Awais Riaz Official

Awais Riaz Official نہ ہم بھولے ہیں، نہ کبھی بھولیں گے… جموں کشمیر ہمارا تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا🍁
(1)

یاسین ملک صاحب کا مشعال ملک کو نکاح سے آزاد کرنے کا فیصلہ، بیٹی کے نام درد بھرا پیغام راجہ مظفر کے مطابق، یاسین ملک صاحب...
01/09/2026

یاسین ملک صاحب کا مشعال ملک کو نکاح سے آزاد کرنے کا فیصلہ، بیٹی کے نام درد بھرا پیغام
راجہ مظفر کے مطابق، یاسین ملک صاحب نے اپنے بیانِ حلفی میں اپنی اہلیہ مشعال ملک اور بیٹی رضیہ سلطانہ سے برسوں کی جدائی کا درد بیان کیا۔ ممکنہ طویل قید کے پیشِ نظر انہوں نے مشعال ملک کو آزادانہ زندگی گزارنے کا تلخ فیصلہ کیا۔
اپنی بیٹی کے لیے ان کی محبت اور روشن مستقبل کی دعائیں ایک باپ کے دل کی گہرائیوں کو ظاہر کرتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ یاسین ملک صاحب کی باعزت رہائی کے اسباب پیدا فرمائے۔ آمین 🤲

19/08/2026

لیڈز کرکٹ گراونڈ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش سے متاثر

16/08/2026

صیام لیاقت شہید 💔

13/08/2026

کشمیریوں کی آواز صرف کشمیر نہیں، ہر مظلوم عوام کے حق کی آواز ہے۔ 🤲🍁🇵🇰
اللہ سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

میں بحیثیت ریاست جموں و کشمیر کا شہری ہندوستان اور پاکستان کے عوام اور حکمرانوں سے دل کی گہرائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ...
13/08/2026

میں بحیثیت ریاست جموں و کشمیر کا شہری ہندوستان اور پاکستان کے عوام اور حکمرانوں سے دل کی گہرائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ دونوں ممالک جموں و کشمیر کے عوام کی خواہش، رائے اور حقِ خودارادیت کا احترام کرتے ہوئے اس مسئلے کا مستقل اور منصفانہ فیصلہ کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان صرف ایک سرحد نہیں بلکہ صدیوں پر محیط تاریخ، ثقافت، رشتے اور یادیں جڑی ہوئی ہیں۔ دونوں ملکوں کی نسلیں ہزاروں سال ایک دوسرے کی سرزمین پر رہتی، ملتی اور اپنے رشتے بناتی رہی ہیں، مگر آج سیاست نے ان رشتوں کے درمیان ایسی دیواریں کھڑی کر دی ہیں کہ لوگ اپنے ہی بزرگوں کے گھروں، قبروں اور آبائی علاقوں کو دیکھنے سے بھی محروم ہیں۔ دونوں طرف کے سیاستدان اپنے مفادات اور سیاست کو جاری رکھنے کے لیے عوام کو ایک دوسرے کا دشمن بنا کر پیش کرتے ہیں، حالانکہ عام انسان کی خواہش جنگ اور نفرت نہیں بلکہ امن، محبت اور اپنے بچھڑے ہوئے لوگوں سے ملنا ہے۔ اگر مسئلۂ جموں و کشمیر کو وہاں کے عوام کی خواہش اور آزادانہ رائے کے مطابق حل کر دیا جائے تو آج کی یہ دوریاں کل محبتوں میں بدل سکتی ہیں، سرحدیں نفرت کی علامت نہیں رہیں گی اور لوگ ایک دوسرے کے ملک میں آسانی سے آ جا سکیں گے، اپنے بچھڑے ہوئے خاندانوں سے مل سکیں گے اور اپنے بزرگوں کی یادوں کو دوبارہ زندہ کر سکیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آنے والی نسلیں ہندوستان اور پاکستان کو دشمنی کی نظر سے نہیں بلکہ امن، محبت اور انسانیت کی نظر سے دیکھیں۔ وقت آ گیا ہے کہ سیاست سے اوپر اٹھ کر انسانیت کو ترجیح دی جائے اور جموں و کشمیر کے مسئلے کا ایسا حل نکالا جائے جو کشمیری عوام کی خواہش، عزت اور مستقبل کا احترام کرے۔ جنگیں زمینیں نہیں جیتتیں، دل جیتنے سے تاریخ بدلتی ہے۔

اویس ریاض — میرپور، جموں و کشمیر

10/08/2026

ریاست جموں کشمیر کا خوبصورت شہر میرپور

08/08/2026

Far from home, but my heart still beats for Jammu & Kashmir. 🍁❤️

07/08/2026

وطن صرف زمین نہیں، ماں باپ کی دعاؤں اور اپنوں کی قربت کا نام ہے۔ 💔🍁 Family Kashmiri Peace Motherland UKLife

31/07/2026

ایک نابینا کشمیری ماں اپنے جوان بیٹے کی آخری جھلک دیکھنے کی آس میں بیٹھی ہے، مگر اسے اپنے شہید بیٹے کی لاش تک نہیں دی جا رہی۔ ایک ماں کے صبر کا بھی آخر کوئی امتحان ہوتا ہے۔ 💔

30/07/2026

اپنے وطن جموں کشمیر کا دکھ اور درد اتنا زیادہ ہے کہ کئی دنوں سے سکون ختم .💔

Address

Bradford

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awais Riaz Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awais Riaz Official:

Shortcuts

Share