18/03/2026
الحمدللہ رب العالمین
جامع مسجد گلزارِ حبیب مرحوم حاجی محمد اکرم خان جدون بانڈہ دلزاک محلہ اسماعیل خیل سپلائی ایبٹ آباد میں ستائیسویں شبِ رمضان المبارک کو قرآنِ مجید کا بابرکت ختم انتہائی روحانی، پُرسکون اور ایمان افروز ماحول میں مکمل ہوا
یہ وہ مبارک ساعتیں تھیں جب فضا قرآنِ کریم کی تلاوت سے معطر تھی، دل اللہ کے ذکر سے منور تھے اور آنکھیں خشوع و خضوع کے ساتھ بارگاہِ الٰہی میں جھکی ہوئی تھیں ہر طرف نور ہی نور سکون ہی سکون اور رحمتوں کی بارش کا سماں تھا جبکہ خطیبِ محترم حضرت علامہ مولانا سید محسن حسین شاہ صاحب کاظمی نے خصوصی دعا فرمائی، جس میں امتِ مسلمہ کی بھلائی، مغفرت اور دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ سے التجا کی گئی۔
اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے اس سعادت میں شرکت کی اور اپنے دلوں کو نورِ قرآن سے منور کیا۔ یہ لمحات نہ صرف یادگار بلکہ ایمان کو تازہ کرنے والے اور روح کو سکون دینے والے تھے۔
اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید کی برکت سے ہمارے دلوں کو زندہ فرمائے، ہمیں اس کے احکامات پر عمل کرنے والا بنائے، اور اس مقدس کلام کو ہمارے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی اور نجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲
اللہ تعالیٰ اس محفل میں شریک ہونے والے تمام حضرات، حفاظِ کرام، اور بالخصوص حافظ صاحب اور حضرت علامہ مولانا سید محسن حسین شاہ صاحب کاظمی کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین 🌹