Irfankhan609

Irfankhan609 The Benazir Income Support Programme is a federal unconditional cash transfer poverty reduction program in Pakistan.

Welcome to Alo & Began! 🍆🥔
Assalamu Alaikum! 🌸
On this channel, you'll enjoy fun and entertaining 3D cartoon stories featuring Aloo & Began that teach Islamic values, good manners, moral lessons, and life lessons in a simple and enjoyable way.
✨ What y Launched in July 2008, it was the largest single social safety net program in the country with nearly Rs. 90 billion distributed to 5.4 million

29/06/2026

28/06/2026

28/06/2026

آلو اور بیگن کی لڑائی اور پھر رحم دلی الوثائقية AlWathaeqya

28/06/2026

27/06/2026

*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب کی بیٹیوں کے لیے "سحر پروگرام"، 5 ہزار سے زائد خواتین کو گھر بیٹھے ہنر مند بنانے کا منصوبہ*

97 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے خواتین کو ہاسپیٹیلٹی، بیوٹیفکیشن اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت، لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائس اور وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے "سکل انہانسمنٹ تھرو ہوم ریچ پروگرام (سحر)" کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں 5 ہزار 365 خواتین کو گھر بیٹھے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی۔

وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت شروع کیے گئے اس منصوبے پر 97 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ پروگرام کا مقصد خواتین کی ہنرمند افرادی قوت میں شمولیت بڑھانا اور انہیں باعزت روزگار کے قابل بنانا ہے۔

پروگرام کے تحت دور دراز، نیم شہری اور شہری علاقوں کی خواتین کو بیوٹیفکیشن سروسز، ہاسپیٹیلٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

پی ڈی سی پی کے ذیلی ادارے آئی تھم کے اشتراک سے ایک ہزار 260 خواتین کو ہاسپیٹیلٹی کورسز کرائے جائیں گے، جن میں کلنری آرٹس، بیکنگ، گیسٹ ریلیشن، فرنٹ ڈیسک اور ایئر لائن مینجمنٹ شامل ہیں۔ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں اس تربیتی پروگرام کا پہلا بیج مکمل ہو چکا ہے۔

اسی طرح چار اضلاع میں 2 ہزار 65 خواتین کے لیے بیوٹیفکیشن کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں خواتین کو ہیر اسٹائلنگ، اسکن کیئر، میک اپ اور نیل آرٹ کی تربیت دی جا رہی ہے۔

مزید برآں، پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے تعاون سے 2 ہزار 40 خواتین کے لیے چھ ماہ پر مشتمل ڈیجیٹل اسکلز پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے، جس میں ای کامرس، دراز اور شوپی فائی پلیٹ فارمز کا استعمال، انگلش لینگویج، پروڈکٹ ریسرچ اور مالیاتی آگاہی شامل ہیں۔

سحر پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائس، ڈیٹا پیکج اور ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی خواتین کی معاشی مضبوطی ہی صوبے اور ملک کی ترقی کی ضمانت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سحر پروگرام کا مقصد خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا اور انہیں ایک قابل قدر معاشی اثاثہ بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیوہ، خصوصی حالات سے دوچار اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کو پروگرام میں ترجیح دی جائے گی، جبکہ تربیت مکمل کرنے والی خواتین کے لیے ملازمت کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

27/06/2026

جن خواتین کے کارڈ چانچ پڑتال میں تھے ان میں سے بہت ساری بینفشریز کے کارڈ سنگل پٹی میں چلے گئے ہیں اور ان کو جولائی اگست کی قسط میں شامل کر لیا جائے گا

جن بینفشریز کے کارڈ خود یا خاوند کے فائلر کی وجہ سے بلاک تھے فائلر والی 12 لاکھ خواتین کو دوبارہ بحال کیا جائے گااور جولائی اگست کی قسط جاری ہونے کے امکانات ہیں

اور سروے یکم جولائی سے دوبارہ شروع کیے جائیں گے

Address

Bahawalnagar
Bahawalnagar
62300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Irfankhan609 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Irfankhan609:

Shortcuts

Share