Hafiz Roh Ullah Ibrahim

Hafiz Roh Ullah Ibrahim https://youtube.com/? my YouTube channel

23/10/2026

شیخ صاحب کے آخری نصیحت نے اساتذہ کرام اور دورۂ حدیث کی کلاس کو اشکبار کردیا۔
ایک طرف تکمیل درس نظامی کی خوشی دوسری طرف جامعہ اور شیوخ کی جدائی۔

20/10/2026

📖✨ 7 روزہ فہمِ قرآن و سنت کلاس ✨📖

🗓️ دوسرا دن

🎙️ مدرس:
🌹 شیخ القرآن والحدیث
مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمٰن صاحب
⭐ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان
📚 و مدیر جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن، مردان

📍 بمقام:
🏢 ملاکنڈ روڈ
📌 نزد جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن، مردان


مادر علمی ام المدارس جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان
19/10/2026

مادر علمی ام المدارس جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان

17/10/2026

پاکستان میں شرعی انقلاب/شرعی نظام کیوں نہیں آتا؟

ایک فکر انگیز سوال، ایک درد مند دل کی پکار، اور امت کے زخموں پر مرہم رکھنے والی ایک بصیرت افروز گفتگو۔۔۔

خطیب : استادِ محترم، وکیلِ ختمِ نبوت، داعیِ اتحادِ امت، شیخ ابنِ شیخ، عالمی اسکالر مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمٰن صاحب
مدیر جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان، و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان

یہ صرف ایک تقریر نہیں، بلکہ ایک فکری بیداری ہے۔
ایک ایسا سوال جو ہر درد مند مسلمان کے ذہن میں گردش کرتا ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے اس ملک میں اللہ کا نظام کیوں نافذ نہیں ہوتا؟

اس پُراثر خطاب میں ڈاکٹر صاحب نے قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی انقلاب کی راہ میں حائل رکاوٹوں، ہماری اجتماعی کمزوریوں، قیادت کے فقدان، اور امت کے اتحاد کی ضرورت پر نہایت مدلل، حکیمانہ اور دلنشین انداز میں روشنی ڈالی۔

وہ گفتگو جو دلوں کو جھنجھوڑ دے، ذہنوں کو بیدار کر دے، اور ہمیں سوچنے پر مجبور کر دے کہ آخر ہم کب اپنے رب کے نظام کی طرف لوٹیں گے؟

Hafiz Saeed Ur Rahman Madrasa Tahfeez Ul Quran Puran Shangla Hafiz Roh Ullah Ibrahim Dr. Ata Ur Rehman Maulana Fazl ur Rehman Hafiz Naeem ur Rehman Jamaat -e- Islami Pakistan Jamia Tafheem ul Quran Mardan Islami Jamiat -e- Talaba Pakistan

خطبہ جمعۃ المبارک جامع مسجد آل عمر باغیچہ ڈھیری مردان
16/10/2026

خطبہ جمعۃ المبارک جامع مسجد آل عمر باغیچہ ڈھیری مردان

کڑوا سچ"اگر مسجد میں کرسیوں کا یہ میلہ نہ روکا گیا تو عنقریب مساجد چرچ کی شکل اختیار کر لیں گی۔"ذرا سوچیں، مسجد وہ جگہ ہ...
14/10/2026

کڑوا سچ
"اگر مسجد میں کرسیوں کا یہ میلہ نہ روکا گیا تو عنقریب مساجد چرچ کی شکل اختیار کر لیں گی۔"

ذرا سوچیں، مسجد وہ جگہ ہے جہاں بادشاہ اور فقیر ایک ہی صف میں، ایک ہی زمین پر اپنے رب کے سامنے سجدہ کرتے ہیں۔ زمین پر بیٹھنا، عاجزی کی سب سے بڑی علامت ہے۔

آج ہم نے اس عاجزی کو کرسیوں سے بدل دیا ہے۔

کیا کرسی پر نماز جائز نہیں؟

جائز ہے، لیکن صرف مجبور اور معذور کے لیے۔
شریعت میں اصول بالکل واضح ہے:

> جو شخص کھڑا ہونے پر قادر ہے، اس کا فرض نماز کرسی پر بیٹھ کر پڑھنا جائز نہیں۔ جو زمین پر سجدہ کر سکتا ہے، اس کا کرسی پر اشارے سے سجدہ کرنا جائز نہیں۔

ہمارے ہاں 90% کرسیاں عادت، تھکاوٹ یا معمولی تکلیف کی وجہ سے استعمال ہو رہی ہیں، حقیقی معذوری کی وجہ سے نہیں۔

اس سے کیا نقصان ہو رہا ہے؟

*1. صفوں کا نظام خراب:* کرسی آگے پیچھے ہونے سے صف ٹوٹ جاتی ہے، کندھے سے کندھا نہیں ملتا۔
*2. مسجد کا تقدس:* جہاں کبھی صفیں سجتی تھیں، وہاں اب کرسیوں کی منڈی لگتی ہے۔ تصویر میں دیکھیں، امام کے پیچھے ہی کرسیوں کی لائن لگ گئی ہے۔
*3. نئی نسل کے لیے غلط پیغام:* بچہ مسجد آ کر کیا سیکھے گا؟ کہ دین آسانی کے نام پر سہولت والا دین ہے۔

اصل حل کیا ہے جیسا کہ پوسٹ میں لکھا ہے؟

*"ہمت کر کے کھڑے ہو کر نماز پڑھیں اور اگر حقیقت میں معذوری ہے تو زمین پر بیٹھ کر عاجزی کے ساتھ عبادت کریں۔"*

یہی سنت طریقہ ہے۔

- اگر آپ کھڑے نہیں ہو سکتے تو زمین پر بیٹھ جائیں۔
- اگر زمین پر نہیں بیٹھ سکتے، تب کرسی کا استعمال کریں، اور کوشش کریں کہ کرسی صف کے آخر میں ہو تاکہ صف میں خلل نہ پڑے۔

مسجد کو چرچ بننے سے ہم نے ہی بچانا ہے۔ کرسی ضرورت ہے، فیشن نہیں۔

اللہ ہمیں اپنی مسجدوں کا ادب سمجھنے کی توفیق دے۔ آمین۔

محترم ومکرم جناب سید بختیار معانی صاحب سابق ایم این اے ونائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی کو کل آبائی ضلع شانگل...
10/10/2026

محترم ومکرم جناب سید بختیار معانی صاحب سابق ایم این اے ونائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی کو کل آبائی ضلع شانگلہ اور خصوصاً مادر علمی جامعہ اسلامیہ ترجمان القرآن سندوی پورن آمد پر عمیق قلب سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
منجانب حافظ روح اللہ ابراہیم

09/10/2026
جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردانالحمد للہ جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان صرف ایک دینی درسگاہ ہی نہیں بلکہ تزکیہ وتربیت...
07/10/2026

جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان

الحمد للہ جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان صرف ایک دینی درسگاہ ہی نہیں بلکہ تزکیہ وتربیت اور علم وعمل کا گلشن ہے۔

یہاں دن کا آغاز اور اختتام اللہ کے ذکر سے ہوتا ہے۔ فجر اور شام کے بعد طلباء کرام کا حلقہ بنتا ہے جس میں صبح و شام کے مسنون اذکار نہایت خشوع وخضوع کے ساتھ پڑھے جاتے ہیں۔ یہ اذکار دلوں کو سکون، روحوں کو تازگی اور دن بھر کے لیے شیطانی حملوں سے حفاظت کا حصار بن جاتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ جامعہ میں اسرہ جات (مطالعاتی حلقے) کا نہایت عمدہ نظام ہے۔ ان اسرہ جات میں قرآن فہمی ، سیرت النبی ﷺ ، فقہی مسائل اور اصلاحی کتب کا مطالعہ جامعہ کی نگرانی میں ہوتا ہے۔ ہر طالب علم نہ صرف پڑھتا ہے بلکہ سمجھتا، غور و فکر کرتا اور اپنی عملی زندگی میں اسے نافذ کرنے کا عزم کرتا ہے۔

یہی وہ ماحول ہے جو ایک عام طالب علم کو ایک باکردار داعی اور باعمل عالم بناتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس گلشن کو تاقیامت آباد رکھے۔امین

03/10/2026

لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنہ کی بہترین تفسیر وتشریح
استاد محترم مفتی اعظم سوات مفتی سراج الدین وہاج صاحب
نائب مہتمم ونائب شیخ الحدیث جامعہ حقانیہ سنگوٹہ سوات وشیخ الحدیث جامعہ ریاض الجنہ تختہ بند مینگورہ

Address

Shangla Khyber Pakhtunkhwa
Aloch

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Roh Ullah Ibrahim posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share