Nature Dunya Hong Kong

Contact the business

Nature Dunya Hong Kong Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nature Dunya Hong Kong, Hong Kong.

🌺 HK Nature & Skyline 🏙️
‎📰 ہانگ کانگ کے حالاتِ حاضرہ، تازہ اردو خبریں اہم کمیونٹی اپڈیٹس 🇭🇰
‎🤝 کمیونٹی مفاد، مقامی ثقافت تاریخ ، قدرتی و جدید مناظر
‎🌤️ موسم کی ہر لمحہ بدلتی صورتحال کی باقاعدہ لائیو وڈیو اپڈیٹس!کیمیونٹی کا سب سے بااعتماد فیملی پیج

13/11/2026

🌧️ 🇭🇰ہانگ کانگ ☔️قدرت کا انوکھا روپ اور ہانگ کانگ کا بدلتا موسم!
بادلوں کی گھن گرج اور تیز بارش کا یہ نیا سلسلہ ماحول کو انتہائی سحر انگیز بنا رہا ہے۔ کیمرے کی آنکھ سے دیکھیں قدرت کا یہ شاندار کرشمہ، جہاں ہر طرف بادلوں کا راج اور بارش کی جھڑی نے سماں باندھ دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی تازہ ترین وارننگ کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اس حسیں موسمی منظر سے لطف اندوز ہوں! ☂️

☔️قدرت کا نیا کرشمہ اور موسمیاتی تبدیلی! 🤲🏻🇭🇰☔️ہانگ کانگ میں موسم نے ایک بار پھر خوبصورت اور دلکش رنگ بدل لیا ہے۔ تازہ ت...
13/11/2026

☔️قدرت کا نیا کرشمہ اور موسمیاتی تبدیلی! 🤲🏻🇭🇰☔️
ہانگ کانگ میں موسم نے ایک بار پھر خوبصورت اور دلکش رنگ بدل لیا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، اگلے چند گھنٹوں میں شہر بھر میں شدید اور تیز بارش کا سلسلہ متوقع ہے، جس کے پیشِ نظر عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی، جو گرج چمک اور طوفانی وارننگ جاری کی گئی ہے، وہ اس قدرتی منظر کو اور بھی حسین اور سحر انگیز بنا رہی ہے۔ بادلوں کی گرج اور ٹھنڈی ہواؤں کا یہ امتزاج واقعی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے! 🌧️⚡
آپ بھی اس حسیں موسم سے لطف اندوز ہوں اور اپنا خیال رکھیں! ☂️

13/11/2026

😍🇭🇰☔️آدھی رات بارش میں بھیگی ہوئی ہانگ کانگ🇭🇰 کی راتیں اور
دلکش گلیاں، بالکل کسی خواب جیسی ہیں ۔ 😍🌧️🌃

Midnight rain and neon lights Hong Kong hits different after dark. 🇭🇰☔️✨

13/11/2026

نومبر میں بارش لائیو فرام ہانگ کانگ 🤲🏻😍☔️بارش میں سٹی ویو

جب برسوں کی مشقتوں کے بعد دعائیں کامیابی کی صورت میں مسکراتی ہیںمحترم و مکرم استادِ محترم نذیر صاحب اور ان کے لعلِ جانی ...
13/11/2026

جب برسوں کی مشقتوں کے بعد دعائیں کامیابی کی صورت میں مسکراتی ہیں
محترم و مکرم استادِ محترم نذیر صاحب اور ان کے لعلِ جانی عبدالباسط کی یہ تصویر اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ سچی لگن، راتوں کی جاگ اور والدین کی دعائیں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔
ایک استاد جنہوں نے پوری زندگی دوسروں کے بچوں کو سنوارنے میں وقف کر دی، آج جب وہ اپنے ہی بیٹے کو برطانیہ کی نامور یونیورسٹی آف ہڈرزفیلڈ سے ماسٹرز میں امتیازی کامیابی (Pass with Distinction) کی ڈگری کے ساتھ اپنے شانہ بشانہ دیکھتے ہیں، تو یہ ان کی حیاتِ مستعار کا سب سے بڑا اور حسین ترین اعزاز ہے۔
یہ کامیابی صرف ایک ڈگری کا حصول نہیں بلکہ اس ان گنت محنت، قربانی اور پسینے کی معراج ہے جو ایک باپ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے بہاتا ہے۔
اللہ پاک استادِ محترم مکرم جناب نذیر صاحب کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور ہمارے عزیز عبدالباسط کو تادیر سلامت رکھے، تا کہ وہ اسی طرح ملک و قوم اور اپنے علاقے کا نام روشن کرتے رہیں۔ آمین! ہمارے پیارےاستاد محترمُ مکرم نذیر صاحب کا دیدار بھی کریں دوست احباب
بقلم ریاض خان حضروی
نیچر دنیا ہانگ کانگ

ہانگ کانگ سے ایک ہولناک خبر! 🚨 ٹئن من روڈ (Tuen Mun Road) پر ٹائمز پلازہ (tmtplaza) کے سامنے ایک چلتے ہوئے ڈلیوری ٹرک می...
13/11/2026

ہانگ کانگ سے ایک ہولناک خبر! 🚨 ٹئن من روڈ (Tuen Mun Road) پر ٹائمز پلازہ (tmtplaza) کے سامنے ایک چلتے ہوئے ڈلیوری ٹرک میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شاہراہ کے بند حصے کو دھوئیں کے غبار سے بھر دیا۔ موقع پر موجود افراد اور ٹریفک کا ہجوم منظر دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

13/11/2026

جب محنت آنسوؤں اور دعاؤں کی شکل میں رنگ لائے...
بچے کو پڑھانا، ایک ایک پل تپتی دھوپ اور سرد راتوں میں اس کی کامیابی کے لیے دعائیں کرنا ، ایک ایک روپیہ جوڑ کر اس کا مستقبل سنوارنا۔یہ وہ جان گداز محنت ہے جسے صرف ایک ماں اور باپ ہی جانتے ہیں۔ اولاد کی کامیابی کا یہ وہ مبارک لمحہ ہے جو دنیا کی ہر دولت اور ہر آسائش سے بڑھ کر ہوتا ہے اور قسمت والوں کو ہی نصیب ہوتا ہے۔
آج جب محترم و مکرم استاد نذیر صاحب کے ہونہار صاحبزادے عبدالباسط نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہڈرزفیلڈ سے ماسٹرز میں امتیازی کامیابی (Pass with Distinction) حاصل کی ہے، تو دل فرطِ جذبات سے بھر آیا ہے۔ یہ صرف ایک ڈگری نہیں بلکہ ان گنت دعاؤں، بے پناہ مشقت اور ایک باپ کی سچی قربانیوں کا سب سے بڑا صلہ ہے۔
اللہ پاک ہمارے اس بیٹے کو تا حیات سلامت رکھے، اسے ہر نظرِ بد سے بچائے اور زندگی کے ہر میدان میں اسی طرح سرخرو فرمائے۔ آمین!
بقلم ریاض خان حضروی
نیچر دنیا ہانگ کانگ

محلہ عظیم خان حضرو چھچھ اٹک کا روشن مستقبل، محترم و مکرم استاد نذیر صاحب کے برخوردار عبدالباسط کی برطانیہ میں شاندار کام...
13/11/2026

محلہ عظیم خان حضرو چھچھ اٹک کا روشن مستقبل، محترم و مکرم استاد نذیر صاحب کے برخوردار عبدالباسط کی برطانیہ میں شاندار کامیابی
تعلیم انسان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے، اس کی ایک روشن مثال آج علاقہ چھچھ کے معروف معلم اور ہیڈ ٹیچر محترم و مکرم استاد نذیر صاحب کے صاحبزادے عبدالباسط کی کامیابی ہے۔ انہوں نے برطانیہ کی نامور یونیورسٹی آف ہڈرزفیلڈ (University of Huddersfield) سے ماسٹرز اِن فارماسیوٹیکل اینڈ اینالیٹیکل سائنسز کی ڈگری امتیازی کامیابی (Pass with Distinction) کے ساتھ حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
ایک خوبصورت یاد اور استاد کی محنت
یہ کامیابی جتنی عبدالباسط کی اپنی محنت کا ثمر ہے، اتنی ہی ان کے والد اور علاقے کے مایہ ناز مربی محترم و مکرم استاد نذیر صاحب کی برسوں کی تربیت اور تعلیمی لگاؤ کا نتیجہ ہے۔ استاد نذیر صاحب کی تعلیمی خدمات اور محنت کا اعتراف پورا علاقہ کرتا ہے۔ آج وہ ہمارے ہی علاقے چھچھ کے اسکول میں بطور ہیڈ ٹیچر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ راقم (ریاض خان حضروی) کے لیے ذاتی طور پر بھی بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ میں نے بھی آٹھویں اور نویں جماعت میں استادِ محترم نذیر صاحب سے انگلش کی ٹیوشن پڑھی ہے اور ان کے بہترین اندازِ تدریس کو قریب سے دیکھا ہے۔ آج ان کے گھر سے ایک نوجوان کا بین الاقوامی سطح پر نام روشن کرنا اسی شاندار تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نوجوانوں کے لیے پیغام
عبدالباسط کی یہ شاندار کامیابی آج کے نوجوانوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ تعلیم ہی وہ اصل زیور اور طاقت ہے جس کی بدولت آپ محنت، لگاؤ اور عزم کے ساتھ دنیا کے کسی بھی کونے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ شارٹ کٹ یا وقتی کامیابیوں کے بجائے اگر مستقل مزاجی اور علم سے سچی محبت کو اپنایا جائے تو منزلیں خود بخود آسان ہو جاتی ہیں۔
نیچر دنیا ہانگ کانگ کی پوری ٹیم کی طرف سے عبدالباسط، ان کے محترم والد استاد نذیر صاحب اور تمام اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عبدالباسط کو مزید بلندیاں عطا فرمائے اور وہ
پاکستان اور اپنے علاقے کا نام اسی طرح روشن کرتے رہیں۔

بقلم ریاض خان حضروی
#مبارکباد

13/11/2026

جمعہ مبارک! 🌸
ہانگ کانگ سے لائیو مناظر 🇭🇰✨... پرندے کی نگاہ سے شہر کا یہ حسین نظارہ اور اوپر سے رم جھم برستی بوندا باندی! قدرت کے یہ رنگ دل کو موہ لیتے ہیں 😍❤️🌧️
ریاض خان کے ساتھ
حضرو چھچھ والوں کو سپیشل سلام قبول ہو




روزنامہ نیچر دنیا ہانگ کانگتاریخ 13 نومبر 2026ءوقت سہ پہر 3:00 بجےہانگ کانگ کی اہم اور تازہ ترین خبریں1. چائی وان میں اف...
13/11/2026

روزنامہ نیچر دنیا ہانگ کانگ
تاریخ 13 نومبر 2026ء
وقت سہ پہر 3:00 بجے
ہانگ کانگ کی اہم اور تازہ ترین خبریں
1. چائی وان میں افسوسناک بد نصیب گھریلو واقعہ !😭🙏چاقو کے حملے میں ماں زخمی، 31 سالہ بیٹا گرفتار
ہانگ کانگ کے علاقے چائی وان (Chai Wan) میں ایک دلخراش گھریلو تنازعے کے دوران ایک 31 سالہ مقامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی والدہ پر چاقو سے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں خاتون کو جسم کے مختلف حصوں پر متعدد زخم آئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس افسوسناک حملے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
2. ایگ ٹارٹ ہانگ کانگ کی ثقافت اور کھانوں کا لازوال ذائقہ
ہانگ کانگ کی تیز رفتار زندگی اور روزمرہ کی مصروفیات کے درمیان شہر کی روایتی مٹھائی 'ایگ ٹارٹ' (Egg Tart) کا سحر اور مقبولیت آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ برقرار ہے۔ مقامی بیکریوں اور چائے خانوں کی پہچان سمجھی جانے والی یہ خاص سوغات ہانگ کانگ کی ثقافتی تاریخ کا ایک اٹوٹ حصہ بن چکی ہے۔ باہر سے خستہ پرت اور اندر سے نرم و ملائم انڈے کے کسٹرڈ سے تیار کردہ یہ ایگ ٹارٹ نہ صرف مقامی شہریوں کے ناشتے اور شام کی چائے کا لازمی جزو ہے بلکہ دنیا بھر سے آنے والے سیاح بھی اس منفرد اور لازوال ذائقے کے گرویدہ ہیں۔
3. ہانگ کانگ کی معاشی ترقی کے لیے نئے ذرائع اور متنوع مالیاتی نظام کی ضرورت ۔کارلسن ٹونگ
ہانگ کانگ کے معروف مالیاتی ماہر اور رہنما کارلسن ٹونگ نے شہر کے معاشی مستقبل کے حوالے سے اہم نکات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کو اپنی اقتصادی ترقی برقرار رکھنے کے لیے محض روایتی شعبوں پر انحصار ختم کرنا ہو گا۔ ایک اہم مالیاتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی منڈیوں سے جڑے رہنے اور مسابقت برقرار رکھنے کے لیے ترقی کے نئے ذرائع تلاش کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ کارلسن ٹونگ کے مطابق ہانگ کانگ کو ایک متنوع اثاثہ جاتی ماحول (Diversified Asset Ecosystem) تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ جدید مالیاتی تقاضوں کو پورا کیا جا سکے اور مستقبل کے معاشی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

Address

Hong Kong

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nature Dunya Hong Kong posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nature Dunya Hong Kong:

Shortcuts

Share

Nearby photography services