31/08/2026
شوہر کی قیمت ایک بیوہ عورت کی زبان سے
پچھلے 20 سالوں سے میرے شوہر کی ایک بری عادت تھی
میرے شوہر شرٹ کھول کر بستر پر پھینک دیتے تھے
کتنی بار کہتی تھی کہ شرٹ واش روم میں رکھیں میں دھو
دوں گی میرے ہزار بار بولنے کے بعد بھی وہ بستر پر ہی
رکھتے تھے آج وہ دنیا میں نہیں ہیں سوچتی ہوں آج اگر
پھر سے واپس آجاتے تو میں ہزار بار ان کا میلا شرٹ بستر
سے لے جاتی اور دھو دیتی ، اور کبھی کچھ نہیں کہتی جب
پیارے بچھڑ جاتے ہیں، تو ان کی وہی بری عادتیں سب
سے زیادہ یاد آتی ہیں اور انسان ان
لمحوں کو دوبارہ جینے کے لیے ترستا ہے
کبھی کبھی انسان کو کسی کی محبت نہیں ، اُس کی موجودگی
یاد آتی ہے وہ آواز ، وہ ناراضگی ، وہ چھوٹی چھوٹی باتیں
اور پھر دل بس یہی سوچتا رہ جاتا ہے
کاش وقت دوبارہ لوٹ آئے۔۔۔
انسان کی قدر اس وقت کریں جب وہ آپ کے ساتھ ہو، ورنہ وقت ہاتھ سے نکلنے کے بعد صرف پچھتاوا اور کبھی نہ مٹنے والی یادیں ہی باقی رہ جاتی ہیں۔ زندگی میں چھوٹی چھوٹی باتوں اور شکایتوں کو درگزر کرنا سیکھیں، کیونکہ جن سے ہم محبت کرتے ہیں، ان کی موجودگی ہی سب سے بڑی نعمت ہوتی ہے۔