Rameen zahra vlogs

Rameen zahra vlogs Daily volgs entertainment and many more

17/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سنو اے چاند سے لوگوں
وہ تمہارا ربّ ہے نا، اُسے تم اور تمہارا دل بے حد عزیز ہے، وہ تمہیں فقط تمہاری خواہش نہیں بلکہ تمہاری چاہتوں کا پورا جہاں دینا چاہتا ہے، اپنے ربّ کی رحمت سے مایوس مت ہونا.
کوئی آزمائش خالی ہاتھ نہیں جاتی انسان پر سے

کبھی صلہ دے جاتی ہے، کبھی اللّٰہ کے ہاں مقبولیت دے جاتی ہے اور کبھی دعا کرنے کا سلیقہ دے جاتی ہے اللّٰــــــہ جو آزمـــائش بندے پر ڈالتا ہے ان میں سے کوئی ایک بھی انســـان کو خســـارے میں نہیں ڈالتی، زبــان پر شکـــر رکھیں
الحمدللہ رب العالمین

06/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنے دل کو ہمیشہ نرم رکھو، کیونکہ سخت دل نہ اللہ کی محبت سمجھتا ہے، نہ بندوں کی تکلیف محسوس کرتا ہے۔ جب تمہارا دل نرمی سے بھر جائے تو تمہیں معاف کرنا آسان لگے گا، صبر کرنا آسان لگے گا اور اللہ کا قرب حاصل کرنا بھی۔ کیونکہ اللہ ٹوٹے دلوں اور نرم دلوں کے بہت قریب ہوتا ہے۔
اللہ پاک ہمیں اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل فرمائے
امین ثم امین

04/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
انسان بھی بڑا عجیب ہے۔
دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر کہتا ہے:
جیسی کرنی ویسی بھرنی۔

اور جب خود تکلیف میں ہوتا ہے تو کہتا ہے:
آزمائش تو اللہ کے محبوب بندوں پر ہی آتی ہے۔
زندگی میں کچھ مانگیں نا مانگیں یہ ضرور مانگیں کہ ،۔
وہ رب آپ کو ایسے لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے۔۔۔
جو آپ کے سامنے مخلص ہوں مگر اندر ہی اندر آپ کے خلاف ہوں۔۔۔!! امین ثم امین

03/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اور کتنے ہی دن تمہاری زندگی میں ایسے آئے کہ تمہیں لگا کہ تم انہیں گزار نہیں پاؤ گے لیکن تم نے گزارے. جب حالات تم پر حاوی ہوں اور تم بدترین حالات سے گزر رہے ہو تو بعض اوقات تمہیں وہاں سے راحت ملتی ہے جہاں سے تمہیں گمان بھی نہیں ہوتا، یہ صرف اُس نیکی کا صلہ ہے جو تم نے کسی کے لیے کی اور بھول گئے لیکن اللہ تعالیٰ نہیں بھولے ۔
اللہ پاک ہمیں نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے
امین یا رب العالمین

07/09/2022

Zindgi ki sachai


ابن انشاء

اب عمر کی نقدی ختم ہوئی
اب ہم کو ا دھار کی حاجت ہے
ہے کوئی جو ساہو کار بنے
ہے کوئی جو دیون ہار بنے
کچھ سال ،مہینے، دن لوگو
پر سود بیاج کے بن لوگو

ہاں اپنی جا ں کے خزانے سے
ہاں عمر کے توشہ خانے سے

کیا کوئی بھی ساہو کار نہیں؟
کیا کوئی بھی دیون ہار نہیں؟

جب نام ادھار کا آیا ہے
کیوں سب نے سر کو جھکایا ہے

کچھ کام ہمیں نپٹانے ہیں
جنہیں جاننے والے جانے ہیں
کچھ پیار دلار کے دھندے ہیں
کچھ جگ کے دوسرے پھندے ہیں

ہم مانگتے نہیں ہزا ر برس
دس پانچ برس دو چار برس

ہاں ،سود بیا ج بھی دے لیں گے
ہاں اور خرا ج بھی دے لیں گے
آسان بنے، دشوار بنے
پر کوئی تو دیون ہار بنے

تم کون ہو تمہارا نام کیا ہے
کچھ ہم سے تم کو کام کیا ہے
کیوں ا س مجمع میں آئی ہو
کچھ مانگتی ہو ؟ کچھ لاتی ہو

یہ کاروبار کی باتیں ہیں
یہ نقد ادھار کی باتیں ہیں
ہم بیٹھے ہیں کشکول لیے
سب عمر کی نقدی ختم کیے

گر شعر کے رشتے آئی ہو
تب سمجھو جلد جدائی ہو

اب گیت گیا سنگیت گیا
ہاں شعر کا موسم بیت گیا
اب پت جھڑ آئی پات گریں
کچھ صبح گریں، کچھ را ت گریں

یہ اپنے یار پرانے ہیں
اک عمر سے ہم کو جانے ہیں

ان سب کے پاس ہے مال بہت
ہاں عمر کے ماہ و سال بہت
ان سب کو ہم نے بلایا ہے
اور جھولی کو پھیلایا ہے
تم جاؤ ا ن سے بات کریں
ہم تم سے نا ملاقات کریں

کیا پانچ برس ؟
کیا عمر ا پنی کے پانچ برس ؟
تم جا ن کی تھیلی لائی ہو ؟
کیا پاگل ہو ؟ سو دائی ہو ؟

جب عمر کا آ خر آتا ہے
ہر دن صدیاں بن جاتا ہے

جینے کی ہوس نرالی ہے
ہے کون جو ا س سے خالی ہے

کیا موت سے پہلے مرنا ہے؟
تم کو تو بہت کچھ کرنا ہے
پھر تم ہو ہماری کون بھلا
ہاں تم سے ہمارا رشتہ کیا ہے
کیا سود بیاج کا لالچ ہے ؟

کسی اور خراج کا لالچ ہے ؟
تم سوہنی ہو ، من موہنی ہو ؛
تم جا کر پوری عمر جیو
یہ پانچ برس، یہ چار برس
چھن جائیں تو لگیں ہزار برس

سب دوست گئے سب یار گئے
تھے جتنے ساہو کار ، گئے
بس ایک یہ ناری بیٹھی ہے
یہ کون ہے ؟ کیا ہے ؟ کیسی ہے ؟
ہاں عمر ہمیں درکار بھی ہے ؟
ہاں جینے سے ہمیں پیار بھی ہے

جب مانگیں جیون کی گھڑیاں
گستاخ اکھیں کتھے جا لڑیاں
ہم قرض تمہیں لوٹا دیں گے
کچھ اور بھی گھڑیاں لا دیں گے

جو ساعت و ماہ و سال نہیں
وہ گھڑیاں جن کو زوال نہیں
لو ا پنے جی میں ا تار لیا
لو ہم نے تم سے ادھار لیا"
(منقول)

Akhir logon ko bhe tu dekhna Hy
01/09/2022

Akhir logon ko bhe tu dekhna Hy

31/08/2022

Welcome back

ساری باتیں ایک طرف۔۔۔یہ منظر میرے دل کو مطمئن کر گیا نیک اولاد صدقہِ جاریہ ہے۔۔اپنے باپ کا جنازہ خود پڑھایا۔ڈاکٹر اسرار ...
11/06/2022

ساری باتیں ایک طرف۔۔۔
یہ منظر میرے دل کو مطمئن کر گیا نیک اولاد صدقہِ جاریہ ہے۔۔اپنے باپ کا جنازہ خود پڑھایا۔

ڈاکٹر اسرار احمد کی بات یاد آ گئی مولویت کو پروفیشن کیوں بنایا ہے۔

کیوں نہیں باپ اپنی بیٹی کا نکاح خود پڑھاتا؟

کیوں بیٹے کو اس قابل نہیں بناتے کہ باپ کا جنازہ خود پڑھے جو دعا ایک باپ اپنی بیٹی کو دے گا یا جو دعا ایک بیٹا اپنے باپ کے لیے کرے گا وہ شدت وہ تڑپ وہ محبت مولوی کے دل میں نہیں ہو سکتی۔

ہم ہزار کلومیٹر سے بڑے مولوی صاحب کو بلواتے ہیں کہ آ کے جنازہ پڑھائے مگر اپنی اولادوں کو اس قابل نہیں بناتے۔

اللہ کریم جانے والے کی اولاد کو اسکے حق میں مغفرت کا ذریعہ بنائے. آمین

09/06/2022

ڈاکٹر عامر لیاقت کا معاملہ اب اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، بحیثت مسلمان ہم اس کے لیے دعا ہی کرسکتے ہیں، اللہ تعالی اس کو مغفرت عطا فرمائے آمین۔

08/06/2022

‏وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○
‏میرے نبی ﷺ کا ذِکر ہَمیشہ بُلند رَہے گا... ❤️

Address

Bahawalpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rameen zahra vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rameen zahra vlogs:

Share