Gujjar Bakarwal Tv

  • Home
  • Gujjar Bakarwal Tv

Gujjar Bakarwal Tv Assalam Alaikum _ Hi" This is Gujjar Bakarwal TV. Y

Welcome to Gujar Bakarwal TV page
We have created this Page because we should raise our voice and bring our problems to higher authorities if you like my step then Follow my Page.

05/09/2026

*✨ انسان اور مٹی ✨*

انسان کی کہانی اللہ کی سب سے عجیب اور سب سے خوبصورت کہانی ہے۔

*پہلا مرحلہ: مٹی سے تخلیق*
اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا میں مٹی سے انسان بنانے والا ہوں۔ فرشتے نے کہا وہ زمین میں فساد کرے گا، اللہ نے کہا جو میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے۔ پھر اللہ نے دنیا کی مختلف جگہوں سے مٹی منگوائی - کہیں سے کالی، کہیں سے سرخ، کہیں سے سفید، کہیں سے نرم، کہیں سے سخت۔ اسی لیے انسانوں کے رنگ، مزاج، طبیعتیں مختلف ہیں۔ اس مٹی کو گوندھا گیا، اسے سڑی ہوئی بدبودار مٹی بنایا گیا، پھر ٹھیکری جیسی بجنے والی مٹی بنایا گیا، پھر اللہ نے اس میں اپنی روح پھونکی تو وہ بولنے لگا، دیکھنے لگا، سوچنے لگا۔

*دوسرا مرحلہ: مٹی پر زندگی*
پیدا ہونے کے بعد بھی انسان مٹی کا محتاج ہے۔
1. _رزق مٹی سے:_ جو روٹی کھاتا ہے وہ مٹی سے اگتی ہے۔
2. _لباس مٹی سے:_ کپاس مٹی سے نکلتی ہے۔
3. _مکان مٹی سے:_ اینٹ، پتھر، سیمنٹ، سب مٹی ہے۔
4. _دوائی مٹی سے:_ ہزاروں دوائیاں اسی زمین سے نکلتی ہیں۔
5. _پانی بھی مٹی سے:_ جو پانی پیتا ہے، وہ بھی اسی مٹی کے اندر سے چشموں کی صورت میں نکلتا ہے۔

یعنی انسان ساری زندگی مٹی کا کھاتا ہے ۔

*تیسرا مرحلہ: مٹی میں واپسی*
آخر میں جب روح نکل جاتی ہے تو یہ خوبصورت جسم، یہ حسن، یہ طاقت، سب بے کار ہو جاتا ہے۔ دوست، رشتہ دار خود اسے اٹھا کر اسی مٹی میں دبا دیتے ہیں جس سے وہ نفرت کرتا تھا۔ جس مٹی پر وہ اکڑ کر چلتا تھا، وہی مٹی اس کے اوپر ڈال دی جاتی ہے۔ کچھ دنوں میں یہی جسم دوبارہ مٹی بن جاتا ہے۔

*سبق کیا ہے؟*
جب ابتدا مٹی، درمیان مٹی، اور انتہا بھی مٹی ہے، تو پھر غرور کیسا؟ تکبر کیسا؟ لڑائی کس بات کی؟

جو انسان اپنی اوقات یعنی مٹی کو یاد رکھتا ہے، وہ کبھی کسی کا دل نہیں دکھاتا، وہ عاجز رہتا ہے، اور عاجز انسان کو اللہ اور لوگ دونوں پسند کرتے ہیں۔

*تحریر: ریاض احمد چوہدری نقشبندی*

Comment kare
26/06/2026

Comment kare

Nizam U Bhat is New Expected PCC President of Jammu and kashmir Congress
25/06/2026

Nizam U Bhat is New Expected PCC President of Jammu and kashmir
Congress

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ📜 خصوصی اعلان و اپیل برائے عرسِ مبارکاسلام وعلیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہتمام عقیدت م...
13/06/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

📜 خصوصی اعلان و اپیل برائے عرسِ مبارک

اسلام وعلیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

تمام عقیدت مندوں، مریدین اور اہلِ علاقہ کو نہایت خوشی کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مردِ قلندر، شہنشاہِ ولایت، ولیِ کامل حضرت قبلہ باجی میاں محمد یعقوب خضری جمالی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا چوتھا سالانہ عظیم الشان عرسِ مبارک ان شاء اللہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوگا۔

تاریخ:
09 اور 10 جولائی 2026 (بمطابق 25 ہاڑ)

📍 مقام:
دربارِ عالیہ خضریہ، کنڈر دھان، تحصیل چسانہ

🪵 خصوصی اپیل برائے لنگرِ شریف

عرسِ مبارک کے موقع پر لنگرِ شریف کا وسیع انتظام کیا جا رہا ہے۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق لکڑیاں کاٹ کر روڈ کے کنارے جمع کریں تاکہ لنگر شریف کی گاڑی آسانی سے انہیں لوڈ کر کے دربارِ عالیہ تک پہنچا سکے۔ خصوصی طور پر ملی کوٹ ،ٹنڈاگڑ،بگن،لیبڑ،اپرناڑ،شیرگڑی،تولی بنہ،ماسل،بگلا،جندریلی،ڈبوتل،حسوت، سربگ،ٹھنڈاسو،چانہ،فلضون،بگیہی،گلا،کالابن کوٹلی، چنالکوٹ،شکاری وغیرہ وغیرہ

یہ ایک عظیم دینی خدمت اور سعادت ہے۔ تمام اہلِ محبت سے تعاون کی پُرخلوص اپیل ہے۔

منجانب: انتظامیہ عرسِ مبارک
دربارِ عالیہ خضریہ، کنڈر دھان، تحصیل چسانہ

08/06/2026

پیر و مرشد میاں الطاف صاحب لاروی قبلہ آج کے دن کی پہلی نشست کے بعد دعا کرتے ہوئے دوسری نشست کا آغاز تین بجے کے بعد ہو گا انشاءاللہ
مرشد کی زیارت بھی کریں اور پوسٹ کو زیادہ سے شیر کریں تاکہ پوری دنیا میں، عرب و عجم میں بابا جی صاحب کے چاہنے والوں کو زیارت بھی ہو اور دعا میں شامل ہونے کا موقع بھی مل سکے
شکریہ والسلام
Regards Gujjar Bakarwal Tv

07/06/2026

Urs laar Sharif Baba Nagari

07/06/2026

Urs Baba Nagari Lar Sharif

07/06/2026

Baba Nagari Lar Sharif

05/06/2026

Urs laar Sharif

Address

Jammu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujjar Bakarwal Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed photography service?

Share