Hazara express news

Hazara express news ہزارہ ایکسپریس ڈویژن کا سب سے مستند نیوز نیٹ ورک

*سالانہ عرس مبارک 8-9-10 نومبر بروز جمعہ ہفتہ اتوار کو منعقد ہو گا۔**سالانہ عرس مبارک بیادِ بانی موہڑہ شریف غوث الامت  ا...
08/11/2024

*سالانہ عرس مبارک 8-9-10 نومبر بروز جمعہ ہفتہ اتوار کو منعقد ہو گا۔*
*سالانہ عرس مبارک بیادِ بانی موہڑہ شریف غوث الامت اعلیٰ حضرت خواجہ پیر محمد قاسم المعروف باباجی رحمۃ اللّٰہ علیہ*

بفضانِ نظر سالارِ اعلیٰ سلسلہ نسبت رسولی صلی اللّٰہ علیہ وسلم حضور غوثِ زماں قطبِ دوراں شیر شاہ غازی اعلیٰ حضرت الحاج پیر خواجہ ہارون الرشید رحمۃ اللّٰہ علیہ

زیرِ سرپرستی خادم اسلام، امیر سلسلہ عالیہ نسبتِ رسولی صلی اللّٰہ علیہ وسلم حضور غوثِ زماں قطب الارشاد منبع جود و عرفان نائب رسول جناب الحاج پیر غلام محمد گوہر نظیر گوہر صاحب مدظلہ العالی سجاد نشین مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف کوہ مری۔

میڈیا پر چلنے والی دھمتوڑ بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے والے لڑکوں کی ویڈیو پر ایکشن۔ ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ایس ای...
30/12/2022

میڈیا پر چلنے والی دھمتوڑ بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے والے لڑکوں کی ویڈیو پر ایکشن۔
ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ایس ایس پی ٹریفک ملک اعجاز احمد کے حکم پر کاروائیاں جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ایس ایس پی ٹریفک ملک اعجاز احمد کی ہدایات پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے گزشتہ روز سے میڈیا پر دھمتوڑ بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے والے لڑکوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے انسپکٹر ٹریفک خان افسر خان اور انسپکٹر ذولفقار علی کا دھمتوڑ بائی پاس پر مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں جاری ہیں جہاں ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کھیلنے والے لڑکوں کو پکڑ کر بند حوالات کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ملک اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ یہ بچے ہمارے آنے والا روشن مستقبل ہیں ان بچوں کو ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے بچانے کے لیے والدین اور ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 12 دسمبر 2022، تھ...
30/12/2022

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 12 دسمبر 2022، تھانہ بکوٹ کی حدود برمی گلی کے مقام پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چمیالی کا سٹاف بزریعہ کیری سوزوکی جو کہ سکول سے چھٹی کر کے واپس روانہ تھے سکہ 04 نامعلوم بامسلح افراد نے روڈ پر پتھر رکھ کے روڈ کو بلاک کر کے سکول سٹاف کا کیری روک کر سٹاف سے اسلحہ کی نوک پر 01 لاکھ 45 ہزار روپے اور 06 عدد موبائل فون چھین کر قریبی جنگل میں فرار ہو گئے، جس پر تھانہ بکوٹ میں کیری سوزوکی ڈرائیور جو کہ سکول کا کلاس فور ملازم بھی ہے کی رپورٹ پر مقدمہ علت336 زیر دفعہ 392 پی پی سی درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر مقدمہ میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے اور ان کی گرفتاری کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش کا آغاذ ہوا اور تین ملزمان شیراز ولد جاوید سکنہ بیرن گلی، یاسر ولد جاوید سکنہ کلسی گلی بیرن گلی اور راشد ولد ایوب سکنہ ملیر کراچی حال پلندری آذاد کشمیر کو گرفتار کر کے ابتدائی طور پر ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02 عدد پستول تیس بور اور 03 عدد چھینے گئے موبائل برآمد کر لیے گئے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، پریس کانفرنس کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل کا کہنا تھا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اس کیس میں ذاتی حثیت میں نگرانی کی اور اس اندھے واقعہ کا سراغ لگایا گیا اس حوالے سے ایس ڈی پی او گلیات ، تفتیشی افسران اور ایس ایچ او بکوٹ نےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ملزمان کو ٹریس آوٹ کر کے گرفتار کیا ۔

روڈ ٹریفک حادثہ 29/12/2022مانسہرہ ۔ بالاکوٹ روڈ عطر شیشہ کے قریب  جی ایل آئی اور کیری  میں تصادم ۔  ایمرجنسی ہیلپ لائن 1...
30/12/2022

روڈ ٹریفک حادثہ 29/12/2022
مانسہرہ ۔ بالاکوٹ روڈ عطر شیشہ کے قریب جی ایل آئی اور کیری میں تصادم ۔
ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122پر حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر مانسہرہ سٹیشن سے میڈیکل ٹیم نے رہسپانس کیا ۔
حادثے میں کیری ڈبہ میں سوار فہد جو عطر شیشہ کا رہائشی ہے شدید زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے فرسٹ ایڈ فراہم کر کے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کردیا۔

ضروری اطلاع۔۔۔۔آج کل تقریباً ہر گھر میں میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بازار سے ساؤنڈ سسٹم ڈیک وغیرہ کرائے پر لے جان...
30/12/2022

ضروری اطلاع۔۔۔۔
آج کل تقریباً ہر گھر میں میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بازار سے ساؤنڈ سسٹم ڈیک وغیرہ کرائے پر لے جانا معمول بن گیا ہے ۔ لیکن اب پتہ چلا ہے کہ ساؤنڈ سسٹم میں بھی خفیہ کیمرے نصب کیے جاتے ھیں ۔اتنی مہارت اور صفائی سے لگائے جاتے ھیں کہ کسی کو بھی پتہ نہیں لگتا۔۔اور اندر سے usd کارڈ لگا ہوتا ہے ۔اور جب سسٹم آن ہوتا ہے تو کیمرا اور ریکاڈنگ بھی آن ہونا شروع ہو جاتا ہے لہذا تمام دوستو سے گزارش ہے کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لئے جب بھی کرائے والا ساونڈ سسٹم لے جانے کی ضرورت ہو تو بہت احتیاط کریں ۔ایسا نہ ہو کہ کل پچھتانا پڑے ۔

گلیات میں برف باری کے بعد سڑکوں کی صفائی/ بحالی کا کام جاری
30/12/2022

گلیات میں برف باری کے بعد سڑکوں کی صفائی/ بحالی کا کام جاری

30/12/2022
کروانا اببسے ببہودی۔سٹاببل۔والوں۔کی وجہ سے۔بے۔نمازوں۔بےحبباي بے اببمانی کی وجہ سے آئ ھے  اللہ۔کا۔عزاب۔اسی۔وجہ سے آببا ھے
25/09/2022

کروانا اببسے ببہودی۔سٹاببل۔والوں۔کی وجہ سے
۔بے۔نمازوں۔بےحبباي بے اببمانی کی وجہ سے آئ ھے اللہ۔کا۔عزاب۔اسی۔وجہ سے آببا ھے

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ لگڑ بھگڑ نامی درندہ سیلابی صورتحال کے بعد صوابی اور ہریپور کے بعد اب ایبٹ آباد کے نواح...
25/09/2022

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ لگڑ بھگڑ نامی درندہ سیلابی صورتحال کے بعد صوابی اور ہریپور کے بعد اب ایبٹ آباد کے نواحی علاقوں کا رخ کر چکا ہے خاص کر پسوال اور بودلہ گلی میں انہیں گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ بنجگلی (کوٹھیالہ) کے گاؤں میں ایک بچی کو زخمی کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ گزارش کی جاتی ہے کہ بچوں کی سکول و مساجد میں آمد و رفت کو بحفاظت یقینی بنایا جائے اور مال مویشیوں کو بھی کڑھی نگرانی میں چراگاہوں میں چھوڑا جائے۔

ہزارہ کانونٹ پبلک سکول مانسہرہ کے دسویں جماعت کے طالب علم ابوبکر عرف ہادی کو سکول انتظامیہ نے ٹک ٹاک وڈیو بنانے پر ادارے...
25/09/2022

ہزارہ کانونٹ پبلک سکول مانسہرہ کے دسویں جماعت کے طالب علم ابوبکر عرف ہادی کو سکول انتظامیہ نے ٹک ٹاک وڈیو بنانے پر ادارے سے نکال دیا تھا۔بعد ازاں ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر نو عمر طالب علم نے گھر میں پڑی ہوٸی زہریلی دوا پی لی۔دو دن موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد معصوم طالب علم خالق حقیقی سے جا ملا۔اس کے قاتل سکول کے مالک ہیں والدین نے قانون نافظ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس بچے کے قاتلوں کو سزا دی جائے

Address

Abbottabad

Telephone

+923072561355

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara express news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hazara express news:

Share