Ibnulhussainqasmi

Ibnulhussainqasmi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ibnulhussainqasmi, Hazaribagh.

کُرتا گھر » محض ایک دکان نہیں، بلکہ تہذیب، وقار اور خدمت کا حسین امتزاج ہے۔
ہمارا مقصد صرف تجارت نہیں بلکہ اسلامی لباس اور سنّت سے جڑی اشیاء کو عمدہ معیار اور مناسب قیمت میں عوام تک پہنچانا ہے۔

ہم نہیں  بھولیں گے 6  دسمبر یومِ شہادت و سیاہ ہے 6 دسمبربابری مسجد ہماری ڈھائی غنڈوں نے قتلِ جمہوریت کا دن ہے 6 دسمبر  ب...
05/12/2025

ہم نہیں بھولیں گے 6 دسمبر
یومِ شہادت و سیاہ ہے 6 دسمبر

بابری مسجد ہماری ڈھائی غنڈوں نے
قتلِ جمہوریت کا دن ہے 6 دسمبر

بابری مسجد اس لیے اہمیت کا حامل نہیں، کہ یہ ظہیر الدین بابر کے نام سے موسوم ہے ۔
بلکہ اس لیے کہ یہ مساجد میں کی ایک مسجد ہے اور مسجد اللّٰہ کا گھر ہوتا ہے، بایں حیثیت اس کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہوتی ہے، جو کہ ہم سے انجام دی جاسکی۔

لیکن یہ بات دل میں نقش رکھیں اور اپنی نسلوں کو یاد کراتے رہیں کہ آج کے ٫٫رام مندر،، کا وجود درحقیقت بابری مسجد کی پشت پر بوجھ ہے ۔
لہذا جب ہمیں وقت ملے گا اس بوجھ کو ہٹائیں گے انشاء اللہ تعالیٰ ۔

ہمیں ہرگز یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ بابری مسجد جس طرح کل آباد تھی آج بھی ہمارے دلوں میں آباد ہے اور کل قائم ہوکر آباد ہوگی ۔

ہمیں اس بات کا استحضار ہونا چاہیے کہ ہم سے ہمارا رب بروز محشر اس بابت ضرور پوچھے گا ۔

اس لیے جب تک حیات باقی رہے اس کی تعمیرِ نو کی تمنا دل میں موجزن ہو، یہی ہمارے ایمان کا وقتی تقاضا ہے ۔

🖋️

23/10/2025

اولاد کو والدین کا، طلباء کو اساتذہ کا، اور چھوٹوں کو بڑوں کا ادب و احترام کرنا چاہیے ۔

لیکن اس سے قبل والدین کو اولاد کی ، اساتذہ کو طلباء کی ، اور بڑوں کو چھوٹوں کی ان کی نو عمری میں دینی تربیت کرنی ہوگی، اور آداب سکھانے ہوں گے۔

حضرت تھانوی رحمہ اللّٰہ نے ادب سے متعلق بڑی اچھی بات کہی ہے انہوں نے فرمایا: کہ ادب نام ہے راحت رسانی کا، یعنی اگر والدین کو اولاد سے، اساتذہ کو طلباء سے اور بڑوں کو چھوٹوں سے راحت و سکون مل رہا ہو تو یہی ادب ہے، اور اگر تکلیف و اذیت پہونچ رہی ہو یہ بے ادبی ہے

جب تک بچے اور بچیاں نوعمری میں ہوں اسی وقت انہیں ادب سکھائیں اور جیسے ہی وہ جوان ہوتے ہیں انہیں یہ بتلائیں کہ مجھے تمھاری کن کن اقوال و افعال سے تکلیف ہوتی ہے، انہیں بتائیں کہ مجھے تمھارے جھوٹ بولنے، نماز چھوڑنے، عہد شکنی کرنے، اور چوری و خیانت کرنے سے شدید تکلیف ہوتی ہے، تاکہ وہ والدین، اساتذہ اور بڑوں کا ادب کرکے انہیں تکلیف نہیں راحت دے سکے ۔

05/11/2024

تعددِ زوجات مردوں کا حق ہی نہیں
بلکہ کبھی ضروری بھی ہوتا ہے جیسے فی زماننا

اس کو اگر ہمارے مسلم معاشرے میں رواج نہیں دیا گیا تو بہت جلد ایسا ماحول ہم دیکھیں گے
جہاں زنا آسان اور نکاح انتہائی مشکل عمل ہوگا

لوگ ایک بیوی کی آڑ میں متعدد عورتوں سے ناجائز تعلقات رکھیں گے

دل غمگین اور آنکھیں اشک بار ہیں اس لیے نہیں کہ مجاہدین شہید ہو رہے ہیں فقط اس لیے کی ان جانبازوں کی خلا کون پر کرے گا ؟ج...
18/10/2024

دل غمگین اور آنکھیں اشک بار ہیں
اس لیے نہیں کہ مجاہدین شہید ہو رہے ہیں
فقط اس لیے کی ان جانبازوں کی خلا کون پر کرے گا ؟
جبکہ ہم میں سے اکثر مصلحت پسندی کی آڑ میں بزدل بنے بیٹھے ہیں

18/10/2024

دل غمگین اور آنکھیں اشک بار ہیں
اس لیے نہیں کہ مجاہدین شہید ہو رہے ہیں
فقط اس لیے کہ ایسے جانبازوں کی خلا کون پر کرے گا
دراں حالیکہ کہ ہم میں سے اکثر حبِ دنیا اور کراہیت الموت کے سبب مصلحت پسندی کی آڑ میں بزدل بنے بیٹھے ہیں

12/10/2024

🖋️ إبن الحسین قاسمی

بھائی چارہ اگر حدودِ شرعیہ سے متجاوز یا اسلامی تشخصات کو مجروح کرنے جیسا ہو تو پھر ہمیں اپنے ایمان کی خیر منانی چاہیے

در اصل ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں اکثریت کفار و مشرکین کی بستی ہے
ایسے میں ان کے ساتھ الفت و محبت کو باقی رکھنا ملکی سلامتی کے لیے ضروری ہوجاتا ہے

لیکن اگر ہم باہمی رواداری کو برقرار رکھنے کی خاطر ان کے تہواروں میں شریک ہوتے ہیں یا ان کو اس موقع سے مبارکباد پیش کرتے ہیں تو یقیناً یہ غلو والا راستہ ہوگا جو مستقبل میں آپ کو اپنے مذہبی تشخصات اور اسلامی شعائر کے ساتھ زندگی گزارنے پر عار دلا سکتا ہے

تاہم اگر ملکِ ہندوستان کی موجود صورت حال کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ اس خطرے سے دوچار ہے جس کی ایک بڑی وجہ بھائی چارگی میں راہِ غلو کا اختیار کرنا ہے

حالاں کہ کفار و مشرکین سے باہمی تعلقات کے باب میں شریعت کی مکمل اور واضح ہدایات موجود ہیں
چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے
﴿ لَايَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكٰفِرِينَ أَوْلِيَآءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذٰلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللّٰهِ فِي شَيْءٍ إِلَّا أَنْ تَتَّقُوْا مِنْهُمْ تُقَاةً وَّيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهُ وَإِلَى اللّٰهِ الْمَصِيرُ}
[آل عمران:28]

ترجمہ: مسلمانوں کو چاہیے کہ کفار کو (ظاہراً یا باطناً) دوست نہ بناویں مسلمانوں (کی دوستی) سے تجاوز کرکے ، اور جو شخص ایسا (کام) کرے گا سو وہ شخص اللہ کے ساتھ (دوستی رکھنے کے) کسی شمار میں نہیں، مگر ایسی صورت میں کہ تم ان سے کسی قسم کا (قوی) اندیشہ رکھتے ہو۔ اور اللہ تعالیٰ تم کو اپنی ذات سے ڈراتا ہے اور خدا ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے،،

اس کی توضیح میں حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
کہ کفار کے ساتھ تین قسم کے معاملے ہوتے ہیں:
موالات: یعنی دوستی
مدارات: یعنی ظاہری خوش خلقی
مواساۃ: یعنی احسان و نفع رسانی
پھر فرماتے ہیں کہ موالات تو کسی حال میں جائز نہیں اور مدرات تین حالتوں میں درست ہے ایک دفعِ ضرر کے واسطے، دوسرے اس کافر کی مصلحتِ دینی یعنی توقعِ ہدایت کے واسطے، تیسرے اکرامِ ضیف کے لیے، اور اپنی مصلحت و منفعتِ مال و جان کے لیے درست نہیں۔ اور مواسات کا حکم یہ ہے کہ اہلِ حرب کے ساتھ ناجائز ہے اور غیر اہلِ حرب کے ساتھ جائز (بیان القرآن)

اسی کی بابت مفتی شفیع صاحب رحمہ اللّٰہ لکھتے ہیں کہ مسلمانوں کو غیر مسلموں کے ساتھ رواداری،ہمدردی، خیرخواہی، عدل و انصاف اور احسان و سلوک سب کچھ کرنا جائز ہے، بلکہ اس چیز کی تعلیم بھی دی گئی ہے البتہ ان کے ساتھ ایسی گہری دوستی اورخلط ملط جس سے اسلامی احکامات پر عمل میں رکاوٹ اور شرمندگی کا احساس ہو تو جائز نہیں، ایسا قلبی تعلق اورخلط ملط صرف مومنین کے ساتھ ہونا چاہیے (معارف القرآن مخلصاً:۳/۱۶۷)

اب ہندوستان کے بدلتے حالات اور دل خراش واقعات کے پیشِ نظر ہمیں اپنے اور اپنی نسلِ نو کی ایمانی بقاء کی خاطر بھائی چارہ کے سلسلے میں اپنے افکار و نظریات کو عین شریعت کے مطابق کرنا ہوگا، بصورتِ دیگر ہماری موجودہ روش قومِ مسلم کے لیے مزید مہلک ثابت ہوسکتی ہے

لہٰذا ان خطرات کو خود بھی محسوس کیجیے اور اپنے متعلقین کو بھی احساس دلاتے رہیے
تاکہ ہمارا اور ہماری نسلوں کا ایمان محفوظ رہ سکے

https://chat.whatsapp.com/HBmOUezB3bvFe7PzGWdhkR

ثواب اور ضرورت سمجھ کر آگے ضرور شئیر کریں 👈🏻

جوائن گروپ سلسلہ دینی اقوال و مضامین👇🏻 👇🏻 👇🏻 https://chat.whatsapp.com/HBmOUezB3bvFe7PzGWdhkR🖋️ ابن الحسین قاسمیاس بات م...
05/10/2024

جوائن گروپ سلسلہ دینی اقوال و مضامین👇🏻 👇🏻 👇🏻

https://chat.whatsapp.com/HBmOUezB3bvFe7PzGWdhkR

🖋️ ابن الحسین قاسمی

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایک پاپردہ عورت کے پیچھے ایک غیرت مند، جرت مند اور باحمیت مرد کی اعلی تربیت اور خاندانی افکار و نظریات کے ساتھ ساتھ اس کی استقامت قدمی کا بڑا دخل ہوتا ہے

اور جبکہ ایسا حکمِ شرعی جو معاشرے میں عدیم المثال اور غیر نافذ العمل ہو
اس کو عملی جامہ پہنانا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے

اس لیے اولاً تو ناقابلِ فراموش اور لائق داد و تحسین ہیں وہ مرد حضرات جنہوں نے اس مشکل ترین امرِ شرعی پر عمل کرتے ہوئے اپنے ماتحت عورتوں پر اس کو نافذ کرکے ان کو عزت و آبرو والا لباس اور وہ تحفظ دیا جو شریعت نے اُنہیں عطاء کی ہے

ثانیاً
وہ بیٹی..................بھی قابلِ تعریف ہے جس نے اپنے والدِ محترم کے سر کو فخر سے بلند اور غیرت کو باقی رکھا

اور وہ بہن................... جس نے اپنے بھائی کو قابلِ فخر زندگی جینے کا حق دیا

وہ ماں................... جس نے اپنے بیٹے کی تربیت کو برقرار رکھنے اور اس کی خوش نصیبی میں اس کا ساتھ دیا

پھر وہ حوصلہ مند بیوی................. جس نے اس حکم کو حکمِ الٰہی سمجھ کر بصدقِ قلب و باطن قبول کرکے اپنے لیے بہترین سامانِ آخرت تیار کیا

گویا ایک باپردہ گھرانہ تشکیل دینے میں جہاں غیرتِ مرداں ناگزیر ہوتی ہیں وہیں بات ماننے والی سنجیدہ مزاج عورتوں کا بھی اہم کردار ہوتا ہے

اور اس طرح سے دونوں اس حکمِ شرعی پر عمل کرکے اپنے لیے ذخیرہ آخرت جمع کر لیتے ہیں مزید یہ کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کو دنیوی عزتیں بھی عطاء کردہتا ہے
نتیجتاً اس طرح کے مرد معاشرے میں سر فخر سے بلند کرکے جینے کا حق رکھتے ہیں

اب چوں کہ اس حکم کے نفاذ میں سب سے بڑا دخل مرد کی مردانگی اور ان کی غیرت و حمیت کا ہوتا ہے
اسی لیے میں نے کہا کہ پاپردہ گھرانہ گھر میں موجود غیرت مند مردوں کی موجودگی کو بتلاتا ہے
جبکہ بے پردگی زمین پر بوجھ بے غیرت مردوں کی طرف اشارہ کرتی ہے

https://chat.whatsapp.com/HBmOUezB3bvFe7PzGWdhkR

نشر کرنا نہ بھولیں 👈🏻👈🏻👈🏻

Address

Hazaribagh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ibnulhussainqasmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ibnulhussainqasmi:

Share