Darasgah Taleem Ul Quran Wa Sunnah

Darasgah Taleem Ul Quran Wa Sunnah this is an official page of jammat e ahlesunnat .do like and share our page...

21/02/2026
درسگاہ تعلیم القرآن و سنت ملکپورہ کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو بابرکت اور مقدس مہینہ رمضان المبارک کی دلی مبارکباد پیش ...
18/02/2026

درسگاہ تعلیم القرآن و سنت ملکپورہ کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو بابرکت اور مقدس مہینہ رمضان المبارک کی دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں، مغفرت اور نجات کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ ہمیں تقویٰ، صبر، اخلاص اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا درس دیتا ہے۔ اس مبارک مہینے میں زیادہ سے زیادہ روزے، نماز، تراویح، تلاوتِ قرآن مجید، ذکر و اذکار اور صدقہ و خیرات کا اہتمام کریں اور غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی مدد کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
آئیے اس ماہِ مقدس میں اپنے اعمال کی اصلاح کریں، مساجد کو آباد کریں، باجماعت نماز کا اہتمام کریں اور آپس میں محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو رمضان المبارک کی برکتوں سے مالا مال فرمائے، ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور ہمیں اپنی رضا حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
من جانب:
درسگاہ تعلیم القرآن و سنت ملکپورہ
و معتمدین کمیٹی

تعزیتی پیغامانتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع ملی کہ عابد بشیر صاحبولد بشیر احمد پیر، ساکن تراتھ پورہ کا انتقال ہوگیا ہے...
07/02/2026

تعزیتی پیغام

انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع ملی کہ عابد بشیر صاحبولد بشیر احمد پیر، ساکن تراتھ پورہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ان کی وفات پر دلی افسوس اور گہرے صدمے کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ہم اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے لیے صبر و ہمت کی دعا کرتے ہیں۔

منجانب:دارسگاہ تعلیم القرآن والسنہ، ملک پور زیرِ اہتمام جماعت اہلِ سنت (J&K)

Address

Tarathpora Malikpora
Kupwara
193222

Telephone

+916005093441

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darasgah Taleem Ul Quran Wa Sunnah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category