30/07/2026
copied
ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے
تیرے ہونٹوں کی پھولوں کی چاہت میں ہم
تاریک اشک تہذیب میں وارے گئے
تیرے ہاتھوں کی شمع کی حسرت میں ہم
نیم تاریک راہوں میں مارے گئے
سولیوں پر ہمارے لبوں سے پرے
تیرے ہونٹوں کی لالی لپکتی رہی
تیری زلفوں کی مستی برستی رہی
تیرے ہاتھوں کی چاندی دمکتی رہی
جب گھنی تیری راہوں میں شامِ ستم
ہم چلے آئے لائے جہاں تک قدم
لفظِ حُرِ غزل دل پہ قندیلِ غم
اپنا غم تھا گواہی تیرے حسن کی
دیکھ قائم رہے اس گواہی پہ ہم
ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے
نارسائی اگر اپنی تقدیر تھی
تیری الفت بھی تو اپنی ہی تدبیر تھی
کس کو شکوہ ہے اگر شوق کے سلسلے
ہجر کی قتل گاہوں سے سب جا ملے
قتل گاہوں سے چن کر ہمارے علم
اور نکلیں گے عشاق کے قافلے
جن کی راہِ طلب سے ہمارے قدم
مختصر کر چلے دشت کے فاصلے
ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے۔۔۔