Booni Today

Call Contact the business

Booni Today Media 𝗮𝗻𝗱 News

چترال میں کرپشن کے خاتمے کے لیے وقاص احمد ایڈووکیٹ کی خدمات سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے.تحریر: عباد رحمنگزشتہ ادوار م...
15/10/2026

چترال میں کرپشن کے خاتمے کے لیے وقاص احمد ایڈووکیٹ کی خدمات سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے.

تحریر: عباد رحمن
گزشتہ ادوار میں اپر اور لوئر چترال میں ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری فنڈز کے استعمال کے حوالے سے جن بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کی نشاندہی ہوتی رہی ہے، ان سے متعلق اہم دستاویزی شواہد اور معلومات وقاص احمد ایڈووکیٹ کے پاس موجود ہیں۔ وقاص احمد ایڈووکیٹ ایک سینئر قانون دان اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل ہیں، جو طویل عرصے سے قانون کی بالادستی، شفافیت اور عوامی مفاد کے لیے قانونی جدوجہد کر رہے ہیں۔
جنرل پرویز مشرف کے کاغذاتِ نامزدگی کے معاملے میں بھی وقاص احمد ایڈووکیٹ کا کردار ان کی قانونی قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مثال ہے۔ جب پورے پاکستان میں جنرل پرویز مشرف کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے، تو واحد چترال ایسا حلقہ تھا جہاں وقاص احمد ایڈووکیٹ نے بطور وکیل ان کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کروائے۔ یہ واقعہ ان کی قانونی مہارت، قابلیت اور مقدمات کی مؤثر پیروی کرنے کی صلاحیت کا نمایاں ثبوت ہے۔
موجودہ حکومت کے لیے وقت کا تقاضا ہے کہ وقاص احمد ایڈووکیٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قانونی تجربے اور چترال کے مسائل پر ان کی گہری معلومات سے استفادہ کیا جائے اور انہیں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا تعینات کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔ ان کی تعیناتی سے اپر اور لوئر چترال میں سرکاری ترقیاتی منصوبوں، فنڈز کے استعمال اور مبینہ بدعنوانی کے معاملات میں مؤثر قانونی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام الزامات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات، دستاویزی شواہد کی قانونی جانچ اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ قومی خزانے کا تحفظ ہو اور چترال کے عوام کو ان کا جائز حق مل سکے۔لیکن اصل بات یہ ھے کیا وقاص احمد ایڈووکیٹ ایسے عہدوں کو تسلیم کریگا یا نھیں یہ بھی ایک سوال ھے؟

اپر چترال میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاریڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ضیاء حسن (PSP) کی...
15/10/2026

اپر چترال میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ضیاء حسن (PSP) کی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز امیر شاہ اور آئی سی ٹریفک SI انور شاہ کی نگرانی میں آج ضلع اپر چترال میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
اس دوران مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ان اقدامات کا مقصد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا، حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے لیے محفوظ سفری ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ اپر چترال پولیس ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور عوام کی حفاظت کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس چترال اپر

District Police Chitral Upper

انتقال_پرملالکل نفس ذائقتہ الموت ہر زی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے القرآنریشن سے تعلق رکھنے والے محمد ظاہر خان لال طویل ع...
15/10/2026

انتقال_پرملال
کل نفس ذائقتہ الموت ہر زی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے القرآن
ریشن سے تعلق رکھنے والے محمد ظاہر خان لال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم نہایت سادہ دل، نرم مزاج اور ملنسار انسان تھے اور شعبۂ طب سے وابستہ تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں اہالیان ریشن کیلئے طب کے شعبے میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو دائمی سکون نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے! آمین

مرحوم کا نماز جنازہ کل بروز جمعہ صبح 11:00 بجے آبائی گاؤں ریشن زوندراندہ میں ادا کی جائے گی۔

سوگواران:
عبدالسلام (بیٹا)
عبد الولی خان (بھائی)
عبد الحمید
محمد اقبال
سلمان خان
محسن علی رضا
شہزاد احمد شہزاد

اپرچترال بونی : گورنمنٹ پرائمری سکول کروئے جنالی میں تعینات پی ایس ٹی سکیل 12 کے استاد زوہیب احمد کو ترقی دے کر پی ایس ٹ...
15/10/2026

اپرچترال بونی : گورنمنٹ پرائمری سکول کروئے جنالی میں تعینات پی ایس ٹی سکیل 12 کے استاد زوہیب احمد کو ترقی دے کر پی ایس ٹی سکیل 14 کر دیا گیا اور انہیں گورنمنٹ پرائمری سکول موڑگرام میں تعینات کیا گیا۔
موصوف زوہیب احمد میرے چھوٹے بھائی ہیں
امید ہے کہ وہ نئی ذمہ داری بخوبی ادا کریں گے۔

کھوار ادب کے تین قد آور  شخصیات چترال پولوگراونڈ میں پولو میچ دیکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
15/10/2026

کھوار ادب کے تین قد آور شخصیات چترال پولوگراونڈ میں پولو میچ دیکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

15/10/2026
دس سالہ حماد حسین نے قرآن پاک کی تجوید مکمل کر لی موڑکہو (سہیل احمد): شاکوڑیان گول موڑ کہو سے تعلق رکھنے والے حماد حسین ...
15/10/2026

دس سالہ حماد حسین نے قرآن پاک کی تجوید مکمل کر لی

موڑکہو (سہیل احمد): شاکوڑیان گول موڑ کہو سے تعلق رکھنے والے حماد حسین ولد شاہد حسین نے محض دس سال کی عمر میں قرآن پاک کی تجوید مکمل کر لی۔

بتایا گیا ہے کہ حماد حسین نے کم عمری ہی سے قرآن پاک کی تعلیم کا آغاز کیا اور محنت و لگن کے ساتھ تجوید کے تمام مراحل مکمل کیے۔

اس کامیابی پر والد شاہد حسین، اہل خانہ، اساتذہ اور علاقے کے معززین نے حماد حسین کو مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید دینی علوم میں کامیابی عطا فرمائے۔

علاقے کے لوگوں نے کہا کہ حماد حسین کی یہ کامیابی دیگر بچوں کے لیے مشعل راہ ہے اور والدین کی بہترین تربیت کا مظہر ہے۔

15/10/2026

آغاخان میڈیکل سینٹر بونی میں سائیکاٹرک وارڈ کے افتتاح اور مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن "ہمراہ امید" کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی ڈی اپی اآغاخان میڈیکل سینٹر بونی میں سائیکاٹرک وارڈ کے افتتاح اور مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن "ہمراہ امید" کی تقریب میں سابق تحصیل چیئرمین مستوجسردار حاکم خان اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا ٹی ایم اے مستوج کے زیرِ تعمیر پارک کا دورہ اور تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔ڈپٹی کمشنر اپ...
15/10/2026

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا ٹی ایم اے مستوج کے زیرِ تعمیر پارک کا دورہ اور تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب ارشد خان نے آج تحصیل میونسپل انتظامیہ مستوج کے زیرِ تعمیر پارک کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

دورانِ معائنہ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ تحصیل میونسپل آفیسر کو ہدایت کی کہ پارک کی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے اور کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد تفریحی سہولت میسر آ سکے۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ پارک کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ضلعی انتظامیہ اپر چترال

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ اپر چترال کا گورنر راج کا خیرمقدم، ترقیاتی منصوبے جاری رکھنے کا پرزور مطالبہ​اپر چترال (پریس کلب...
15/10/2026

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ اپر چترال کا گورنر راج کا خیرمقدم، ترقیاتی منصوبے جاری رکھنے کا پرزور مطالبہ

​اپر چترال (پریس کلب رپورٹ): ملک کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور صوبائی منظر نامے کے پیشِ نظر پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ اپر چترال نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی ضلعی صدر میڈم نوشابہ نے اپر چترال پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کا باضابطہ مؤقف پیش کیا۔
​پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میڈم نوشابہ نے سابقہ پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دورِ حکومت میں عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کے حل کو پشتِ ڈال کر تمام تر توانائیاں اور قومی وسائل محض جلسوں، جلوسوں اور دھرنوں کی نذر کر دیے گئے، جس کے باعث عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے صوبے میں امن و امان کی بگرتی ہوئی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سدّباب کرنے کے لیے فی الفور اور مؤثر اقدامات وقت کی اہم ترین ضرورت تھے۔
​میڈم نوشابہ نے واضح کیا کہ موجودہ ناگفتہ بہ حالات میں گورنر راج کا نفاذ نہ صرف آئینی ضرورت تھا بلکہ صوبے کو معاشی و انتظامی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ بھی۔
​انہوں نے موجودہ انتظامی سیٹ اپ اور گورنر خیبر پختونخوا سے زوردار مطالبہ کیا کہ اپر چترال جیسے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے میں جاری تمام تر ترقیاتی منصوبوں کو بلا تعطل اور ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔
صدر خواتین ونگ اپر چترال نے ممبر قومی اسمبلی غزالہ انجم کی سیاسی سرگرمیوں کو سہراتے ہوئے چترال عوام کے لیے ان کی بے لوث خدمات کی بے حد تعریف کی گئی۔

Address

London

Telephone

+923082166097

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Booni Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Booni Today:

Shortcuts

Share