوٗ، پرانز، مچھلی اور حلوے کیسے کھا سکتے ہیں؟ یعنی کہ پھر ہوتا یہ ہے کہ ریسٹورینٹ والے آپ کو دو چار سو کی افطاری یا سحری کروا کر تیرہ سو، پندرہ سو یا جو دل کرے چارج کر لیتے ہیں۔۔۔ یہ ہے آپ کے ساتھ ہونے والا دھوکا۔۔۔ رمضان میں جب انسان کے پیٹ کو زیادہ کھانا قبول ہی نہیں رہتا تو یہ لوگ آپ کی نفسانی خواہش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ کے اُلو بنا رہے ہیں۔

یہ ہے میرے آفس کا بل۔ ذرا تجزیہ کر رہا تھا تو حیران رہ گیا۔ آپ بھی دیکھیئے۔اِس بِل میں بجلی کے صرف پندرہ یونٹ استعمال ...
28/02/2025

یہ ہے میرے آفس کا بل۔ ذرا تجزیہ کر رہا تھا تو حیران رہ گیا۔ آپ بھی دیکھیئے۔

اِس بِل میں بجلی کے صرف پندرہ یونٹ استعمال ہوئے ہیں۔ جن کا بل پانچ سو اُناسی (579) روپے ہے۔
میپکو کی باقی اللیاں تللیاں ملاحظہ ہوں:
میٹر کا فکس کرایہ: 1000 روپے
ایف سی سرچارج: 48.45 روپے
فیول پرائس ایڈجیسٹمینٹ: 4.91- یعنی کہ پہلے زیادہ لے لیا گیا تھا۔
بجلی کی ڈیوٹی: 9 روپے۔
جی ایس ٹی: 294 روپے
انکم ٹیکس: 166 روپے
پھر مزید ٹیکس:82 روپے (جس کا کچھ پتہ نہیں کہ کس چیز کا ہے۔)
پھر ایک اور ٹیکس: 65 روپے (اس کا بھی کچھ پتہ نہیں کہ کس چیز کا ہے۔)
پھر ریٹیلر کا ٹیکس: 81.80
پھر مزید کچھ ٹیکس جو کاٹے گئے اور منفی میں ہیں: 3.32-
ٹوٹل: 694

گھوم گئے نا؟ اب غور کریں:
ہر ماہ میٹر کا فِکس کرایہ ہے ایک ہزار روپے۔۔۔ بھائی یہ میٹر کتنے کا ہے ہم خرید ہی لیتے ہیں۔۔۔ رینٹ جو دینا ہے ہر ماہ۔۔۔
پورے بل میں سے اگر واپڈا کی دو نمبری نکال دی جائے تو بچتا ہے 579 روپیہ۔
جبکہ اگر نہ نکالا جائے تو پورا بل بنایا گیا ہے 2317 روپے کا۔
سب دی ماں۔۔۔

پلاٹس برائے فروخت: الرحیم ہاوٗسِنگ سوسائٹی حاصِل پور روڈ بہاولپور میں چار مرلے کے پلاٹس، فوری فروخت کے لیئے دستیاب ہیں۔ ...
22/02/2025

پلاٹس برائے فروخت: الرحیم ہاوٗسِنگ سوسائٹی حاصِل پور روڈ بہاولپور میں چار مرلے کے پلاٹس، فوری فروخت کے لیئے دستیاب ہیں۔ قیمت: پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے مرلہ۔ ابھی رابطہ کریں۔ ڈائریکٹ مالِک سے خریدیئے۔ شُکریہ۔
برائے رابطہ: کاشف اجمل ملک

Address

Bahawalpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کاشف اجمل ملک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share